Rizwan Kazmi Movie Mekar Europe

Rizwan Kazmi Movie Mekar Europe Información de contacto, mapa y direcciones, formulario de contacto, horario de apertura, servicios, puntuaciones, fotos, videos y anuncios de Rizwan Kazmi Movie Mekar Europe, Servicio para empresas, Barcelona.

04/11/2021

پاکستان قونصلیٹ آفس آف بارسلونا کے زیر اہتمام منعقد کی گی خواتین کی کاوشوں کو سرہانے کی تقریب میں مختلف PHD سٹوڈنٹ سمیت دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی پر خواتین کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب میں پاکستانی کلچر نمایاں رہا
تفصیلات بارسلونا سے رضوان کاظمی نمایندہ ہم نیوز سے

عزم اور حوصلہ ہو تو خواتین کسی سے کم نہیں
سپین میں صنف نازک کی کاوشوں کو سراہتے کی تقریب کا انعقاد مختلف شعبہ جات کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا پاکستان کی بیٹیوں کو بہتر کارکردگی پر میڈل خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

تقریب میں پاکستانی گانوں پر شاندار پرفارمنس نے سما باندھ دیا جبکہ صوفیانہ کالام پر سپینش حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا
تقریب میں سپینش سیاسی پارٹیوں کی اتھارٹیز پولیس افسران پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد میں شرکت کی

19/08/2021

(رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے)
دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں فاطمیہ فاؤنڈیشن. القایم سنٹر امام بارگاہ بارسلونا کے زیر اہتمام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام شہداء کربلا کی یاد میں مجلس حسین عزاداری ماتم داری نہایت ہی عقیدت و اخترام سے جلوس برآمد
حق کی بالادستی قائم کرنے کیلئے باطل معبودوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانا ہی اہل ایمان کی شان ہے۔یوم عاشور ہمیں یاد دہانی کرواتا ہے کہ دین کی بالادستی اور نظریات کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

کھلے آسمان تلے گراؤنڈ میں بعد نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی
تابوت ماتم داری یوم عاشورہ کی مجلس عزاداری انعقاد

ممبر نقابت کے فرائض زاکر اہلبیت عامر . سید سبط شاہ نے سر انجام دییے

زاکرین اہلبیت علامہ سید اصرار نقوی
اور سید علی رضا شاہ آف پاکستان اور فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان کرتے ہوئے کہا کہ

یوم عاشور، شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلنے کا درس دیتا ہے ۔آج ہمیں شہداء کربلا کی قربانیوں اور استقامت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرنا ہوگا کہ معاشرے میں عدل و انصاف کے لئے اسوۂ حسین ؓ کو بطور رول ماڈل اپنانا ہوگا۔

تاریخ اسلامی قربانیوں کی ایک زنجیر سے عبارت ہے ۔روز اول سے ہی انبیائ،بزرگ ، اسلاف اسلام کی سر بلندی کے لئے جان ومال قربان کرتے رہے جسے میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے از سر نو زندہ کیا۔ آج مسلمہ جن آزمائشوں کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ قربانی و ایثار کے جذبے کا ماند پڑ جانا ہے۔ آج کشمیر تا فلسطین امت مسلمہ لہو لہو ہے۔ زاکرین اہلبیت نے مزید کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف جہاد کی تڑپ دلوں میں زندہ رکھنا،حق پر ثابت قدمی سے ڈٹ جانا، باطل سے سمجھوتہ نہ کرنا ہی امام حسین ؓ کے سنہری اصول ہیں۔شہدائے کربلا راہ حق کے تمام قافلوں کے لئے یہ پیغام چھوڑ گئے کہ فتح کا دارومدار اکثریت یا اقلیت پر نہیں بلکہ نظریہ اور نصب العین کی سچائی پر ہوتا ہے
کہا کہ امام عالی مقام ؓ نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔ مسلمہ آج مجموعی طور پر جن آزمائشوں اور مغلوبیت کا شکار ہے۔ان کا حل اسوہ امام حسین ؓکی پیروی میں ہے ۔ وطن عزیز کے روشن مستقبل اور خوشحال اسلامی پاکستان کے قیام کے لیے ہمیں صداقت اور انصاف ہسندی کا ساتھ دینا ہوگا۔
جلوس کے اختتام پر وسیع تر لنگر خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا مومنین مومنات بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت بارسلونا کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا

