حضور ﷺ اکھیاں ترس رہی ہیں آپ کے دیدار کو، ایک نظر کرم ہماری طرف بھی فرما دیں پرشان حال ہیں، حضورﷺ دکھوں کے مارے ہیں، غموں کا بسیرا ہے اکھیوں سے انسو بھی سوکھ گئے ہیں، دنیا کے ستائے ہوئے ہیں، ہم گنہگار سیاہ کار لوگ
ہمارا کوئ نہیں ہے آپ کے سوا، ہمارے حال کو جانتا کوئ نہیں آپ کے سوا، حضورﷺ ہم آپ ہی کے منگتے ہیں آپ ہی کے نوکر ہیں، حضورﷺ ہم ہر نظر کرم فرما دیں ہمیں ایمان عطا فرمائیں ،ہمیں حوصلہ عطا فرمائیں ، ہمیں سہارا عطا فرمائیں، حضورﷺ ہم پر لطف و کرم فرمائیں 😭🙏
04/06/2022
اللّه رب العزت کی قربت ایسے تو نہیں ملتی۔۔۔۔
ہمیں ہر قدم پے آزمایا جاتا ہے۔۔۔۔
ہر انسان اپنے اندر بیک وقت کئ جنگیں لڑرہا ہوتا ہے۔۔۔
انسان کا آزمائش کی بھٹی میں جلنا لازم ہوتا ہے۔۔۔۔
تب جاکر انسان سے بندے کا سفر طے ہوتا ہے۔۔۔۔
جل جل کر کندن بننا پڑتا ہے۔۔۔۔
تلخ حالات،تلخ رویوں اور بظاہر نظر آنے والے نا پسندیدہ اوقات،لمحات اور فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔
شکر اور صبر کا دامن مضبوطی سے پکڑ کر توکل کیساتھ چلنا پڑتا ہے۔۔۔۔
اللّه رب العزت کے ہر فیصلے میں اللّه کی حکمت کو سمجھنے والے ہزاروں محرومیوں اور تکلیفوں سے گزرنے والے ہی اللّه کے قرب تک پہنچتے ہیں۔۔۔۔۔
اور اس سفر میں وہی سرخرو ہوتا ہے۔۔۔۔
جو اپنا آپ ،اپنا وقت اپنا سب کچھ اللّه پر چھوڑ کر توکل کیساتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔۔۔
ایسے لوگوں کو منزل خود ڈھونڈ لیتی ہے۔۔۔۔
اور پرجوش استقبال کرتی ہے۔۔۔۔
اگر تم بھی ایسے حالات سے ایسے کیفیات و صدمات سے گزر رہے ہو۔۔۔۔
تو اپنا آپ رب العالمین کے حوالے کر کے اسی پے توکل کرکے بڑھتے رہو۔۔۔۔
یقینا اللّه آپ کو وہ نوازے گا جو آپ کے وہم و گماں تک میں بھی نہ ہوگا۔۔۔۔۔
04/06/2022
جن چیزوں سے رسول اللّٰه ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :
1. قرض سے۔ (بخاری: 6368)
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810)
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722)
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368)
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503)
6. برے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616)
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722)
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722)
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503)
10. مالداری کے شر سے۔( مسلم: 2697)
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697)
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ (ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ (ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ [ حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ [حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]
31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]
32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے
33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]
39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]
40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]
41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]
42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]
43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]
44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]
45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]
49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]
50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]
51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]
52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]
53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]
" محمد ﷺ اللّٰه کے نبی اور رسول ہیں. "محمد ﷺ کو اللّٰه نے معصوم پیدا فرمایا.
نہ رسول اللّٰه ﷺ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. رسول اللّٰه ﷺ نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.
