Chhab News official

Chhab News official "Chhab news official" please like and share my page

05/07/2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسینپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔چاچا کرک...
02/06/2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔

آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکانآج سے 5 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارش کا امکا...
02/06/2026

آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان
آج سے 5 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھاربارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں شدیدگرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنےاور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
ادھر پی ڈی ایم اے نے چترال،دیر،سوات،کوہستان اورمانسہرہ کےلیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مکہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر ایمرجنسی سروس نے 9 منٹ میں حاجی کی جان بچالیمکہ مکرمہ: مکہ ہیلتھ...
02/06/2026

مکہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر ایمرجنسی سروس نے 9 منٹ میں حاجی کی جان بچالی
مکہ مکرمہ: مکہ ہیلتھ کلسٹر میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے دل کے دورے کا شکار ایک لیبیائی حاجی کی جان بچالی۔
یہ کارروائی حج سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے نظام کے تحت الحرم ایمرجنسی اسپتال میں موبائل کارڈیک کیتھیٹرائزیشن سروس کے ذریعے انجام دی گئی۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق مریض کو حرم کے قریب واقع اسپتال میں دل کے دورے (مایوکارڈیل انفارکشن) کی علامات کے ساتھ لایا گیا جسے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے تعاون سے براہِ راست الحرم ایمرجنسی اسپتال کی موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری منتقل کیا گیا۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ مریض کے پہنچتے ہی طبی ٹیم نے ضروری علاج شروع کیا اور صرف 9 منٹ کے اندر ٹیم نے اس مرکزی شریان کو کھولنے میں کامیابی حاصل کر لی جو دل کے دورے کا سبب بنی تھی اور خون کی روانی بحال کر دی۔ اس کے علاوہ ایک دوسری شریان کا بھی علاج کیا گیا جو 90 فیصد سے زائد بند تھی۔
فوری علاج کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو گئی اور ضروری طبی نگہداشت مکمل ہونے کے بعد مریض کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جس نے صحتیاب ہو کر اپنے مناسک حج ادا کیے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیم...
02/06/2026

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گااسلام آباد: وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے ...
02/06/2026

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع قومی اسمبلی کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانےکا امکان ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اٹک کا آج کا موسمموجودہ درجۂ حرارت تقریباً 34°C ہے۔اس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ...
02/06/2026

اٹک کا آج کا موسم
موجودہ درجۂ حرارت تقریباً 34°C ہے۔
اس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38°C اور کم سے کم 24°C رہنے کی توقع ہے۔
دوپہر اور شام کے وقت بعض علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.

Address

Chhab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chhab News official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share