Tax Consultant

Tax Consultant Best Services Online and Offline.

01/10/2025
08/08/2024

Muhammad Ahmad Saeed
Advocate High Court
Income Tax Consultant
03334077866

HighLight

03/08/2024
20/07/2024

Time Flies to file tax returns properly.
For more information and Queries....
Muhammad Ahmad Saeed
Advocate High Court
Income Tax Consultant

13/07/2024

سوال: فائلر کیسے بنتے ہیں اور اس کی کیا چیزیں چاہئیں ہوتی ہیں۔
جواب:
اسلام علیکم
ٹیکس معاملات کو پاکستان کا ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) ڈیل کرتا ہے۔
فائلر بننے کے لیے سب سے پہلے نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) بنتا ہے۔
این ۔ٹی۔ این (NTN)بنانے کے لیے درج ذیل چیزیں درکار ہیں .
1: قومی شناختی کارڈ
2: فون نمبر
3: ای میل ایڈریس (E.Mail)

این۔ ٹی۔این بنانے کے بعد آپ کو ٹیکس ریٹرنز جمع کروانی ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے درج ذیل معلومات درکار ہیں۔

نوٹ: خالی این۔ٹی۔این (NTN) بنانے سے فائلر نہیں بنتا۔

سیلری پرسن (salary person)
1: سیلری سلپس 1 جولائی تا 30 جون ۔
2: اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی، زیور،وغیرہ
3: بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی تا 30 جون۔

بزنس پرسن (Buisness person)
1: بزنس انکم 1 جولائی تا 30 جون
2: اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی، زیور، وغیرہ
3: بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی تا 30 جون۔

ریڑنز فائل کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو کروانے کے لیے سالانه 1000 کا ATL چالان بنتا ہے اسے ادا کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو ہوتا ہے۔

نوٹ: اس کے علاوہ اگر آپکا کوئی سورس آف انکم ہیں مثلا زراعت، فارن انکم، فارن ریمیٹنس، انشورنس پالیسی وغیرہ بھی بتانا ضروری ہیں۔

نوٹ: اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ آپکا تمام ڈیٹا صحیح درج کیا گیا ہیں یا نہیں - تاکہ مستقبل میں FBR کے نوٹسز سے بچا جا سکے

11/07/2024

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی

پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی

یہ سولر سسٹم جس گھر میں لگایا جائے گا سب سے پہلے اسکے یونٹس دیکھے جائیں گے

سولر سٹم لگوانے کے لیے گھریلو صارفین کو 8800 پر شناختی کارڈ نمبر اور بجلی بل پر درج ریفرنس نمبر کو بھیجنا ہوگا

جس سے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے گھریلو صارفین کو سولر سٹم دیا جائے گا

ابتدائی طور پر بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کے ذریعے صارفین سولر کی 25 فیصد قیمت ادا کریں گے

اس رقم پر صارفین پر سود عائد نہیں گا، صارفین کو سولر کی اصل قیمت 5 سال میں قسطوں میں ادا کرنا ہوگی

صارف کو سولر کی قیمت بجلی کے بل کی صورت میں بذریعہ اقساط ادا کرنا ہوگی

جو صارفین سولر سٹم کے اہل ہوں گے ان کے گھر سولر سسٹم حکومت کے پاس رجسٹرڈ کمپنی لگائے گی

یہ سولر سٹم ستمبر یا اکتوبر میں لگنا شروع ہوجائیں گے

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر پینل دے گی

200 سے 500 یونٹس استعمال والے صارفین کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا

جبکہ 500 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی

*کس کو کتنے کلو واٹ کا سولر سسٹم ملے گا؟*

ایسے گھریلو صارفین جن کے بجلی کے ماہانہ یونٹ 50 یا اس سے کم ہیں انہیں 500 واٹ جبکہ 50 سے 100 یونٹ کے گھریلو صارفین کو ایک کلو واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا

200 سے 300 یونٹ کے صارفین 1100 واٹ، 300 سے 400 یونٹ کے صارفین 1650 واٹ اور 500 یونٹ کے صارفین 2200 واٹ تک کا سسٹم لگوا سکیں گے

ایسے گھریلو صارفین جن کی بجلی کا استعمال ایک سال کے دوران میں 500 یونٹس تک رہا ہے، وہ اس سیکم سے مستفید ہو سکیں گے

جس گھر کا صرف ایک میٹر ہوگا وہی اس روشن گھرانہ اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کا فائلر ہونا بھی ضروری ہے

نان فائلر ہونے کی صورت میں سسٹم صارف کے کوائف قبول نہیں کرے گا

وہ صارفین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دوسرے حکومتی امدادی پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ سولر سسٹم کے حصول کی اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے

روشن گھرانہ اسکیم میں بجلی چوری کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم نہیں ملے گا

حکومت ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے دیکھے گئی کہ اس صارف پر پہلے سے بجلی چوری کی کوئی ایف آئی آر تو درج نہیں ہے

Address

Office No. 102A Tehsil Courts Depalpur
Dipalpur
56020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share