اے اللّٰه ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے رسول اللّٰه ﷺ نے مانگی
آمین ثم آمین
04/06/2022
*"میں کیسے مانوں کہ تم سیّد ھو؟"
ابنِ جوزى رحمة الله عليه روایت کرتے ھیں کہ ھرات میں ایک سادات فیملی تھی۔ خاتون جوانی میں بیوہ ھو گئیں۔ بچیوں والی تھیں تنگ دستی آئی۔ تو انہوں نے سمرقند کی طرف ھجرت کی وہاں پہنچھی۔ تو لوگوں سے پوچھا کہ یہاں کوئی سردار کوئی سخی ھے_ لوگوں نے بتایا کہ یہاں دو سردار ھیں۔ ایک مسلمان ھے اور ایک آتش پرست۔ خاتون سیدزادی۔ مسلمان سردار کے گھر گئیں۔ اور کہا کہ میں آلِ رسول صلى الله عليه وآلہ وسلم سے ھوں_
پردیسن ھوں نہ کھانے کو کچھ ھے اور نہ ھی رھنے کا کوئی ٹھکانہ ھے۔
سردار نے پوچھا: تمہارے پاس کوئی نسب نامہ سند ھے۔؟
خاتون نے کہا: بھائی میں ایک نادار پردیسن ھوں میں سند کہاں سے لاؤں۔؟
سردار کہنے لگا: یہاں تو ھر دوسرا آدمی کہتا ھے کہ میں سیّد ھوں۔ آلِ رسول صلى الله عليه وألہ وسلم ھوں_
یہ جواب سن کر وہ خاتون سیدزادی وہاں سے نکلیں۔ اور مجوسی سردار کے پاس گئیں وہاں اپنا تعارف کرایا اُس نے فورأ اپنی بیگم کو اُن کے ھمراہ بھیجا کہ جاؤ!۔
اِن کی بچیوں کو لے آؤ رات سرد تھی خاتون اور اُن کی بچیوں کو کھانا کھلا کر مہمان خانے میں سونے کيلئے جگہ دے دی گئی_
اُسی رات کو مسلمان سردار نے خواب دیکھا کہ رسولِ اکرم صلّی الله علیه وآله وسلّم جنّت میں بنے ایک خوبصورت محل کے دروازے پر کھڑے ھیں_
یہ عرض کرتا ھے: یا رسول الله صلّی الله علیه وآله وسلّم یہ محل کس کا ھے؟
آپ صلّی الله علیه وآله وسلّم فرماتے ہیں: يہ ایک مسلمان کا ھے_
یہ کہتا ھے: مسلمان تو میں بھی ھوں_
آپ صلّی الله علیه وآله وسلّم فرماتے ھیں: اپنے اسلام پر کوئی سند پیش کرو_
وہ شخص کانپ جاتا ھے
آپ صلّی الله علیه وآله وسلّم فرماتے ھیں: میرے گھر کی بیٹی تیرے دروازے پر چل کر آئی اور تُو نے اُس سے سادات ھونے کی سند مانگی؟ میرے نظروں سے دُور ھوجا_
جب اُس کی آنکھ کُھلی تو وہ ننگے سر اور ننگے پاؤں باہر نکل آیا اور شور مچانا شروع کردیا کہ وہ پردیسن خاتون کہاں گئی۔؟
لوگوں نے بتایا کہ وہ تو آتش پرست سردار کے گھر چلی گئی_
وہ اُسی حالت میں بھاگا بھاگا گیا اور اُس سردار کے دروازے کو زور زور سے کھٹکھٹانے لگ پڑا۔ گھر کا مالک باھر نکلا اور پوچھا: کیا ھوا۔؟
وہ خاتون جو اپنی بچیوں کے ھمراہ تمہارے گھر میں ٹھہری ھوئی ھیں۔ مجھے دے دو وہ میرے مہمان ھیں_
حضور! وہ میرے مہمان ھیں آپ کے نہیں میں آپ کو نہیں دے سکتا_
مجھ سے تین سو دینار لے لو اور اُنہیں میرا مہمان بننے دو۔
مجوسی سردار کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور کہنے لگا: بھائی میں نے بن دیکھے کا سودا کیا تھا۔ اب تو دیکھ چکا ھوں اب میں تمہیں کیسے واپس کردوں۔؟
