Dhoke fateh

Dhoke fateh Apna Dhoke Fateh

سولر پینل اور اے سی کی تنصیبات کا منصوبہ زیر غور ہے احباب اس کار خیر میں اپنا خصوصی حصہ شامل فرمائیں۔جزاک اللہ اللہ تعال...
27/07/2025

سولر پینل اور اے سی کی تنصیبات کا منصوبہ زیر غور ہے
احباب اس کار خیر میں اپنا خصوصی حصہ شامل فرمائیں۔
جزاک اللہ
اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو
آمین یا رب العالمین۔

06/12/2024

اٹک
عام الفاظ میں اٹک جانا کا مطلب پھنس جانا لیا جاتا ہے۔ اگر ہم یہ کہیں کہ اس مقام پر دریا کا بہاو رکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔تو یہ غلط ہو گا کیونکہ اس مقام پر دریا کا پاٹ شمال کی نسبت زیادہ ہے۔ اور اتنا بڑا ہے کہ ابا سین کو بھی اسی مقام پر گلے لگاتا ہے

اگر اٹک کا لفظ آ-ٹک بولا جائے تو اس کا مطلب ہے سکون ، ٹہراو یا رک جانا لیا جا سکتا ہے۔ بظاہر اس مقام پر دریا پر سکون ہو جاتا ہے اور جنوب میں گھوڑا ترپ کے مقام پر دریا کے پاٹ میں تنگی آ جانے کی وجہ سے پانی کی رفتار ایک دفعہ پھر تیز ہو جاتی ہے۔

اٹک کے نام کی دوسری وجہ تسمیہ سنٹرل ایشاء سے آنے والے قافلوں سے ہو سکتی ہے کیونکہ وہ ایک لمبے سفر کے بعد یہان آکر آٹک جاتے یا یہاں آ کر کشتی کے ملنے تک ۔ٹک۔ جاتے۔ معنوی طور پر اٹک سے ملتا جلتا اردو کا ایک اور لفظ پھا-ٹک ہے۔ (روکنے والی گرہ یا پھندہ) پھاٹک سے کوئی ممانعت منسلک ہوتی ہیں وقتی یا دائمی لیکن کام رکاوٹ یا پھانسنے کا ہی لیا جاتا ہے۔

ایک اور روایت جو تاریخی کتاب پٹہ خزانہ میں مصنف محمد ہوتک نے لکھی ہے کہ آریہ سماج کی آمد پر انھوں نے دریا پار کرنے پر پابندی لگا دی تھی جس وجہ سے نام اٹک پڑ گا۔

سر اولف کیروو نے اپنی کتاب ” دی پٹھانز”میں ذکر کیا ہے کہ اکبر بادشاہ کے رتن ہندو راجہ مہیش داس المعروف بیربل نےسال 1581 عیسوی میں یہاں قلعہ تعمیر کیا۔ اور یہ کہ اکبر بادشاہ کی اٹک قلعہ کی بنیادوں کے
معائنہ کیلئے آمد کے وقت قاسم خان نے یہاں کشتیوں کا پل تعمیر کرایا۔

