ITx Hassan choudary

ITx Hassan choudary V president PNP tehsil gujar Khan
joint secretary gujar Khan social media activist

رب کریم جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ Raja Javed Ikhlas
01/10/2023

رب کریم جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
Raja Javed Ikhlas

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کی آج ڈی ایس پی صاحب سے   اہم میٹنگ جس میں شہر کے  حوالے سے مختلف معاملات پر  گفتگو کی گئی۔ڈی ای...
04/11/2022

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کی آج ڈی ایس پی صاحب سے اہم میٹنگ جس میں شہر کے حوالے سے مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ڈی ایس پی صاحب نے سوشل میڈیا کے کردار کو سراہا اور سوشل میڈیا کی تعریف کی کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا ٹیم ہرخبر سے ہم آگاہ کرتی ہے۔جس سے ہم بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہیں ۔ڈی ایس پی صاحب نے یہ بھی فرمایا جہاں بھی آپ لوگ کوئی غلط کام ہوتا دیکھیں تو ہمیں فوری اطلاع کریں میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر ٹائم کھولیں ہوئے ہیں

04/11/2022

دیہی ہیلتھ مرکز صحت جھونگل تباہ حالی کا شکار , انتظامیہ کی غفلت اور منتخب قیادت کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے.

رپورٹ

دولتالہ (سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم صدر ازرم خیام ) دیہی مرکز صحت دولتالہ انتظامیہ کی نااہلیت سے تباہی کا شکار , صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی سے لاکھوں روپے کی بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ۔ڈھوک اعوان یوسی جھونگل میں سرکاری سکول کی بلڈنگ کو ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کر کے پھر لاوارث چھوڑ دیا گیا , جس سے گورنمنٹ کے خزانے کو چونا لگایا جارھا ھے اب یہ بلڈنگ بھوت بنگلہ بن چکی ھے اور ہیلتھ سنٹر کے بجاے جانوروں کی چراہ گاہ بن گئی ھے انتظامیہ اس پر توجہ دیں.

Waqas Marth

Health Department Punjab

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اعزاز میں اسلام پورہ جبر میں شاندار استقبالیہ اور ملک پرویز آف کنگھر کی خصوصی شرکت .رپورٹ : سوشل م...
02/11/2022

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اعزاز میں اسلام پورہ جبر میں شاندار استقبالیہ اور ملک پرویز آف کنگھر کی خصوصی شرکت .

رپورٹ : سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم تحصیل گوجرخان

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم تحصیل گوجرخان کے عہدیداران وممبران کے اعزاز میں سینئر نائب صدر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ راجہ صابر حسین صدیقی نے اسلام پورہ جبر کے مقام پر شاندار استقبالیہ ریفریشمنٹ پارٹی کا اہتمام جس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے عہدیداران کے علاوہ , معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد پرویز آف کنگھر , سینئر صحافی ڈاکٹر شعیب, صحافی ممریز شیخ , گکھڑ کمانڈ کونسل کے سربراہ لاریب کیانی , چوہدری محمد رفیق , چوہدری حاجی محمد رمضان , راجہ خرم پرویز آف جبر , توصیف احمد جنجوعہ ,ایاز اختر بھٹی , نمبردار چوہدری مظہر حسین , و دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر ملک پرویز آف کنگھر, سینئر صحافی و سرپرست اعلی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک طارق محمود , چیئرمین مرزاشاہد محمود , تحصیل صدر ازرم خیام, جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف گجر , سینئر صحافی ڈاکٹر شعیب اور تقریب کے میزبان راجہ حسین صدیقی نے خطاب کیا , سینئر نائب صدر راجہ صابر حسین صدیقی نے تمام ٹیم کی آمد پرخوبصورت انداز میں ویلکم کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور تمام عہدیداران کو ہار پہنائے . آخر پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ٹیم نے راجہ صابر حسین صدیقی کی بےپناہ محبتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا.

‏صدف نے خان صاحب کا پرسوں ہی انٹرویو کیا اور ساتھی رپورٹرز کو بہت خوشی سے بتا رہی تھیں کہ میں نے زندگی کا اہم ترین انٹرو...
30/10/2022

‏صدف نے خان صاحب کا پرسوں ہی انٹرویو کیا اور ساتھی رپورٹرز کو بہت خوشی سے بتا رہی تھیں کہ میں نے زندگی کا اہم ترین انٹرویو کیا ہے میں بہت خوش ہوں۔۔
آج حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے نیچے آگئی موقع پر شہید ہوگئی۔

اللہ تعالیٰ شہادت قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین

پیارے بھائی زرین خان جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے والد محترم رضائے الہی سے وفات پاگیے ہیں انکی نمازہ جنازہ ...
30/10/2022

پیارے بھائی زرین خان جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے والد محترم رضائے الہی سے وفات پاگیے ہیں انکی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند عطاء فرمائے آمین

راجہ محمد ظہیر خان،"مرد درویش" کی تقریب رونمائی آج    گوجرخان۔ جینٹری کالج لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام دو مرتبہ منتخب ہ...
28/10/2022