27/07/2021

سپین کے شہر بارسلونا میں قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سے رپورٹ
قونصل خانے کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات سے سویل سوسائٹی کے افراد سے وابستہ پاکستانی نوجوان پاکستان سے آئے ہوئے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء اور فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی
کتلونیہ اور تاراگونا کے گورنرز پولیس افسران مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں موجود تھے

تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی وجہ سے قابل دید تھا حسب روایت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سپین اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے

قونصل جنرل آف پاکستان عمران علی چوہدری نے پرچم کشائی کی اس موقع پر مقامی حکومتی نمائندے بھی سٹیج پر موجود تھے اس خوبصورت تقریب میں سب ہی رنگ دیکھنے کو ملیں
کرکٹ ہاکی صوفیانہ کلام قصیدہ بردہ شریف اور کھتک ڈانس نے تقریب کو یادگار بنادیا
معروف نعت خواں قدیر خان اور ان کی ٹیم نے ڈف کے ساتھ پیش کیا تو ہال میں بیٹھے لوگ بے ساختہ جھوم اٹھے

تقریب میں کوویڈ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ کونسل آف پاکستان نے پاکستانیز اور پاکستان کے خوبصورت رنگوں کا ذکر بھرپور انداز میں پیش کیا کیا
تقریب میں سماجی بزنس مین شخصیات کھلاڑیوں صحافیوں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات پیش کرنے والی شخصیات میں کونسل کا نے ایوارڈ گولڈ میڈل یادگار شیلڈ بھی پیش کئے گئے جو ان کے کئی اہم شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور پاکستان کے رنگوں سے مزین جیت بھی اپنی نوعیت کی منفرد تقریب تھی