ضلع اٹک محل وقوع 33.894 درجے شمال، 72.241 درجے مشرق میں ہے اٹک صوبہ پنجاب کا ایک شہر اور ضلع اٹک کا صدر مقام ہے۔اٹک کو 1940 میں ضلع کا درجہ دیا گیا ضلع اٹک کی چھ تحصیلیں ہیں مکمل نام اٹک شہر لکھتے اور بولتے ہیں کیونکہ ایک قصبہ اٹک خورد کے نام سے دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ قلعہ اٹک بنارس بھی وہیں پر ہے۔ موجودہ اٹک شہر کا نام پہلے کیمبل پور تھا جسے برطانوی حکومت نے بطور چھاؤنی آباد کیا۔ بعد میں یہ نام بدل کر دوبارہ اٹک شہر کر دیا گیا۔ضلع اٹک میں مندرجہ ذیل تحصیلیں ہیں۔ تحصیل اٹک تحصیل حسن ابدال تحصیل فتح جنگ تحصیل جنڈ-تحصیل حضرو تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک کے اہم علاقوں میں حسن ابدال،وادی چھچھ اورفتح جنگ تحصیل پنڈی گھیپ اٹک ایک تاریخی مقام ہے۔ بادشاہ اکبر نے یہاں ایک قلعہ تعمیر کروایا تھا جوقلعہ اٹک بنارس کے نام سے مشہور ہے اب بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سکھ مذہب کی عبادت گاہ گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں واقع ہے۔
اٹک کی آبادی کی بات کی جاۓ تو 1998 کی مردم شماری میں اٹک کی آبادی 12 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ تھی
2017 کی مردم شماری کے مطابق 18 لاکھ 83 ہزار 556 افراد پہ مشتمل تھی اس کا رقبہ 2648 مربع میل ہے سطع سمندر سے بلندی 2758 فٹ ہے
“تاریخی، جغرافیائی اور تفریحی مقام”
۔دریائے سندھ (جسکو پشتو زبان میں ابا سین یعنی دریاؤں کا باپ کہا جاتا ہے اور دریائے کابل کے حسین ملاپ کے سنگم پر واقع ہے اور دونوں دریا ساتھ ساتھ کافی دور تلک چلتے ہیں اور انکا پانی آپس میں ضم نہیں ہوتا اور دونوں دریاؤں کو ان کے الگ الگ پانی کے رنگ کی وجہ سے دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔
۔یہ وہ تاریخی مقام ہے جہاں 326 ق م میں سکندر یونانی نے اسی مقام سے دریائے سندھ کو عبور کیا اور ہندوستان کے بیشتر علاقے فتح کئے۔
اسی مقام پر ہندوؤں اور مسلمانوں کی تاریخ کی سب سے بڑی لڑائی راجہ جے پال کے بیٹے راجہ انند پال اور محمود غزنوی کے درمیان 1008ء کے آخری دنوں میں لڑی گئی ،جس میں انند پال کو شکست ہوئی۔
اسی مقام پر جلال الدین خوارزم شاہ نے منگولوں (چنگیز خان)کے مابین لڑاٸی Battle of Indus جو کہ 24 نومبر 1221ء کو لڑی گئی اورخوارزم شاہ منگولوں کےنرغے میں آنے کے بعد گھوڑے سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی اور بحفاظت دوسرے کنارے پہنچ گیا،جبکہ منگول اٹک کراس نہ کر سکے ۔
اسی مقام پر امیر تیمور ثمرقند سے چل کر 30 ستمبر 1398ء میں ہندوستان پر حملہ آور ہوا۔
بادشاہ اکبر نے سولہویں صدی عیسوی میں اس مقام پر ایک قلعہ تعمیر کروایا جو آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسی مقام پر 28 اپریل 1758ء کو احمد شاہ درانی اور مرہٹوں کے مابین لڑائی لڑی گئی۔
یہ مقام صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو آپس میں ملاتا ہے،دور قدیم سے ہی اسے ایک بین الاقوامی شاہراہ کی حیثیت حاصل تھی اور ہے۔
اس مقام کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر انگریزوں نے 1884ء میں ایک نہایت خوبصورت ریلوے سٹیشن قائم کیا، جوآج بھی پاکستان کاسب سےخوبصورت ریلوےسٹیشن ہے۔
ریلوےسٹیشن کےبالکل ساتھ ایک خوبصورت ڈبل ڈیکر (اوپر ٹرین کے پٹڑی اور نچلے حصے میں بسوں وغیرہ کی سڑک)پل برطانیہ کی کمپنی white westing house نے تعمیر کیا ۔
حکومت پاکستان نے گولڑہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد سے اٹک خورد ریلوے سٹیشن تک سفاری ٹرین شروع کر رکھی ہےجوہر اتوار کو چلائی جاتی ہے۔
اسی مقام پر ایک خوبصورت جزیرہ (بھری آئیلینڈ ) بھی ہے۔
بھری آئی لینڈ کےساتھ خوبصورت جھیل ہے جہاں کیمپنگ اور فشنگ کی جا سکتی ہے۔
بھری آئی لینڈ کی ریت پر جیپ سفاری کی جاتی ہے۔
اٹک قلعہ کے باہر بہرام کی بارہ دری۔
بیگم کی سرائے۔
مقبرہ اٹک وغیرہ تاریخی عمارات ہیں۔
اٹک قلعہ کے ساتھ سکھوں کا ایک گردوارہ بھی ہے۔
انگریز مصنف A. J. Toynbee نے اسی مقام کے بارے میں ایک مضمون “The Indus in fetters”
لکھا اور یہی مضمون پشاور یونیورسٹی کی فورتھ ائیر انگلش میں پڑھایا جا رہا۔
اٹک کی اپنی تاریخ اور اپنی ثقافتی رسمیں ہیں یہاں کی مشہور ڈش،کٹوا، اور مکھڈ سے شروع ہونے والا، مکھڈی حلوہ، یہاں کے ثقافتی کھیلوں میں نیزہ بازی پوری دنیا میں علیحدہ ہی پہچان رکھتی ہے اور نیزہ بازی اور اپنی پروقار شخصیت کے مالک ملک عطا محمد خان پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتے ہیں مختصر یہ کے یہ علاقہ اپنی تاریخ اور ثقافت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

