GB Alert گلگت بلتستان الرٹ

Call Contact the business

GB Alert  گلگت بلتستان الرٹ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB Alert گلگت بلتستان الرٹ, gilgit, Gilgit.

پولیس بھرتی میں دوبارہ دوڑ کرانے کا مطالبہپولیس بھرتی کے دوران مقررہ 7 منٹ کے بجائے تقریباً 4 منٹ میں دوڑ ختم کیے جانے پ...
04/10/2026

پولیس بھرتی میں دوبارہ دوڑ کرانے کا مطالبہ

پولیس بھرتی کے دوران مقررہ 7 منٹ کے بجائے تقریباً 4 منٹ میں دوڑ ختم کیے جانے پر امیدواروں اور عوامی حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے بھرتی کے عمل کی شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوئے ہیں۔

اہلیانِ گلگت مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام امیدواروں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل 7 منٹ کا وقت فراہم کرتے ہوئے دوڑ دوبارہ کرائی جائے، تاکہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور بھرتی کا عمل شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔

شفاف بھرتی، میرٹ اور انصاف امیدواروں کا حق ہے۔

26/09/2026
26/09/2026

گلگت: نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج، بسین گلگت میں طلبہ و طالبات کی شاندار تعلیمی، ہم نصابی اور غیر نصابی کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن سے وابستہ معزز شخصیات، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق تھے، جبکہ ڈائریکٹر کالجز محمد عالم، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد بلال اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 26 طلبہ و طالبات کو شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ جماعت دہم کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز خانم حبیب دختر حبیب الرحمن اور مصعب بن عمیر ولد محمد ایوب کو ان کی شاندار تعلیمی کامیابی کے اعتراف میں لیپ ٹاپس سے نوازا گیا۔ اساتذہ کی محنت اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ اسی طرح بہترین کارکردگی اور ادارے کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں کوچ عدنان عالم کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے نیو بیکن کے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج بسین اپنے بھرپور پوٹینشل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے قابلِ قدر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیو بیکن آئندہ بھی اپنی تعلیمی روایات، معیار اور کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔
ڈائریکٹر کالجز محمد عالم نے نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فرسودہ اور روایتی نظامِ تعلیم سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کو صرف کتابی اور رٹہ پر مبنی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے تخلیقی، عملی اور سکل بیسڈ ایجوکیشن کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد بلال نے اپنے خطاب میں استاد اور شاگرد کے مقام، تعلق اور ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ استاد معاشرے کی تعمیر اور نئی نسل کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، جبکہ شاگرد کی کامیابی میں استاد کی رہنمائی، والدین کی تربیت اور خود طالب علم کی محنت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنے، ان کی رہنمائی سے فائدہ اٹھانے اور تعلیم کے ساتھ اخلاق، نظم و ضبط اور ذمہ داری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج محمد نعیم نے مہمانِ خصوصی، تمام معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی صرف کسی ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ اساتذہ، والدین، ادارے کی انتظامیہ اور طلبہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے معزز مہمانوں کی شرکت اور حوصلہ افزائی کو ادارے کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نیو بیکن میں معیاری تعلیم، جدید تدریسی طریقوں، تخلیقی صلاحیتوں، عملی مہارتوں اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے کاوشیں مزید جاری رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج بسین گلگت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ کے امتحانات میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مسلسل کامیابی ادارے کے تعلیمی معیار، محنتی اور قابل اساتذہ، مؤثر انتظامی نظام، والدین کے تعاون اور طلبہ و طالبات کی انتھک محنت کا عملی ثبوت ہے۔
نیو بیکن میں طلبہ کو صرف نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے تخلیقی سوچ، جدید ٹیکنالوجی، عملی مہارت، تحقیق، کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ادارے کی مسلسل تعلیمی کامیابیاں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی علمی و عملی تربیت کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور کوچ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ شرکاء نے نیو بیکن کی تعلیمی کامیابیوں اور مستقبل کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔

گلگت: نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج، بسین گلگت میں طلبہ و طالبات کی شاندار تعلیمی، ہم نصابی اور غیر نصا...

