Zubair Coals Pvt Ltd

Zubair Coals Pvt Ltd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zubair Coals Pvt Ltd, Mashraqi Bipass Al-Habib Market New Plaza First Flour Room No. 26, Dubai.
(1)

Global Trade & Market Intelligence | Covering international commerce, import/export strategies, economic trends, and business insights to help professionals stay ahead in the world of trade.

چھ دن لوڈنگ بند ہونے کے باوجود آج بہت سے ٹرک کوئلے کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوڈنگ سے رہ گئے ہیں
17/06/2026

چھ دن لوڈنگ بند ہونے کے باوجود آج بہت سے ٹرک کوئلے کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوڈنگ سے رہ گئے ہیں

باضابطہ اعلامیہبجانب: پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)تمام کول ایجنٹس، کول سپلائرز اور متعلقہ فریقین کو مطلع کیا...
16/06/2026

باضابطہ اعلامیہ
بجانب: پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)

تمام کول ایجنٹس، کول سپلائرز اور متعلقہ فریقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹرک یونین اور کول مائنز اونرز کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے، جس کے تحت مبینہ طور پر فی ٹن 200 روپے وصول کیے جائیں گے، اس معاہدے سے پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

لہٰذا واضح کیا جاتا ہے کہ کول سپلائرز نہ اس وصولی کی ذمہ داری قبول کریں گے، نہ اس کی ضمانت دیں گے، اور نہ ہی بلٹی یا کسی دوسری دستاویز میں اس وصولی کا اندراج کریں گے۔

اگر ٹرک یونین اور کول مائنز اونرز نے باہمی رضامندی سے کوئی مالی نظام یا وصولی کا طریقہ کار طے کیا ہے تو اس پر عملدرآمد، وصولی اور اس کی تمام تر ذمہ داری انہی دونوں فریقوں پر عائد ہوگی۔ کول سپلائرز ایسوسی ایشن اس معاملے میں کسی بھی قسم کی قانونی، مالی یا انتظامی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔

پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)

لورالائی: بلوچستان ٹرک ٹرانسپورٹ یونین لورالائی ڈویژن نے اپنی ہڑتال آج سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یونین کے صدر بلوچ خا...
16/06/2026

لورالائی: بلوچستان ٹرک ٹرانسپورٹ یونین لورالائی ڈویژن نے اپنی ہڑتال آج سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یونین کے صدر بلوچ خان اتمانخیل، جنرل سیکرٹری فضل خان ناصر اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ٹرک مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے ٹرک لوڈ کرکے معمول کی تجارتی سرگرمیاں بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے فیصلے کے مطابق آج سے تمام ٹرانسپورٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

16/06/2026

کل سے لوڈنگ بحال ٹرک معاوضہ دکی مائنز اونرز ادا کرینگے
جس طرح حساب کے وقت کمشن کوئلے کی رقم سے کاٹا جاتا تھا اب دوسو روپے فی ٹن پی ٹی ٹھیکیدار سے کاٹا جائے گا

پریس ریلیزدکی کے تمام پیٹی ٹھیکیداران اور مین اونران کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئلہ انڈسٹری کو درپی...
16/06/2026

پریس ریلیز
دکی کے تمام پیٹی ٹھیکیداران اور مین اونران کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئلہ انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل جس میں جلائے گئے ٹرک، کاروباری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں، سیکیورٹی معاملات، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور دیگر اجتماعی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں تمام شرکاء نے باہمی اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا کہ علاقے میں کوئلہ انڈسٹری کے مفادات کے تحفظ اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسی سلسلے میں یہ طے پایا کہ کل بروز بدھ سے کوئلہ لوڈنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور مزدوروں سمیت تمام متعلقہ افراد کا روزگار بحال رہے۔
اجلاس میں یہ بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پر 200 روپے بطور اجتماعی فنڈ جمع کیے جائیں گے۔ یہ فنڈ کوئلہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل، ہنگامی حالات، قانونی و انتظامی امور، مزدوروں کی فلاح، اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق ضروری اقدامات اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دکی کی کوئلہ انڈسٹری کی ترقی، استحکام اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی اتحاد، مشاورت اور تعاون کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ کوئلہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ یہ اہم شعبہ مزید ترقی کر سکے۔اجلاس کے اختتام پر تمام پیٹی ٹھیکیداران اور مین اونران نے اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے اور اجتماعی فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔
جاری کردہ: دکی کے تمام پیٹی ٹھیکیداران و مین اونران

آج کی ایرانی ڈیزل و پیٹرول ریٹ اپڈیٹ — 16 جون 2026آج بلوچستان کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول ک...
16/06/2026

آج کی ایرانی ڈیزل و پیٹرول ریٹ اپڈیٹ — 16 جون 2026

آج بلوچستان کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی تازہ ترین ریٹ اپڈیٹس کے مطابق مختلف مقامات پر خرید اور لوڈنگ ریٹس میں معمولی فرق دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر ڈیزل کے نرخ بعض علاقوں میں نسبتاً مستحکم رہے جبکہ پیٹرول کی قیمتیں شہر کے لحاظ سے مختلف رہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور ایران سے متعلق علاقائی صورتحال بھی مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

