04/09/2024
*جگاڑ*
کہتے ہیں ایک انگریز پاکستان میں گھومنے آیا ۔
ساتھ میں اپنی وی آئ پی کار بھی لایا۔۔
پاکستانی سڑکوں پہ کار چلاتے چلاتے ایک سنسان جنگل میں کار خراب ہو گئی۔
انگریز پریشان سی حالت میں ادھر ادھر دیکھنے لگا تاکہ کسی سے
کوئ مدد طلب کر سکھے۔
وہاں سے ایک پاکستانی ڈائیور کا گذر ہوا۔۔
انگریز نے کار روکنے کا اشارہ۔کیا۔
جب کار رکی تو انگریز نے کہا میری کار میں کچھ خرابی
ہو گئی ہے آپ کچھ ھلپ کردو۔۔
پاکستانی ڈائیور کار سے اتر کر انگریز کی کار چیک کرنے لگا
مگر کار تو آٹو میٹک تھی۔
سر اس کار کو ٹھیک کرنا میرے بس کی بات نہیں۔۔
ہاں اگر آپ اجازت دے دو تو میں کچھ جگاڑ کردو تاکہ
آپ شھر میں گریچ تک پہنچ سکھے۔
انگریز نے کبھی جگاڑ دیکھا نہ سنا تھا۔
جی بلکل جگاڑ کردو۔۔۔
پھر انگریز شھر تک پہنچ ہی گیا۔۔
جب انگریز کو شراب پینے کی طلب ہوئ تو دکانداروں سے
دریافت کیا مگر ھر دکاندار نے انکار کیا ہم شراب نہیں بیچتے۔۔
ایک آدمی جو کچھ شراب کا عادی تھا۔
اس نے انگریز سے کہا اگر آپ مجھے کچھ رقم دےدو تو
میں کچھ جگاڑ کروا دوں
انگریز نے کہا ٹھیک ہے۔۔۔
پھر انگریز کا کچھ سامان چوری ہوگیا ا نگریز نے تھانے
میں رپوٹ تو لکھوائ مگر سامان نا ملا۔۔
ایک شخص نے کہا آپ کچھ رقم دےدو تو میں کچھ جگاڑ
کروا دوں۔
جب انگریز اپنے ملک واپس گیا تو اس وقت کے امریکن
صدر نے اس انگریز سے پوچھا کہ
پاکستان میں کیا کچھ دیکھا تو انگریز کہنے لگا پاکستانیوں
کے پاس ایک عجیب چیز ہے جس سے ھر وہ کام جو
ممکن نہ ہو اس سے ممکن کر لیتے ہیں۔
امریکن صدر نے کہا وہ کیا چیز
انگریز نے کہا اس کا نام جگاڑ ہیں
جب پاکستانی وزیر اعظم امریکن صدر سے ملے تو
امریکن صدر نے کہا ہمیں پاکستان سے ایک چیز چاھیئے
وزیر اعظم نے کہا حکم کیجئے سر کیا چیز آپ کو چاھیئے
امریکن صدر نے کہا ہمیں جگاڑ چاھیئے۔
وزیر اعظم نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہم یہ چیز نہیں دے
سکتے کیوں کے ہمارا پاکستان ہی خود جگاڑ پہ چل رہا ہے.
🤭 True reality of life 😢