میں نے خواب دیکھا کہ جنّت کے دروازے پر الله کے نبی صلّی الله علیه وآله وسلّم کھڑے تھے اور تجھے کہا جارہا کہ دُور ھوجا۔ اُس کے بعد رسولِ خدا صلّی الله علیه وآله وسلّم میری طرف متوجہ ھوئے اور فرمانے لگے کہ تُو نے میری بیٹی کو کھانا اور ٹھکانا دیا۔ تُو اور تیرا سارا خاندان بخش دیئے گئے ھیں_
سب کيلئے الله تعالى نے جنّت کا فیصلہ کر دیا ھے_
آنکھ کُھلتے ھی میں ایمان لاچکا ھوں۔ میرا سارا خاندان کلمہ طيبه پڑھ چکا ھے_
ھم وہ دولت کبھی آپ کو واپس نہیں کریں گے۔
04/06/2022
نبى صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
”جسے خواہش ہے کہ ایمان کا ذائقہ محسوس کرے، تو وہ کسی شخص سے محض اللہ کی خاطر محبت کرے۔“
(مسند أحمد : ٢٩٨/٢ ، مسند الطيالسي : ٢٦١٧ ، صحيح)
03/06/2022
*جب کبھی خون کے رشتے دل دکھائیں تو حضرت یوسف علیہ السلام کو یاد کر لینا جن کے بھائیوں نے انھیں کنویں میں پھینک دیا تھا ۔*
*جب کبھی لگے که تمھارے والدین تمھارا ساتھ نہیں دے رہے تو ایک بار حضرت ابراھیم ؑ کو ضرور یاد کر لینا جن که بابا نے انکا ساتھ نہیں دیا بلکہ انکو آگ میں پھنکوانے والوں کا ساتھ دیا.*
*جب کبھی لگے که تمہارا جسم بیماری کی وجہ سے درد میں مبتلا ہے تو ہائے کرنے پہلے صرف ایک بار حضرت ایوبؑ کو یاد کرنا جو تم سے زیادہ بیمار تھے.*
*جب کبھی کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہو تو شکوہ کرنے سے پہلے حضرت یونسؑ کو ضرور یاد کرنا جو مچھلی کے پیٹ میں رہے اور وہ پریشانی تمہاری پریشانیوں سے زیادہ بڑی تھی ۔*
*اگر کبھی جھوٹا الزام لگ جائے یا بهتان لگ جائے ناں ! تو ایک بار اماں عائشہ ؓ کو ضرور یاد کرنا ۔*
*اگر کبھی لگے که اکیلے رہ گۓ ہو تو ایک بار اپنے بابا آدم ؑکو یاد کرنا جن کو اللّٰہ نےاکیلا پیدا کیا تھا اور پھر انکو ساتھی عطا کیا ۔تو تم ناامید نہ ہونا تمہارا بھی کوئی ساتھی ضرور بنے گا ۔*
*اگر کبھی اللّه کے کسی حکم کی سمجھ نہ آرہی ہو تو اس وقت نوح ؑ کو یاد کرنا جنہوں نے بغیر کوئی سوال کیے کشتی بنائی تھی پر اللّه کے حکم کو مانا تھا تو تم بھی ماننا ۔*
*اور اگر کبھی تمھارے اپنے ہی رشتے دار اور دوست تمہارا تمسخر اڑائیں تو نبیوں کے سردار محمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو یاد کر لینا ۔*
*تمام نبیوں کو اللّه نے آزمائش میں ڈالا کہ ہم ان کی زندگیوں سے صبر و استقامت ، ہمت وتقوٰی اور ڈٹے رہنے کا سبق حاصل کریں ۔*
*اپنے نبیوں کی زندگیوں کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔ انھیں اپنا آئیڈیل بنائیں۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Fashion Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.