Mirpur Community

Mirpur Community

06/03/2026

منگلا ڈیم کی تعمیر 1967ء میں مکمل ہوئی، جسے بنے ہوئے آج تقریباً 58 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر کے وقت میرپور اور اس کے گرد و نواح کے لاکھوں لوگوں کے گھر، کاروبار، کھیت، بستیاں اور قبرستان پانی کی نذر ہو گئے۔ ایک پوری تاریخ اور بے شمار یادیں اس پانی کے نیچے دفن ہو گئیں، جنہیں وقت کے ساتھ بہت حد تک بھلا دیا گیا۔
مگر بھور ڈڈیال (میرپور) کے مقام پر موجود یہ تاریخی مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں قائم ہے۔ جب ڈیم کا پانی بڑھتا ہے تو یہ مسجد پانی میں چھپ جاتی ہے اور جب پانی کم ہوتا ہے تو دوبارہ اسی شان کے ساتھ ظاہر ہو جاتی ہے۔
یہ مسجد میرپور، جموں و کشمیر کے علاقے بھور ڈڈیال میں واقع ہے اور مقامی لوگوں کے لیے تاریخی، ثقافتی اور روحانی اہمیت رکھتی ہے۔
تقریباً چھ دہائیاں گزرنے کے باوجود اور برسوں پانی میں رہنے کے باوجود اس مسجد کی مضبوط تعمیر اور قدیم طرزِ تعمیر آج بھی دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے۔ یہ مسجد میرپور کی تاریخ، صبر اور اسلامی ورثے کی ایک زندہ مثال ہے جو وقت کے ہر امتحان کے بعد بھی قائم ہے۔

22/02/2026

ایک شہر جو قربانیوں کی مثال ہے، جسے کئی بار اجاڑا گیا، مگر ہر بار اللہ کے کرم سے یہ اپنے حوصلے اور محنت سے پھر سے ابھرا۔
آج ہم آپ کے سامنے کھاڑک میرپور جموں کشمیر کے علاقے کی حسین اور نیچرل خوبصورتی پیش کر رہے ہیں یہ منظر کسی یورپی جزیرے کی مانند لگتا ہے، مگر یہ ہمارا پیارا وطن ، جموں و کشمیر کا ایک خوبصورت حصہ ہے اللہ کرے کہ جلد جموں و کشمیر کو مکمل آزادی نصیب ہو، اور یہ زمین ہمیشہ اپنی فطرتی خوبصورتی کے ساتھ پروان چڑھے۔

28/12/2025

جموں کشمیر پہاڑوں کے دامن میں خوبصورت گھر اور وطن کا جھنڈا 🍁

Address

Mirpur Ajk
London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpur Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share