راجہ محمد ظہیر خان،"مرد درویش" کی تقریب رونمائی آج
گوجرخان۔
جینٹری کالج لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام دو مرتبہ منتخب ہونے والے ایم این اے راجہ محمد ظہیر خان مرحوم کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب "مرد درویش" کی تقریب رونمائی آج جمعہ دن اڑھائی بجے شہنشاہ تکہ ہاوس جی ٹی روڈ گوجرخان میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے۔ مہمان خصوصی سابق وزیراعظم پاکستان و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ہوں گے۔تقریب سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی قاضی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او و چئیرمین حق ٹرسٹ شوکت محمود قاضی، پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان، چیئرمین تحریک فکر اسلام پیر مخدوم عباس شاہ، کالم نگار خورشید احمد ندیم، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے کنوینئر غلام محمد صفی،سابق پرنسپل گورنمنٹ سرور شہید کالج پروفیسر سید نسیم تقی جعفری،امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،سینئر صحافی وحید مراد، مصنف طارق مرزا ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد جواد بھی اظہار خیال کریں گے۔میزبانوں میں راجہ محمد جواد،راجہ محمد عاقب،راجہ محمد حاشر،راجہ محمد عمیر اور راجہ محمد سعد شامل ہیں۔

28/10/2022

بریکنگ نیوز
رپورٹ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم تحصیل گوجرخان
ٹیکنیکل کالج اور تحصیل آفس کے سامنے گاڑی کا ایکسیڈنٹ رات سے گاڑی لنک روڈ پر پڑی ہوئی ہے پٹرول ضائع ہو رہا ہے آگ لگنے کا خطرہ ہے فوری طور پر ایکشن لیا جائے

ہسپتال کے سامنے سے لاش برآمد !گوجرخان(رپورٹ سوشل میڈیا ایکٹ ویسٹ فارم)گوجرخان کی مصروف شاہراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوج...
26/10/2022

ہسپتال کے سامنے سے لاش برآمد !
گوجرخان(رپورٹ سوشل میڈیا ایکٹ ویسٹ فارم)گوجرخان کی مصروف شاہراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان کے سامنے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسکی شناخت ہو گئی تفصیلات کے مطابق منگل کو علی الصبح ایک باریش شخص ہسپتال کے سامنے سروس روڈ پر مردہ حالت میں ملا،عین شاہدین نے اسکی اطلاع پولیس تھانہ گوجرخان کو کی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کے لاش کو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت عمر شریف کے نام سے ہوئی ہے ،ضروری کاروائی کے بعد لاش وارثان کے سپرد کردی گئی ہے۔

*▪️ڈی جی آئی ایس پی آر کا ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ*رپورٹ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم تحصیل گوجرخان  ڈائری...
25/10/2022

*▪️ڈی جی آئی ایس پی آر کا ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ*

رپورٹ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم تحصیل گوجرخان

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ارشد شریف کے معاملے پر کینیا پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ پولیس کی غلطی سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونا چاہیے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، اس واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر کون فائدہ اٹھا رہا ہے، بغیر ثبوت اداروں پر الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ کینیا کی پولیس نے غلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں، ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھے۔

سستی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ، یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ نے عوام کو خوار کرنا اپنا وطیرہ بنا لیاگوجرخان (گوجرخان سوشل میڈ...
25/10/2022

سستی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ، یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ نے عوام کو خوار کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا

گوجرخان (گوجرخان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم) حکومتی ریلیف کے دعوے ، عوام کا پیسہ عوام سے دور ، یوٹیلیٹی سٹور گوجرخان شہر انتظامیہ نے عوام کو خوار کرنا وطیرہ بنا لیا، چینی کی عدم دستیابی ، عوام کو لائنوں میں لگا کر خوار کیا جانے لگا ، تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور گوجرخان کی انتظامیہ یوں تو عوام کی ملازم ہے لیکن یہ لوگ عوام کو اپنا ملازم سمجھنے لگے ہیں ، عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے عوام کے ٹیکس سے دیئے جانے والے ریلیف کی چیزیں عوام تک ہی نہیں پہنچنے دیتے ، آٹا ، چینی ، گھی و دیگر سامان کی مبینہ طور پر شہر کے جنرل سٹورز پر فروخت ہوتی ہے اور عوام کو یہ کہہ کر ٹرخایا جاتا ہے کہ سامان نہیں آیا یا ختم ہو گیا ہے ، یوٹیلیٹی سٹور پر لنچ بریک اور ٹی بریک کے نام پہ گھنٹہ گھنٹہ دروازہ بند رہتا ہے ، کاونٹر پر بِل بنانے والے اور کیش وصول کرنے والے کے نخرے آسمانوں پر ، ایک وقت میں ایک شخص کو اندر آنے کی اجازت دی جانے لگی ، دن کے اوقات میں سامان کا ٹرک آ جائے تب بھی دروازہ بند کر کے پہلے سامان اُتروایا جاتا ہے اور پھر گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد عوام کو واپس بھیج دیا جاتا ہے اور کل آنے کی تلقین کی جاتی ہے ، یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کے اس رویے پر شہری سراپا احتجاج ہیں ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Address

Gujar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ITx Hassan choudary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ITx Hassan choudary:

Share