🚨 45 ہزار سے زائد درخواستیں پہلے ہی جمع، پھر دوبارہ درخواستیں کیوں؟گلگت بلتستان پولیس کی 806 آسامیوں کے لیے مارچ 2026 می...
07/09/2026

🚨 45 ہزار سے زائد درخواستیں پہلے ہی جمع، پھر دوبارہ درخواستیں کیوں؟

گلگت بلتستان پولیس کی 806 آسامیوں کے لیے مارچ 2026 میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت 45 ہزار سے زائد امیدوار درخواستیں جمع کروا چکے ہیں اور فیس بھی ادا کر چکے ہیں۔

اب دوبارہ تکمیلی اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کیے جانے پر بے روزگار نوجوانوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب پہلے ہی 45 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں تو مزید درخواستیں طلب کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اگر دوبارہ درخواستوں کے نتیجے میں امیدواروں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ جاتی ہے اور نئے امیدواروں سے فی امیدوار 700 روپے فیس وصول کی جاتی ہے تو صرف نئی درخواستوں کی مد میں تقریباً 7 کروڑ روپے جمع ہوں گے۔

یہاں اصل سوال رقم کا نہیں بلکہ غریب اور بے روزگار نوجوانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کا ہے۔

اگر مزید امیدواروں کو موقع دینا ضروری ہے تو کیا حکومت 806 آسامیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کر سکتی؟

📢 متعلقہ حکام سے واضح وضاحت ضروری ہے:

❓ پہلے سے جمع شدہ درخواستوں کے ہوتے ہوئے مزید درخواستیں کیوں طلب کی جا رہی ہیں؟
❓ نئے امیدواروں سے دوبارہ درخواست فیس لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
❓ کیا آسامیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا؟
❓ اور کیا پورا بھرتی عمل مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت کے ساتھ ہوگا؟

بے روزگار نوجوانوں سے فیس وصول کرنا مقصد نہیں ہونا چاہیے، انہیں باعزت روزگار کا حقیقی موقع دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

🌦️ گلگت موسم اپڈیٹ | 31 اگست 2026گلگت میں آج موسم مجموعی طور پر گرم اور زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ چند رو...
30/08/2026

🌦️ گلگت موسم اپڈیٹ | 31 اگست 2026

گلگت میں آج موسم مجموعی طور پر گرم اور زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ چند روز کے دوران موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ 1 سے 4 ستمبر کے دوران کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ 5 ستمبر کو موسم جزوی طور پر صاف رہنے کی توقع ہے۔

⚠️ بارش کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے، غیر ضروری سفر اور پہاڑی علاقوں میں سفر سے احتیاط کریں، کیونکہ اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

📢 تازہ ترین موسمی صورتحال اور گلگت بلتستان کی اہم خبروں کے لیے GB Alert کو فالو کریں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا خلیجی ممالک سے ’اصل دشمن‘ کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ
30/08/2026

ایرانی سپریم لیڈر کا خلیجی ممالک سے ’اصل دشمن‘ کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ

اگرچہ نیا معاہدہ باضابطہ طور پر روایتی فوجی تعاون کے دائرے میں آتا ہے، تاہم اس کے وقت نے بعض سوالات بھی اٹھائے ہیں، خاص ...
30/08/2026

اگرچہ نیا معاہدہ باضابطہ طور پر روایتی فوجی تعاون کے دائرے میں آتا ہے، تاہم اس کے وقت نے بعض سوالات بھی اٹھائے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ’مکہ معاہدے‘ پر دستخط کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد سامنے آیا ہے۔
مکمل پڑھیے: https://bbc.in/4yaMoWa

29/08/2026

“جب سیلاب گھروں کی دہلیز پار کر جائے تو انسان صرف مدد کا منتظر رہ جاتا ہے… نیپال کے یہ مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔ 💔🌊

اللہ پاک تمام متاثرین کی حفاظت فرمائے، ان کی مشکلات آسان کرے، ان کے گھروں کو دوبارہ آباد فرمائے اور انہیں اس آزمائش سے جلد نجات عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️”

سیلابی ریلے میں گھرے گھر کی بالکونی میں پھنسے افراد کا کیا بنا؟تحریر: https://bbc.in/3SBPjIo
29/08/2026

سیلابی ریلے میں گھرے گھر کی بالکونی میں پھنسے افراد کا کیا بنا؟
تحریر: https://bbc.in/3SBPjIo

Address

Gilgit
Gilgit

Telephone

+923492727883

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Alert گلگت بلتستان الرٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Alert گلگت بلتستان الرٹ:

Shortcuts

Share