03/03/2021

گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا پارلیمنٹ PDM کے ساتھ ہے، BILAWAL BHUTTO
قومی خبریں FEBRUARY 25, 2021
an image
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جمہوری مدت کا فارمولا منتخب حکومت پر اپلائی ہوتا ہے ’چنتخب‘ پر نہیں، اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ ناراض اتحادیوں کو زبردستی باندھا گیا ہے، یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا پارلیمنٹ بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔جاتی امرا میں مریم نواز اور بلاول بھٹو نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لیگی قیادت سے سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی ہے،ضمنی الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی سے متعلق بات چیت کی ہے، گیلانی کی کمپیئن بہت اچھی چل رہی ہے، یوسف رضا گیلانی پر اعتماد پر مسلم لیگ نون کے شکر گزار ہیں، کٹھ پتلی حکومت کے ممبران کو بھی پی ڈی ایم نے عزت دلائی ہے۔بلاول نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا پارلیمنٹ بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،یوسف رضاگیلانی نے لیڈر آف ہاؤس کا کردار بہترین انداز میں انجام دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر کونے سے ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،عوام نے ضمنی الیکشن میں حکومت کو مسترد کیا، یہ بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں،پی ڈی ایم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کرنا ہے ۔بلاول نے کہا کہ ضروری ہے ہر ادارہ اپنا آئینی کردار ادا کرے،امید کرتے ہیں ممبران پارلیمنٹ عوامی امیدوں کے مطابق ووٹ دیں گے،ارکان پارلیمنٹ ٹیکنو کریٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، ووٹ مانگنے کے لیے ہر رکن سے رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اور عدم اعتماد میں بہت فرق ہے، ہم لانگ مارچ کریں گے یہ فیصلہ کریں گے اس حکومت کو کس طرح ہٹانا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں اپوزیشن کی ہے۔ضمنی انتخاب میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی ہے، حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کریں گے، حکومت کو سینیٹ میں چیلنج کریں گے،نااہل حکمران ملک کے لئے بوجھ بنا ہوا ہے، اس نے ملک کو تاریخی غربت میں دھکیل دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر ادارہ اپنا آئینی و جمہوری کردار اپنائے، کامیابی فورا نہیں ملے گی، ہمیں مسلسل کام کرنا ہوگا، کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے، امید ہے ممبران پارلیمان عوام کی امیدوں کے مطابق ووٹ دیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جائز حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، اس وقت سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کررہے ہیں، جو مسلط کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ خورشید شاہ ابھی تک جیل میں ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، حمزہ شہباز کی ضمانت کی اچھی خبر ملی ہے، حمزہ شہباز کی ضمانت پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں۔
مریم نواز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا
مشترکہ پریس کانفرنس میں مریم نواز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بلاول بھٹو، یوسف گیلانی اور پیپلزپارٹی وفد کا شکریہ اداکرتی ہوں، یوسف رضا گیلانی کو جمہوریت پسند لوگ چاہتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے عمران خان قوم کا مجرم ہے، عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے،ان کی پارٹی میں ہر صوبے میں بغاوت ہوچکی ہے۔نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ مریم نواز باہر جانے کو راضی ہوتی تو ایک اور جھوٹا مقدمہ کھولنے کی ضرورت پیش نہ آتی،اگر ترمیم لانی ہے تو وہ پارلیمنٹ کے ذریعے آئے گی،یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں، گیلانی کو سب جمہوریت پسند ، پسند کرتے ہیں، جو لوگ عوام کے ساتھ ہیں یوسف رضا گیلانی ان کے امیدوار ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کا مجرم ہے، تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی ہے، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، ہم صرف اور صرف سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم نے مل کر فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخاب لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا ہے تو یہ پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، یہ عدالت کو داغدار کرنے والی بات ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہئے، آئین میں تبدیلی پارلیمان نے لانی ہے، ہم جعلی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

چوہدری امانت حسین مہر کی خصوصی دعوت پرپیرزارہ رضا ثاقب مصطفائی کی خصوصی آمد(رضوان کاظمی یورپ نیوز بارسلونا سپین سے) محفل...
23/02/2021

چوہدری امانت حسین مہر کی خصوصی دعوت پر
پیرزارہ رضا ثاقب مصطفائی کی خصوصی آمد
(رضوان کاظمی یورپ نیوز بارسلونا سپین سے)

محفل میلاد مصطفیٰ 28 فروری کو الحاج
چوہدری کرامت حسین مہر گڑھا جٹاں المعروف ووڈے مہر صاحب کے ڈیڑے گڑھا جٹاں سرائے عالمگیر میں
الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی والدہ
چوہدری امانت حسین مہر مہر. چوہدری عظمت حسین مہر. چوہدری سلامت حسین مہر کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ عظیم الشان محفل پاک انعقاد پزیر
جس میں ملک پاکستان کے نامور علماء کرام نعت خواں حضرات کی خصوصی آمد

مہر برادران گڑھا جٹاں کی جانب سے دوست احباب کو خصوصی دعوت ہیں
اہلیان سرائے عالمگیر کی خوشخبری
سپین اور پاکستان کے بیسٹ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر CEO کوندس ہاپیر مارکیٹ پاکستان کی خصوصی دعوت پر
عالم اسلام کے معروف مذہبی اسکالر مبلغ ادارۃ المصطفے انٹر نیشنل گوجرانوالہ
پیرزارہ رضا ثاقب مصطفائی صاحب 28فروری کو سرائے عالمگیر تشریف لا ئینگے
ملک پاکستان کے نامور اینکر پرسن سیاسی سماجی شخصیات سمیت اوورسیز دوست احباب کی بھرپور شرکت متوقع

21/11/2020
20/11/2019

Dirección

Barcelona
08918

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Rizwan Kazmi Movie Mekar Europe publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir