Hakeemi nuskhay

Hakeemi nuskhay Wholesale supplier of all Pansar items, herbs, spices & dry fruits. Bulk orders & retail available across Pakistan.

Quality products, profit-friendly rates. 📩 Message for rates & orders!

آج سادہ سا پراٹھا تھالیکن یقین مانیں زیتون تیل نے آ کراسے انٹرنیشنل بنا دیا۔۔۔۔اور   آج شہد نے چائے کووی آئی پی ٹریٹمنٹ ...
23/01/2026

آج سادہ سا پراٹھا تھا
لیکن یقین مانیں زیتون تیل نے آ کر
اسے انٹرنیشنل بنا دیا۔۔۔۔

اور آج شہد نے چائے کو
وی آئی پی ٹریٹمنٹ دے دی 😌

21/01/2026
سلاجیت کھائیں ۔دھوکا نا کھائیں آج ہی آرڈر کیجئے ۔خالص آفتابِی گلگتی سلاجیت ۔آرڈر کے لیے comint kijye
15/02/2025

سلاجیت کھائیں ۔
دھوکا نا کھائیں
آج ہی آرڈر کیجئے ۔خالص آفتابِی گلگتی سلاجیت ۔
آرڈر کے لیے comint kijye

17/03/2024

Welcome back

29/06/2023

آپ سب کو ہماری ٹیم کی طرف سے بہت بہت عید مبارک۔
جنگل ہلز ہنی 🍯 آپکی خوشیوں میں آپکا ساتھی

اگر شہد کی مکھی نہ رہی(ڈاکٹر نثار احمد) آئین شٹائن نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اگر شہد کی مکھی دنیا سے ختم ہو جائے تو انسان ک...
11/09/2022

اگر شہد کی مکھی نہ رہی

(ڈاکٹر نثار احمد)

آئین شٹائن نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اگر شہد کی مکھی دنیا سے ختم ہو جائے تو انسان کا وجود بھی ختم ہوجائے گا۔ کیا یہ ننھی سی مکھی ہماری دنیا کیلئے اتنی اہم ہے؟ دنیا میں جانداروں کی 2 ملین سے زائد انواع دریافت کی جا چکی ہیں۔ ویسے تو ہر نوع ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے لیکن شہد کی مکھی میں کچھ خاص ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتائوں گا کہ کیا ہوگا اگر شہد کی مکھی نہ رہی۔

شہد ختم ہوجائے گا

انسان پچھلے 9000 ہزار سالوں سے شہد کا استعمال کر رہا ہے۔ ظاہر ہے اگر شہد کی مکھی نہیں ہوگی تو شہد کہاں سے آئے گا۔ شہد بہت سے لوگوں کا مرغوب ہے اور اس میں بہت سی بیماریوں کی شفاء بھی موجود ہے لیکن کھانے کے علاوہ بھی شہد کے مختلف استعمالات ہیں۔ یہ بہت سی ادویات جیسا کہ کھانسی کی دوائی وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ تو شہد کی مکھی کے بغیر ہم اس خوبصورت نعمت سے محروم ہوجائیں گے۔

بہت سے پھل اور سبزیاں ختم ہو جائیں گی

شہد کی مکھیوں دنیا کے ایکوسسٹم میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہم جو اناج، دالیں، پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کے پودوں کی 70 فیصد پولینیشن شہد کی مکھیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تو ایک اندازے کے مطابق اگر شہد کی مکھی نہ رہی تو دنیا میں کھانے پینے کی آدھی اشیاء ختم ہوجائیں گی۔

خود پولی نیشن کروانی پڑے گی۔

جیسا کہ اوپر بتایا کہ شہد کی مکھیاں پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر یہ نہ رہیں تو انسانوں کو پولی نیشن کا عمل ہاتھ سے کرنا ہوگا جس کیلئے بہت زیادہ وقت اور افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔ ایسا جنوب مغربی چین میں آج بھی ہو رہا ہے کیونکہ وہاں شہد کی مکھیاں بہت کم ہیں۔

