04/05/2026
اللہ کے فضل اور آپ سب کی دعاؤں سے ہم نے قربانی کے لیے ایک جانور خرید لیا ہے، جس کی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ یہ صرف ایک جانور نہیں، بلکہ کئی غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے خوشیوں کی امید ہے۔ ہمارا عزم چھوٹا نہیں ہے… ہم چاہتے ہیں کہ اس عید پر کوئی بھی غریب گھر ایسا نہ ہو جہاں گوشت نہ پہنچے۔ ہم خود میدان میں جا کر ان لوگوں تک پہنچتے ہیں جو مانگ بھی نہیں سکتے، مگر ضرورت مند ہوتے ہیں۔ یہ سب آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ آپ کا دیا ہوا ہر حصہ کسی کے گھر میں خوشی، کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ اور کسی ماں کے دل میں سکون بن کر جائے گا۔ آئیں، اس نیکی کے کام میں ہمارا ساتھ دیں اور اس قربانی کو زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں تک پہنچانے میں حصہ ڈالیں۔ انشاءاللہ آپ کا دیا ہوا ایک ایک روپیہ امانت سمجھ کر صحیح جگہ استعمال کیا جائے گا۔ �