Earn money to make your dreams come true.... join us
12/07/2023

Earn money to make your dreams come true.... join us

کلین اینڈ گرین ڈھوک فتح اٹکFalcon Group Dhoke Fateh Attock Dhoke Fateh
03/03/2023

کلین اینڈ گرین ڈھوک فتح اٹک
Falcon Group Dhoke Fateh Attock Dhoke Fateh

اعلان فوتیدگی(خبر غم)
03/05/2022

اعلان فوتیدگی
(خبر غم)

28/07/2021
Alhamdulillah. Quaid e Azam Model Secondary School is formally affiliated to Federal Board. Great services rendered by a...
01/07/2021

Alhamdulillah.
Quaid e Azam Model Secondary School is formally affiliated to Federal Board. Great services rendered by all staff, ex teachers and a lot of patience by parents and students!!
We are THANKFUL to all!!

وقت کے حکمرانوں سے مدینے کی گلیوں میں بغیر جوتوں یا روضہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب بیٹھ کر تلاوت قرآن پاک یا ...
09/05/2021

وقت کے حکمرانوں سے مدینے کی گلیوں میں بغیر جوتوں یا روضہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب بیٹھ کر تلاوت قرآن پاک یا ذکر و اذکار یا بیت اللہ اور حرمین کے اندر نوافل کے متعلق سوال نہیں پوچھا جائے گا بلکہ وقت کے حکمران سے غریب رعایا کے پاؤں میں جوتے تن پر کپڑے نہ ہونے اور انکو ایک وقت کی روٹی میئسر نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ظالم جاگیرداروں سرمایہ داروں خان اور نوابوں کے مقابلے میں مظلوم اور بے بس عوام کو انصاف نہ دینے کے متعلق سوال پوچھا جائیگا!

08/01/2021

محلے کا مالدار نمبردار مسجد میں جھاڑو لگا رہا تھا، اتنی دیر میں مسجد کے امام صاحب تشریف لاٸے اور کہا: نمبردار صاحب یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں ؟
نمبردار نے کہا: امام صاحب آپ نے ہی بتایا تھا کہ مسجد کی صفاٸی کا بڑا ثواب ہے تو سوچا کہ میں کیوں اس سے محروم رہوں۔۔!
امام صاحب آگے بڑھے موصوف کے ہاتھ سے جھاڑو لے لیا اور کہا: یہ ثواب کسی غریب کیلٸے چھوڑ دیں اللہ نےآپ کو مال دولت دیا ہے آپ کا کام مسجد کی صفاٸی نہیں بلکہ کسی نٸی مسجد کی تعمیر ہے۔ اگر آپ بھی صفاٸی کر کے ثواب لیں گے تو مسجدوں کی تعمیر کون کریگا؟؟
خبر پڑھی کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید_باجوہ صاحب نے کوئٹہ گیارہ قتل کی مذمت کی ہے،
تو ہم بھی یہ کہیں گے کہ باجوہ_صاحب یہ مذمت والے ثواب ہم غریبوں کیلٸے چھوڑ دیں، یہ آپکے لئے نہیں ہیں، آپ کو اللہ نے کرسی، اقتدار فورس، دنیا کی بہترین ایجنسی اور اوپر سے نیشنل ایکشن پلان بھی دیے ہیں، آپ کا کام مرمت کا ہے مذمت کا نہیں
بسم اللہ کیجٸے قاتل اور مجرموں کو پکڑ کر سرعام پھانسی دلوائیے اور اپنے حصے کا کام کیجیے۔۔

05/01/2021

???

04/01/2021

آصف حسین (حسین ٹینٹ سروس ) کے بھائ واثق کا انتقال ہو گیا ہے
جنازہ آج رات
8:00 بجے ڈھوک فتح والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا

03/01/2021

‏بےوقوف بنانے کے ماھر نے رات کو بجلی مہنگی کر کے صبح مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلا لیا
فیر کہندے بوٹا گالاں کڈدا

Address

Attock City
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhoke fateh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share