Business Like

Call

Business Like بزنس آئیڈیاز، بزنس ٹپس، اپنے کاروبار میں کامیابی کے لیے بزنس لائیک کیجیے۔
ایڈمن: کاشف بھائی جان

(1)

14/09/2026

دوکاندار سے ادھار واپس لینے کیلٸے اُس کے پاس پہنچنے سے دو منٹ پہلے کال کی، ہم دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال اور خیریت پوچھی اور میں نے پیسوں کا تقاضہ کیا تو یکدم سے وہ شخص بولا آواز نہیں آرہی ہیلو ہیلوو ہیلوووو

میں:- بھاٸی آواز نہیں آ رہی کیا؟
دوکاندار:- نہیں سر جی آواز نہیں آ رہی
میں:- تھوڑی سی آواز بھی نہیں آ رہی کیا؟
دوکاندار:- نہیں سر تھوڑی سی آواز بھی نہیں آ رہی....

اور کال کٹنے تک ہم اس کی دکان پر پہنچ گئے جہاں وہ میری آواز اور تصویر دونوں سے مستفید ہوا

شہزاد چوہدری صاحب

04/09/2026

آج کل دھوکے باز اور فراڈیے لوگوں کو ٹھگنے کے لیے ایک جدید طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔ وہ آپ کے کسی دوست، رشتہ دار یا بااعتماد واقف کار کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیتے ہیں اور پھر ان کے اکاؤنٹ سے آپ کو پیغام بھیجتے ہیں۔ کیونکہ پیغام آپ کے کسی عزیز کے نام سے آتا ہے، اس لیے آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا اپنا کوئی دوست یا رشتہ دار بات کر رہا ہے۔ یہ فراڈیے انسان کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی، جیسے کہ اسپتال کا خرچہ یا اچانک پیش آنے والی ناگہانی آفت کا بہانہ بنا کر، اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر دیتے ہیں اور فوری طور پر رقم منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بات کرنے کا انداز ایسا ہی ہوتا ہے کہ بندہ یہی سمجھتا ہے کہ میرا واقف کار یا رشتہ دار ہی مجھے میسج کر رہا ہے وہ اسے اس کے اکاؤنٹ میں رقم بھیج دیتا ہے اور نقصان اٹھاتا ہے۔

ایسے دھوکے سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

24/08/2026

اگر آپ مسکرانا نہیں جانتے تو دکان کبھی مت کھولیں

18/08/2026

کسی کاروبار کو کرنے سے پہلے آپ نے بہت زیادہ سوچنا شروع کر دیا تو آپ کبھی کاروبار کا آغاز نہیں کر سکتے۔

18/08/2026

مال دار ضرور بنیں مگر مال کے چوکیدار نہ بنیں:
مالدار وہ ہے جو اپنی دولت اللہ کے راستے میں خرچ کرتا جائے. اپنے اکاؤنٹ اور بینک بیلنس بھرنے والا تو چوکیدار ہے۔ نجانے کس گھڑی بلاوا آ جائے اور مال و دولت ورثاء میں تقسیم ہو جائے۔ حساب تمہیں دینا پڑے اور عیاشی ورثا کریں۔

16/08/2026

دنیا کا کوئی بھی کاروبار اس وقت تک مشکل ہی ہوتا ہے جب تک آپ اسے شروع نہیں کرتے۔

15/08/2026

کیا پیسوں سے کاروبار زبردست بنتا ہے؟

اکثر دوست سمجھتے ہیں کہ اگر کسی طرح سرمایہ مل جائے تو کاروبار راتوں رات اونچائیوں کو چھو لے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ پیسہ صرف ایک ایندھن کا کام کرتا ہے، اصل قوت آپ کا تجربہ اور بہترین حکمتِ عملی ہوتی ہے۔ اگر بزنس ماڈل مضبوط ہو تو سرمائے کے کئی راستے خود ہی نکل آتے ہیں، یا نکالے جا سکتے ہیں۔ جیسے اپنی بچت یا مضاربت، پاٹنرشپ، بغیر سود والے قرضے یا کمیشن پر کام کرنا۔ وغیرہ۔

چند روز قبل ہم نے اپنے پیج پر ایک سوال پوچھا تھا کہ کاروبار کو بہترین بنانے کے لیے کتنی رقم درکار ہے؟ اس پر پچاس کے قریب دوستوں نے اپنے دل کی بات شیئر کی۔ کچھ احباب نے نہایت سادگی سے اپنی فوری ضروریات بتائیں کہ انہیں اپنی دکان، مشینری یا روزگار کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ کچھ دوستوں نے دل لگی کے انداز میں اربوں ڈالرز کا بھی ذکر کیا جس سے ماحول میں شگفتگی پیدا ہوئی۔ تاہم ان تمام باتوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو ہر ایک کا مقصد اپنے کام کو آگے بڑھانا ہی ہے۔
سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ کچھ سمجھدار دوستوں نے انتہائی فکر انگیز نقطے اٹھائے۔ مثلاً محمد عمر صاحب نے لکھا کہ پیسوں سے کاروبار نہیں بلکہ کاروباری انسان بننے سے کاروبار زبردست بنتا ہے۔ چوہدری حمید عالم اور سجاد اعوان جیسے احباب نے قناعت اور شکر گزاری کا پیغام دیا۔ اس سب سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ رقم اہم ضرور ہے مگر ہر چیز کا حل نہیں۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور چھوٹے سے آغاز کو بھی مستقل مزاجی سے بڑا بنائیں۔

15/08/2026

جو بندہ نقصان سے ڈر کر
دکان بند کر دیتا ہے
وہ کبھی امیر نہیں بن سکتا

14/08/2026

اس وقت آپ کو کتنے پیسوں کی ضرورت ہے کہ آپ کا کاروبار زبردست ہو جائے

14/08/2026

جیسے بازار کے دکاندار ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، ایسے ہی آن لائن سیلرز کیسے ایک دوسرے کو سپورٹ کر سکتے ہیں؟

Address

Fat
31050

Telephone

+923001724631

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Like posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share