29/08/2026
مجبوری میں یہ پوسٹ لکھنی پڑ رہی ہے۔
“””جو کام کا نہیں، اُس کا کوئی کام نہیں۔”””
انتہائی معذرت کے ساتھ،
لیکن حقیقت یہی ہے۔
صلاحیت سے زیادہ discipline چلتا ہے۔
ذہانت Intelligence سے زیادہ consistency چلتی ہے۔
اور excuses سے زیادہ ownership انسان کو آگے لے جاتی ہے۔
:
:
:
آج میرا Birthday ہے، چھٹی ہے۔
آج عید ہے، چھٹی ہے۔
آج گھر میں کوئی کام ہے، چھٹی ہے۔
آج مہمان آ رہے ہیں، چھٹی ہے۔
“یہ کام کل کر دوں؟ آج بہت تھک گیا ہوں۔”
“طبیعت خراب تھی، اس لیے off کر لیا۔”
“بہن سے ملنے گیا تھا، وقت نہیں ملا۔”
“ریموٹ جاب (Remote job) ہے، تو میں نے سوچا flexible ہی ہوگی۔”
اور ان سب کے علاوہ سال میں تقریباً 255 دن weekend، public holidays، casual leaves، sick leaves اور دوسری چھٹیاں الگ۔
:
:
:
تو سوال صرف اتنا ہے:
کام آخر کرنا کب ہے؟
ہر کسی کو job اپنی پسند کی چاہیے۔
وقت Timing اپنی پسند کی چاہیے۔
ماحول Environment اپنی پسند کا چاہیے۔
دباؤ Pressure نہیں چاہیے۔
جوابدہی Accountability نہیں چاہیے۔
ڈیڈ لائن Deadline نہیں چاہیے۔
:
:
:
لیکن salary وقت پر چاہیے۔
گروتھ Growth بھی چاہیے۔
پروموشن Promotion بھی چاہیے۔
اور پھر شکایت بھی یہی کہ “ہم آگے کیوں نہیں بڑھ رہے؟”
آپ کو کام دیا جائے تو pressure محسوس ہوتا ہے۔
ریسپانسبلٹی Responsibility دی جائے تو stress ہو جاتا ہے۔
اونرشپ Ownership لینے کی باری آئے تو excuses شروع ہو جاتے ہیں۔
:
:
:
دنیا جس رفتار سے کام کر رہی ہے، شاید ہمیں اس کا اندازہ ہی نہیں۔
میں خود ضرورت پڑے تو ایک مہینے میں مکمل (PL) Private Label launch کر دیتی ہوں۔
اور ہم ابھی تک یہ decide کر رہے ہوتے ہیں کہ
“میڈم، یہ آج کرنا ضروری ہے یا کل بھی ہو سکتا ہے؟”
دنیا کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ چین میں 10 منزلہ عمارت 28 گھنٹے 45 منٹ میں کھڑی ہو جاتی ہے،
57 منزلہ عمارت 19 دن میں بن جاتی ہے
اور ہم ایک کام کے لیے اگلے دن کی ڈیڈ لائن مانگ رہے ہوتے ہیں۔
:
:
:
لوگ رات دن نئی skills سیکھ رہے ہیں
اور آپ سے صبح وقت پر اٹھا نہیں جاتا؟
پھر ہم کہتے ہیں:
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی
اور ہم وہیں کے وہیں کیوں ہیں؟
دنیا آپ کے excuses کے حساب سے slow نہیں ہوگی۔
کمپیٹیشن Competition آپ کے mood کا انتظار نہیں کرے گا۔
اپرچونٹی Opportunity آپ کی convenience دیکھ کر دروازہ نہیں کھٹکھٹائے گی۔
:
:
:
جو واقعی کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لیے مواقع بہت ہیں۔
اور جنہوں نے نہیں کرنا، اُن کے لیے بہانے بہت ہیں۔