AZ Tax & Legal Advisors

AZ Tax & Legal Advisors Income Tax & Legal Expert

17/09/2025
04/05/2025

*نئے ٹیکس قوانین: ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے،سٹاک کی نگرانی کااختیار بھی مل گیا*

وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا،آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں، نئے ٹیکس قوانین کے مطابق ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے، سٹاک کی نگرانی کا بھی اختیار مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا،آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں،آرڈینس کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں بھی متعدد ترامیم کی گئی ہے۔ ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیئے گئے ہیں، پہلی اپیل کے خاتمے پر ایف بی آر قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا،ٹیکس ریکوری کے لیے اکاؤنٹ فوری منجمد کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا،ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق پیداوار اور اسٹاک کی نگرانی کا بھی ایف بی آر کو اختیار دے دیا گیا،کاروباری مقامات پر ایف بی آر کے افسران تعینات ہوسکیں گے، ایف بی آر قابل ادا ٹیکس کو فوری ریکور کرسکیں گے، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام افسران کے اختیارات بڑھ گئے۔ نئے ٹیکس قوانین کے مطابق حکومتی افسران کو کسی بھی بزنس، جگہ، فیکٹری پر غیر قانونی سامان کو قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا

Address

Tehsil Courts Arifwala
Arifwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AZ Tax & Legal Advisors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share