Student Safe Zone Bahawalpur- Boys Hostel

Student Safe Zone Bahawalpur- Boys Hostel Student Safe Zone Bahawalpur

Best hostel in Bahawalpur
30/10/2025

Best hostel in Bahawalpur

25/10/2025
Rooms available in best price.
24/10/2025

Rooms available in best price.

Subscribe my   Chanel
19/10/2023

Subscribe my Chanel

Share your videos with friends, family, and the world

29/09/2023

"In search of a talented content writer for my YouTube channel. Any recommendations?" 📝🎥

02/06/2023

اس سال میرا بیٹا مزید پڑھائی کیلئے پاکستان سے باہر چلا گیا-

نئی جگہ، نیا ماحول، نئے لوگ، نیا سسٹم -
اسے بہت مشکل ہورہی تھی-
یہ بات اچھی تھی کہ جانے سے پہلے یونیورسٹی کے اندر ایک اور پاکستانی کی مدد سے گھر لے چکا تھا-

گھر کی چابی وہ لوگ اسی کے ہاتھ میں دیتے ہیں جس کے نام پر گھر لیا ہوتا ہے-

لہذا گھر پہنچ کر چابی لی، شدید سردی کے دن تھے - گھر کا heating system چلایا، دوسرے ساتھی سے گدا لیا -
دو دن کچھ سوتے کچھ جاگتے گزارے
تیسرے دن جیٹ لیگ کچھ کم ہوا تو اپنے پروفیسر سے جا کر ملا-

بات چیت کے دوران پروفیسر کو علم ہوا کہ گھر میں کوئی بھی سامان نہیں -

کبھی کبھار فرنشڈ گھر مل جاتے ہیں لیکن اس کو جو گھر ملا وہ بالکل خالی تھا-

اسی شام کو پروفیسر جس کی کچھ دن پہلے 60 سال عمر ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ ہو چکی ہے نے اپنی ذاتی بڑی گاڑی میں ایک بیڈ، ایک صوفہ، کچھ کوکنگ سیٹ (دیگچی) کچھ برتن، بیڈ شیٹس، تولیے اور مزید روزمرہ استعمال کی چیزیں رکھیں اور خود اس کے گھر آکر دے کر گیا مزید یہ کہ سارا سامان خود ساتھ اٹھوا کر گھر کے اندر سیٹ بھی کروا کر گیا-

کچھ ہفتوں کے بعد جب بیٹا سیٹ ہو گیا، سکالر شپ کی پہلی قسط اسے مل گئی تو پروفیسر صاحب سے ان کے دئے گئے سامان کی قیمت پوچھی -

انہوں نے جواب دیا کہ اس کی قیمت یہ ہے کہ جب کوئی اور طالب علم یہاں آئے تو تم اس کی، اسی طرح مدد کرنا جیسے میں نے تمہاری مدد کی ہے-

یہ ہوتی ہے تربیت-

تعلیم اور تربیت کا یہی فرق ہے
ہمارے ہاں تعلیم پر تو اس طرح توجہ دی جاتی ہے کہ بس نمبر،. نمبر، نمبر
ادارے، ٹیوشن سنٹر، والدین، بچے
سب اسی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں -
لیکن تربیت کہیں پیچھے رہ گئی-

بچوں کو تعلیم دیں.. لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں vision دیں.. انہیں گاؤں ، میوزیم، تاریخی مقامات کی سیر کروائیں، اپنے تاریخی واقعات سنائیں -

صحابہ کرام کی زندگی، انبیائے کرام کی زندگی، آپ صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے منتخب شدہ واقعات جو ان کی زہنی صلاحیت کے مطابق ہوں وہ سنائیں-

تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں-

کیا آپ کو یقین آئے گا کہ میں ٹاٹ سکول، اس کے بعد گورنمنٹ سکول اور گورنمنٹ کالج سے پڑھنے کے بعد آج یہاں ہوں کہ مجھے ہر نئی چیز سیکھنے کا شوق ہے،-

ہمارے گورنمنٹ سکولوں کی اتنی بڑی بڑی عمارتیں تھیں کہ آج کی یونیورسٹی بھی رقبے میں اس سے کم ہو گی-
لکھے ہوئی تقریریں تو سب بچے کرتے ہیں لیکن ہمیں فی البدیہہ تقریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی تھی-