دودھ سے بنی اشیاء ختم ہو جائیں گی

گائے بھینسوں کو جو چارا دیا جاتا ہے اس کی پولینیشن بھی شہد کی مکھیاں کرتی ہیں۔ اگر دنیا میں شہد کی مکھی نہ رہی تو چارا نہیں رہے گا۔ اگر چارا نہ رہا تو گائے بھینس رکھنے کا کوئی چارہ نہیں۔ آپ دودھ اور اس سے بنی ہوئی اشیاء سے بھی محروم ہوجائیں گے

کپڑے کہاں سے پہنیں گے

دنیا میں کپڑے کی انڈسٹری ایک اہم فصل کی مرہون منت ہے جس کا نام کپاس ہے۔ کپاس کی فصل کی پولینیشن بھی شہد کی مکھی کرتی ہے۔ تو سوچ لیں شہد کی مکھی نہ رہی تو آپ کیا پہنیں گے؟

کھائیں گے کیا

آج کل ہم اتنے مزے مزے کے کھانے اپنی مرضی سے بنا کر کھاتے ہیں تو سوچیں اگر شہد کی مکھی نہ رہی تو آپ کو کیا کھانا پڑے گا؟ آپ گوشت میں بیف اور مٹن بھول جائیں البتہ چکن آپ کو ملتا رہے گا کیونکہ مرغیاں ایسی اشیاء بھی کھاتی ہیں جن کو شہد کی مکھیوں کی پولینیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ آپ کو آلو، ٹماٹر اور گاجر بھی ملتی رہے گی

خوراک مہنگی ہوجائے گی

دنیا سے بہت سے پودوں اور فصلوں کا خاتمہ ہونے کی وجہ سے ان پودوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی جن کو مکھیوں کی ضرورت نہیں۔ مہنگائی کا سونامی آ جائے گا۔ دنیا میں خوراک کیلئے جنگیں ہونگی۔ بہت سے لوگ قحط سے مر جائیں گے۔

تو آپ نے دیکھا کہ یہ ننھی سی مکھی ہمارے لئے کتنی اہم ہے۔ ہمیں اپنے پروردگار کی تمام نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ جب بھی آپ شہد کی مکھی کو دیکھیں تو پیار بھری نظروں سے دیکھیں لیکن اس پیار میں اس کے ڈنگ سے بچنا نہ بھولیں

خالص شہد کے لئے رابطہ کیجیے
03219717342






#شہد
#شہد

دبلے پتلے افراد کیلے باڈی بلڈر کورس‏بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہم کھاتے بہت ہیں لیکن جسم نہیں لگت...
22/08/2022

دبلے پتلے افراد کیلے باڈی بلڈر کورس
‏بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہم کھاتے بہت ہیں لیکن جسم نہیں لگتا
دن بدن جسم کمزور ھوتا جارہا ہے جو لوگ اپنے جسم کو موٹا تازہ اور سڈول بناکر خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں وہ یہ کورس ضرور استعمال کریں اور اپنی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کریں آپ جو بھی غذا کھائیں گے آپ کے جسم کو فائدہ ہو گا اور جسم فربہ ہو جاۓ گا
‏*
مغز بادام 100 گرام
‏*
ناریل 100 گرام
‏*
مغز سورج مکھی 100 گرام
‏*
ملٹھی مقشر 60 گرام
‏*
الائچی دانہ 40 گرام
‏*
مغز بنولہ 100 گرام
‏*
کوزہ مصری 200 گرام
‏*
ان سب ایشیاء کا سفوف بنا لیں صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک چمچ اسعتمال کریں دبلے پتلے جسم کو فربہ اور پچکے گالوں کو باہر نکالتا ہے جسم میں توانائی بھر پور پیدا ہو جاتی ہے
‏*صحت مند کورس
معدہ اور جگر کی اصلاح کرتا ہے ۔خوراک کو جزو بدن بناتا ہے۔خون پيدا کرتا ہے ۔جسم کو مضبوط اور طاقتور بناتاہے

17/05/2022

گرم موسم میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ۔پانی کم از کم 12 سے 14گلاس 🍷 اچھی صحت کے لیے ضرور پیئیں

Address

All

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeemi nuskhay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hakeemi nuskhay:

Share