21/04/2026
پریس ریلیز
آج پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین کی قیادت میں چیف سیکرٹری سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن نے چیف سیکرٹری کی گلگت بلتستان آمد پر اُنہیں خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں محکمہ معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر معدنیات بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن نے معدنیات کے شعبے سے منسلک درپیش مسائل، رکاوٹوں اور چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف سیکرٹری نے ایسوسی ایشن کے نکات کو بغور سنا اور سیکرٹری معدنیات کو ہدایات جاری کیں کہ ایسوسی ایشن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمہ اور ایسوسی ایشن کے درمیان مضبوط اور مثبت تعلقات قائم کیے جائیں تاکہ اس شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر دو ماہ بعد چیف سیکرٹری کی زیر صدارت باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مسائل کے حل کو تیز کیا جائے گا۔
یہ ملاقات معدنیات کے شعبے کی بہتری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
سیکرٹری جنرل
پاکستان جمسٹون اینڈ منرل ایسوسی ایشن