ہمارے بچپن میں ہم لوگ جب اکھٹے ہوتے تھے تو گھر میں بیت بازی کرتے تھے-
ہمارے ماموں خود تو کتاب میں سے شعر پڑھتے تھے اور ہم زبانی-

پھر بھی اکثر اوقات ہم جیت جاتے تھے-
بہت بچپن سے کمپنی باغ میں موجود لائبریری کی ممبر شپ بھائی نے لی ہوئی تھی اور ہم سب وہاں سے کتابیں لے کر پڑھتے تھے -

یہ نیی نسل ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے
اس کی تربیت کیلئے اپنے سارے وسائل بروئے کار لائیں تا کہ معاشرے کو ایک کارآمد فرد دے سکیں -
آپ یقین کریں پیسہ کمانے کا صرف 30٪ تعلق ہے ان کی ڈگری سے -
باقی رزق آپ کے نصیب کا ہے-
میں نے بڑے بڑے پڑھے لکھوں کو ان سے کہیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کی نوکری کرتے دیکھا ہے-

جو بندہ ڈھابہ لگا کر بیٹھا ہے وہ شاید ایک انجینئر، وکیل، یا ٹیچر سے زیادہ کما کر اٹھتا ہے-

ڈگری پیسہ کمانے کیلئے مت لیں.. ڈگری علم حاصل کرنے کیلئے، علم کو پھیلانے کیلئے اچھا انسان بننے کیلئے لیں-

اور آج کے والدین اور خصوصاً ماؤں پر بہت زمہ داری ہے کہ بچوں کی تربیت کو اولین ترجیح دیں-
اپنے اور بچوں کے ٹائم مقرر کردیں کہ رات شام کی نماز سے عشاء کی ازان تک سب گھر والوں کا سکرین ٹائم ہے-
جب گھر کے افراد اتنے وقت کے بعد سکرین بند کریں گے تو بچوں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کی تربیت میں یہ شامل ہو جائے گا اور وہ مقررہ وقت کے بعد خود ہی اپنے موبائل یا ٹی وی، ٹیبلٹ وغیرہ بند کردیں گے -
دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں.. مشکل ضرور ہے

اللہ اپ کی اور ہماری مدد فرمائیں اور ہمارے بچوں کو ہمارے لئے اس دنیا پر خوشی اور سکون کا باعث بنائیں اور اگلے جہان کیلئے صدقہ جاریہ بنائیں.. امین
ام علی محمد.. 2 جون 2022

Rooms available
04/02/2023

Rooms available

Rooms available @Student Safe Zone Bahawalpur- Boys Hostel Muhammad Murtaza Contact:0344-4710004
05/12/2021

Rooms available @

Student Safe Zone Bahawalpur- Boys Hostel
Muhammad Murtaza
Contact:0344-4710004

01/06/2021

سہولیات
1- وائی فائی(hi-fi)55 ایم بی کنکشن کیساتھ
2۔ 5000 اے ایچ بیٹری بنک۔ 6 کلو واٹ جنریٹر اور انورٹر (24 گھنٹے یقینی پاور بیک اپ)
3۔ سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے بائیو میٹرک ایکسیس اور سی سی ٹی وی کیمراز۔
4۔ مارکیٹ، ہسپتال، مسجد، ٹرانسپورٹ، فوڈ پوانٹ اور یونی پوائنٹ کے انتہائی نزدیک ترین۔
5۔ پارکنگ، صاف ستھرے سیپریڈ اور اٹیچ واش رومز۔
6۔ گھر جیسا معیاری بازاری مصالہ جات سے عاری بہترین کھانا ( تین ٹائم)
7۔ کپڑے دھونے کیلئےواشنگ مشین اور استری کرنے کا انتظام بھی موجود ہے۔
8۔ پینے کا فلٹر شدہ اور نہانے کے گرم پانی کی سہولت۔
9۔ سردیوں میں ہیٹراورگرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ائیر کولر کا انتظام موجود ہے۔
10۔ گرمیوں اور سردیوں کیلئے گشادہ چھت۔
11۔ روزانہ کی بنیاد پر ہاسٹل کی صفائی۔
12۔ کچن،برتن،چائے بنانے کا انتظام اور فریزر کی سہولت۔