ایرانی ڈیزل ریٹس

مستونگ

خرید ریٹ: 246 / 247 روپے

لوڈنگ ریٹ: 250 / 251 روپے

تربت

لوڈنگ ریٹ: 221 / 222 روپے

نوشکی

لوڈنگ ریٹ: 244 / 245 روپے

کچلاغ

خرید ریٹ: 263 / 264 روپے

لوڈنگ ریٹ: 266 / 267 روپے

ایرانی پیٹرول ریٹس

خضدار

لوڈنگ ریٹ: 301 / 302 روپے

تربت

لوڈنگ ریٹ: 265 / 266 روپے

مستونگ

لوڈنگ ریٹ: 304 / 305 روپے

کچلاغ

لوڈنگ ریٹ: 320 / 322 روپے

لورالائی

لوڈنگ ریٹ: 333 / 334 روپے

ہزارگنجی

خرید ریٹ: 306 / 307 روپے

مارکیٹ کا جائزہ

آج کی اپڈیٹ کے مطابق:

سب سے کم ڈیزل لوڈنگ ریٹ: تربت 221/222 روپے

سب سے زیادہ پیٹرول لوڈنگ ریٹ: لورالائی 333/334 روپے

مختلف شہروں میں سپلائی، طلب اور ٹرانسپورٹ اخراجات کے باعث نرخوں میں فرق برقرار ہے۔

مزید تازہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول ریٹ اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

کیا آج سے 35 سال پہلے اشیاء خوردونوش کی یہی قیمتیں ہوتی تھیں ؟
16/06/2026

کیا آج سے 35 سال پہلے اشیاء خوردونوش کی یہی قیمتیں ہوتی تھیں ؟

1000 سے زیادہ پنجابی سی سی ڈی کے ہاتھوں ماوراٸے عدالت ماوراٸے قانون قتل کٸے گئے  کسی کے گھر آج تک سی سی ڈی کا سربراہ سہی...
15/06/2026

1000 سے زیادہ پنجابی سی سی ڈی کے ہاتھوں ماوراٸے عدالت ماوراٸے قانون قتل کٸے گئے کسی کے گھر آج تک سی سی ڈی کا سربراہ سہیل ظفر چٹھہ خود نہیں پہنچا لیکن یہاں چونکہ آسٹریلین شہریت والی فیملی تھی آسٹریلیا کا سفارت خانہ ملوث ہو گیا اور خبر بین الاقوامی سطح پر آگئی تو ریاستی دھشتگردی کے مرتکب اس ادارے کے سربراہ سمیت پوری رجیم کے ہاتھ پیر پھول گٸے پاکستانیوں دیکھا زندہ قومیں کیسے اپنے شہریوں کی جان مال کی محافظ ہوتی ہیں ۔۔۔ خون صرف عام پاکستانی شہری کا سستا اور لاوارث ہے

آپ خود اپنے تنظیم کے سربراہ کی بات نہیں مان رہے ہو اور آپ دوسروں سے رجسٹریشن مانگ رہے ہو
15/06/2026

آپ خود اپنے تنظیم کے سربراہ کی بات نہیں مان رہے ہو اور آپ دوسروں سے رجسٹریشن مانگ رہے ہو

ہڑتال کے بعد ابہام اور کوئلہ ٹرانسپورٹ کا بحرانبلوچستان میں بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر 11 تاریخ کو 22 تجارت...
15/06/2026

ہڑتال کے بعد ابہام اور کوئلہ ٹرانسپورٹ کا بحران
بلوچستان میں بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر 11 تاریخ کو 22 تجارتی و ٹرانسپورٹ یونینز کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ ہڑتال ایک اہم پیش رفت تھی، جس نے کاروباری طبقے کے اجتماعی خدشات کو اجاگر کیا۔ یہ ہڑتال چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے پلیٹ فارم سے ہوئی اور خوش آئند امر یہ تھا کہ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اسے پرامن طور پر ختم کر دیا گیا۔
تاہم، ہڑتال کے خاتمے کے باوجود زمینی حقائق میں بہتری کے بجائے ایک نیا بحران جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے۔ ژوب ریجن میں کوئٹہ سے آنے والے کوئلے کے ٹرکوں کو کھلے میدان میں خالی کروانے کا واقعہ نہ صرف انتظامی کمزوری بلکہ تنظیمی تضادات کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔
یہ اقدام اس لیے بھی تشویشناک ہے کہ بظاہر بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرز یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، مگر اس کے برعکس عمل نے ڈرائیورز اور کول ٹریڈرز کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا۔ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یونین کے اندر رابطے کا فقدان ہے یا پھر مختلف دھڑے اپنی الگ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
اداراتی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس طرح کے اقدامات نہ صرف کاروباری اعتماد کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معیشت کے ایک اہم شعبے—کوئلہ ٹریڈ—کو بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرتے ہیں۔ بلوچستان کی معیشت پہلے ہی سکیورٹی خدشات اور انفراسٹرکچر کی کمی جیسے مسائل کا شکار ہے، ایسے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بدانتظامی مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید برآں، کسی بھی ٹرک کو کھلے میدان میں زبردستی خالی کروانا نہ صرف قانونی تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ یہ بنیادی کاروباری اخلاقیات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات تصادم اور کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں، جس کے اثرات پورے سپلائی چین پر پڑتے ہیں۔
اس صورتحال میں بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر واضح مؤقف اپنائے، اندرونی نظم و ضبط کو بہتر کرے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کرے جو کاروباری ماحول کو متاثر کر رہے ہیں۔
آخرکار، حکومت، ٹریڈرز اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہم آہنگی ہی اس بحران کا حل ہے۔ بصورت دیگر، وقتی فیصلے اور متضاد اقدامات نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو سست کریں گے بلکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی متاثر کریں گے۔

Address

Mashraqi Bipass Al-Habib Market New Plaza First Flour Room No. 26
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zubair Coals Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zubair Coals Pvt Ltd:

Share