14/08/2026
میری شادی سے پہلے تک ہم ہر 14 اگست ایسے مناتے تھے جیسے کوئی عید ہو
مہمان آتے، کھانے بنتے
ہم مل کر جھنڈیاں لگاتے، تصویریں بناتے
اچھے دن تھے، مجھے ہر 14 اگست کو یاد آتے ہیں
لیکن وہاں اب بھی یہی سب کچھ چلتا ہے
گھروں میں مہمانوں کا رش لگا رہتا ہے
اور سب خوشی خوشی راضی رہتے ہیں
آج ہم کسی کام سے گھر سے نکلے تو نہ کینال روڈ تک کوئی بائیک سائیکل یا گاڑی ایسی تھی جس پر کسی نے جھنڈا نہ لگایا ہو
بیج، جھنڈے، ہیئر بینڈ، عینکیں
اور ہر قسم کے باجے
چھوٹے بچے تو کیا
انکل حضرات بھی کینال پر کھڑے باجے بجا رہے تھے
دنیا میں چاہے کتنے ہی دکھ ہوں
چلو آج کا دن خوشی سے گزار لیں
مجھے تو سب دیکھ کر مزہ آ رہا تھا