بنیادی سہولیات سے مزین۔
صاف ستھرے روم۔
ایل ای ڈی ٹی وی۔
ٹی وی کیبل کے ساتھ۔
ڈبل ایل ای ڈی لائٹ۔
اکسٹنشن لیڈ۔
آئینہ۔
پنکھا۔
پردے۔
کارپٹ۔
الماری۔
ٹیبل۔
چئیر۔
چار پائی۔
پانی والا کولر۔
گلاس اورکوڑادان۔
کپڑوں کیلئے کھونٹیاں۔

دیل میں بتائی ہوئی سہولتوں کے علاہ بھی بہت سی سہولتات ہمارے ہوسٹل موجود ہیں ۔
اس کے علاوہ ہاسٹل سٹاف انتہائی کارپریٹو اور با اخلاق ہے۔
آئیے ہمارے اور بہاولپور موجود دوسرے ہاسٹل کا وزٹ کیجئے اور موازنہ کیجئے انشاءاللہ آپ ہمارے ہاسٹل کو باقی ہاسٹلوں سے مختلف پائیں گے۔

نا کٹ مروں جب تک خواجہ بطحا کی حرمت پر**خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا*تاجــــــدارِ ختمِ نبُوّت ﷺ زندہ باد💞💞 ...
19/04/2021

نا کٹ مروں جب تک خواجہ بطحا کی حرمت پر*
*خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا*

تاجــــــدارِ ختمِ نبُوّت ﷺ زندہ باد💞
💞 لَبّیڪ لَبّیڪ لَبّیڪ یَارسُول اَللّٰہ ﷺ

04/01/2021

یوٹیوب میں بیٹھے کسی فنکار کی باتوں میں نہ آئے

ایک لاکھ سے ایک کروڑ کمائیں،

50 مرغیاں رکھیں ہر سال کوٹھی خریدیں

500 مرغیوں کی رہائش گاہ دس ہزار میں بنائیں۔

مرغیاں سونے کے انڈے کیسے دیتی ہیں۔

ایک مرغی سال میں 465 انڈے کیسے دیتی ہے۔

مرغیاں نہیں انڈے لیں_____ انڈے نہیں بچے لیں____ بچے نہیں مرغیاں لیں۔

دیکھیں کیسے دس کٹے ڈال کر ایک سو بھینس ایک سال میں،

ملاحظہ فرمائیں ہماری نئی ویڈیو میں، بیس بکریوں سے دس لاکھ کمانے کا گر،

کیسے لودھراں کے کسان نے صرف سادہ شیڈ ڈال کر انٹرنیٹ سے دس دس لاکھ والی گائے ڈاؤن لوڈ کر لیں،

ایک سو جھوٹیاں ڈال کر دو سال میں المراعی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر آنے کا راز بتا دیا، دیکھئے اس ویڈیو میں،

قربانی کے بیس بچھڑوں سے کیسے چالیس لاکھ ماہانہ کمایا جاتا ہے اس اہم ویڈیو میں،

کیسے فلاں فلاں ڈاکٹر صاحبان/فارمر کا ونڈا کھلا کر ایک دن کے کٹے کا ایک سو کلو وزن حاصل کیا گیا،

انتہائی معلوماتی ویڈیو کیسے ایک گوٹس فارمر نے تین ماہ میں نوے کلو وزن حاصل کر کے پچاس بکروں سے پچیس لاکھ کما لیا۔

دیکھنا اور شئیر کرنا نہ بھولیں کیسے ننھے فارمر نے بطخ ڈالی اور وہ بطخ اب شتر مرغ بن کر اب لاہور دوبئی فلائٹ پر روزانہ ایک لاکھ کما رہا ہے۔

آخر تک دیکھنا مت بھولیں کہ پچیس شتر مرغ سے کیسے ایک ماہ میں لاکھوں روپیہ کمایا جا سکتا ہے تین ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر کے، اور ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ اس کا گوشت بھی ایک ایک ماہ کی ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوتا ہے ہمارے فارمر کے مطابق۔

ہماری بہت معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھئے گا کہ چاندی کا گوبر کرنے والی بھینسوں سے ماہانہ پانچ لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔

کیسے گھر کے واش روم میں صرف ایک ہزار روپے میں مچھلیوں کا بائیو فلاک ڈال کر آپ پورا نیا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔

