Usman Faryad

Usman Faryad Motivation ,Share Experience

14/11/2024

Bussinss post #3
آپ کا کسی بھی قسم کا کاروبار ہو اور آپ کا جو سٹاک ہے وہ دوکان کے علاؤہ گودام میں پڑا ہے تو جو آپ کا سٹاف گودام کو دیکھتا ہے ادھر سے سامان لے کر آتا ہے اس کو ہدایات دو کے پہلے پرانا وآلہ سٹاک لے کر آؤ اگر ایک ہی پروڈکٹ کا دو یا زیادہ بار سٹاک آپ نے خریدا ہے اس طرح آپ کا سٹاک خراب نہیں ہو گا اس کہ علاؤہ گودام میں خود بھی ہر ماہ ایک بار ضرور وزٹ کریں اس طرح آپ کا سٹاف سامان کو گودام میں ترتیب سے رکھے گا اور آپ کو بھی اپنے گودام میں کون سا سامان پڑا ہے اور کون سا نہیں ہے علم ہوتا رہے گا ۔ آج کل تو ٹیکنالوجی نے آسان بنا دیا ہے کہ آپ اپنے کاروبار میں cctv camera اور دیگر سٹاک کو کنٹرول کرنے والے سوفٹویئر کااستعمال کر کے کافی حدتک چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہو لیکن ابھی بھی کافی سارے بزنس مین روایتی طریقوں سے ہی کاروبار کر رہے ہیں وہ کسی حد تک ان باتوں پر عمل کر کے اپنے کاروبار کو مزید بہتر کر سکتے ہیں ۔(عثمان فریاد) سیلز مین Hepu Mobile Accessories Shop Deria Dubai

11/11/2024

Bussinss post 2
ان پڑھ چور سے زیادہ خطرناک ہے پڑھ لکھا چور، اس لیے اپنے کاروبار میں کسی کو شامل کرنے سے پہلے اس کے کردار کی چانچ پڑتال کرنی چاہیے تاکہ آپ کو اپنے کاروبار میں زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے (عثمان فریاد) سیلز مین Hepu Mobile Accessories Shop Deria Dubai۔

09/11/2024

آج کل کاروبار میں مقابلہ بازی بہت زیادہ ہو گئی ہے جس سے کسٹمر کو اچھی چیز بہت سستی ملنے لگی ہے وہی پے دوکانداروں کو کسٹمر کو اپنا پکا گاہک بنانے میں بہت مشکل پیش آرہی ہے وہی کاروبار میں ترقی کر رہا ہے جو پروڈکٹ اچھی اور اس کے ساتھ سروسز بھی اچھی دے رھا ہے۔ (عثمان فریاد) سیلز مین دوبئی Hepu mobile accessories shop

08/11/2024

لاپرواہی میں ہمیشہ خسارہ ہے ۔

eid vibes
17/06/2024

eid vibes

24/05/2024

Facebook fake accounts and scams. Alerts

26/04/2024

مارشل آرٹ کے کسی استاد کا قول ہے ایک کمزور جسم سے جب کمزوری نکلتی ہے تو درد ہوتا ہے. زیادہ درد زیادہ طاقت لے کر آتی ہے. مجھے نہیں پتہ یہ قول کتنا درست ہوگا البتہ جیسے مارشل آرٹ انسانی جسم کا فلسفہ ہے ایسے ہی شُکر گزاری انسانی سوچ کا ایک آرٹ ہے.

شہرہ آفاق مارشل آرٹ اداکار جیکی چن سے منسوب ہے کہ اس نے ایک صحافی کے اس سوال پر کہ جیکی تم اپنی زندگی سے کتنے مطمئن ہو شُکر کا یہ آرٹ بیان کیا تھا. جیکی نے اس صحافی کو بتایا آپ زندگی میں جو سخت محنت کر رہے ہیں یاد رکھیں یہ کسی ایسے بے روزگار کا خواب ہے جو محنت تو کر سکتا ہے لیکن اسے کوئی میدان ہی دستیاب نہیں. اپنے بے چین بچے کو جب دیکھو تو یاد رکھو دُنیا میں لاکھوں بے اولاد جوڑوں کا ارمان بس ایک ایسا بچہ ہی ہے.

اپنے چھوٹے سے گھر کو جب دیکھو تو یاد رکھنا دُنیا میں کروڑوں بے گھر لوگوں کا خواب بس ایسا ہی ایک گھر ہے. تھوڑا سا سرمایہ جو آپ کے پاس ہے کسی قرض کی دلدل میں ڈوبے دیوالیہ قلاش کا یہ ارمان ہوگا. آپ کو شائد اپنی صحت اتنی اچھی نہ لگے گی لیکن اُن کو دیکھو جو لاعلاج امراض میں مبتلا ہیں. امن پرسکون نیند اور آسانی سے دستیاب خوراک کتنی بڑی نعمت ہے یہ کسی جنگ زدہ ملک کے شہری سے پوچھ کر تو دیکھو.

دوستو ہر چیز کا شکر ادا کرو جو آپ کے پاس ہے. ہمیں نہیں پتہ ہوتا اگلے لمحے اگلے دن مہینہ سال یہ ہمارے پاس ہوگا یا نہیں. مارشل آرٹ جسمانی طاقت کا فن ہے جب کہ شُکر ذہنی طاقت کا چشمہ ہے. یہ آرٹ سیکھ لو کیونکہ شُکر گزار سوچ آپ کو کبھی کمزور ہونے ہی نہیں دیتی.

ریاض علی خٹک

02/04/2024

Imran Khan stepping

Address

Thornbury Drive 19 Bradford

BD38JD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Faryad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usman Faryad:

  • Want your business to be the top-listed Business?

Share