لازمی جانئے اس ویڈیو میں کہ دو لاکھ میں کیسے وہ خرگوش فارمنگ کی جا سکتی ہے جس میں آپ کے خرگوش پاکستان کے کونے کونے میں لائنوں میں لگ کر خریدے جائیں کیونکہ وہ پاکستان کی قومی بیماری (مردانہ کمزوری) کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ اور ایسی بہت سی ہیڈنگز ہیں جن کو لگا کہ یوٹیوب پر لگا کر سادہ لوح، وطن سے باہر بیٹھے، زندگی کی جمع پونجی جمع کر کے کچھ کرنے کا سوچ رہے بھائیوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ خود اگر ان کو پوچھیں تو زندگی میں کبھی ایک مرغی، ایک بطخ، ایک خرگوش، ایک کٹا، گائے، بھینس بھی نہ پالی ہو گی۔ انہیں لائیکس چاہیئں، انہیں شئیرنگ چاہیے اپنی پوسٹ کی، انہیں زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز سے غرض ہے، پیسہ کسان کا، انویسٹر کا، نئے بندے کا ڈوبنا ہے۔ انہوں نے اپنی بوٹی کے لئے آپ جیسے کسی سادہ لوح کا بکرا بلکہ بعض اوقات گائے ذبح کروا دینی ہوتی ہے۔ خدارا ایسے لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں ۔ پیسہ میرا آپ کا برباد ہونا ہے۔ محنت میری آپ کی برباد ہونی ہے۔ انہوں نے اپنا موبائل اور مائیک اٹھانا ہے، کسی نئے ٹھکانے پر، کسی منڈی میں، کسی میرے جیسے مشہوری کے طلب گار کے ڈیرے پر جا کر نئی ویڈیو بنا کر اپنی چرب زبانی سے جھوٹ سچ گھڑ لینا ہے۔ جس کی کیپشن ہی جھوٹ پر مبنی ہے، حقائق سے ہی کہیں دور ہے، اس نے کیا اپنا رزق حلال کرنا اور کیا اپنے اہل خانہ کو لقمہ حلال کھلانا (بھلے وہ میں ہی کیوں نہیں)۔

جیسے اور کوئی کام بھی سیکھے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح لائیو سٹاک کا کوئی کام، مرغی فارمنگ، مچھلی فارمنگ بھی ایک مکمل فیلڈ ہے، اور انتہائی پیچیدہ فیلڈ ہے۔ زندہ چیز سے رزق کمانے کا کوئی سیگمنٹ بھی سوکھا، سہل، اور پیندی سٹے منافع بخش نہیں ہے۔ رگڑا نکل جاتا ہے، جسم کا بھی، دماغ کا بھی، اور بینک بیلنس کا بھی، پھر جا کر منافع اور عزت کا منہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پیچیدہ شعبے کو پہلےسیکھیں، سمجھیں اور پھر باقاعدہ اسٹارٹ لیں۔

جس طرح صرف فیس بک اور یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر آج تک کوئی ڈاکٹر، سائنسدان اور انجینئر نہیں بنا اسی طرح صرف ان کو دیکھ کر کوئی فارمر بھی نہیں بن سکتا۔ اس کے لئے نیند حرام اور پسینہ اور خون حلال کرنا پڑتا ہے۔ کوئی ایسی فارمنگ نہیں جو صبح دس گیارہ بجے یو ٹیوب پر شروع ہوتی ہے۔ لائیو اسٹاک ہر گز ایسا سیکٹر آف اکانومی نہیں کہ ایک سال میں ہی کروڑ پر کروڑ کما کر آ جائیں۔ یو ٹیوبرز اپنے گرم کمبل سے نکل کر، نیند پوری کر کے، دن چڑھے فارمنگ سکھانے آ جاتے ہیں، اور تب تک حقیقی کسان اپنی فیلڈ جاب کے 8 گھنٹے بھی پورے کر کے اگلے آٹھ گھنٹے کے دورانئے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے

خدارا اپنے حلال پیسے اور دماغ کا درست استعمال کریں۔

Address

Bahawlapur
Bahawalpur
63100

Telephone

03017734143

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Student Safe Zone Bahawalpur- Boys Hostel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Student Safe Zone Bahawalpur- Boys Hostel:

Share