Tax Consultant

Tax Consultant Former Auditor GTBA session 2025-26.

Income Tax, Sales Tax Returns, PRA Return, Registration Income tax, Sales Tax, PRA, import and export license (PSW), Trade Mark, chamber of commerce and all taxation services, Tax Consultant, contact # 0321-6493560

پنجاب میں اسٹامپ پیپر کا پرانا نظام ختم — 9 مارچ سے نیا ڈیجیٹل سسٹم شروعخط میں دو بڑی وجوہات بتائی گئی ہیں: پرانے e-stam...
10/03/2026

پنجاب میں اسٹامپ پیپر کا پرانا نظام ختم — 9 مارچ سے نیا ڈیجیٹل سسٹم شروع

خط میں دو بڑی وجوہات بتائی گئی ہیں:
پرانے e-stamp پیپر کا اسٹاک ختم ہونے والا ہے۔
بینک آف پنجاب نے اطلاع دی کہ موجودہ اسٹامپ پیپر صرف 2–3 دن میں ختم ہو جائے گا۔
نیا ڈیجیٹل نظام تیار ہو چکا ہے۔
PLRA
نے بتایا کہ:
سافٹ ویئر اور سسٹم تیار ہے ،اندرونی ٹیسٹنگ ہو چکی ہے ،سسٹم مکمل طور پر چلانے کے لئے تیار ہے

پرانا نظام:
پیلے رنگ کا e-stamp پیپر

نیا نظام:
ڈیجیٹل سسٹم کے تحت سفید کاغذ پر پرنٹ ہونے والا e-Stamp

اس تبدیلی کا عام آدمی پر کیا اثر ہوگا؟

اگر آپ:
رجسٹری ،بیع نامہ ،حلف نامہ ،کرایہ نامہ ،عدالتی دستاویز

بنواتے ہیں تو اب ممکن ہے کہ:

اسٹامپ سفید کاغذ پر پرنٹ ہو ،ڈیجیٹل ریکارڈ بھی موجود ہو
فراڈ یا جعلی اسٹامپ کے امکانات کم ہوں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) نے تمام رجسٹرڈ دکانوں کو ایک ہفتے کے اندر ایف بی آرکے نظام سے منسلک کرن...
28/02/2026

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام رجسٹرڈ دکانوں کو ایک ہفتے کے اندر ایف بی آرکے نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت پوائنٹ آف سیلز مشین سے وابستہ تمام کاروبار ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیے جائیں گے، ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہالز اور کلبز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا جب کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز بھی لازمی منسلک کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیوٹی پارلرز، اسلمنگ سینٹرزاور بیوٹی کلینکس لازمی ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہوں گے، ہئیر ٹرانسپلانٹ، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنزکے بزنس بھی منسلک کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیبارٹریز، جانوروں کے ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک سینٹرز، ایکسرے سینٹرز ، پرائیویٹ اسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس، ہیلتھ کیئر سروسز، ہیلتھ کلبز،سوئمنگ پولز، فٹنس کلبز اور ملٹی پرپز کلبز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔

ایف بی آر کے مطابق کراچی جمخانہ،رائل پام، چناب کلب،اسلام آباد کلب،لاہور جمخانہ کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک کیا جائے گا، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرمز،کاسٹ اینڈ مینجمنٹ کی خدمات دینے والوں کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔

اس کے علاوہ ماہانہ 1000 روپے فیس والے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس کی شق 33 کے تحت ٹیکس نظام سےمنسلک ہونا بنیادی شرط ہوگی، ٹیکس نظام سے منسلک کاروبار پوائنٹ آف سیلز مشین لگانے کے پابند ہوں گے۔

Naeem tax law company 0321-6493560
28/02/2026

Naeem tax law company
0321-6493560






Landmark Tax Victory for DistributorsThe Appellate Tribunal Inland Revenue has ruled that minimum tax for distributors m...
22/02/2026

Landmark Tax Victory for Distributors
The Appellate Tribunal Inland Revenue has ruled that minimum tax for distributors must be calculated on their actual commission/margin, not gross turnover. This decision successfully set aside a tax demand against a cement distributor, confirming that gross sales are "pass-through receipts" belonging to the principal.

Download Judgement: https://lnkd.in/dFmjEBnW

اگر آپ کوئی بڑی خریداری کرنا چاہتے ہیں جیسے گاڑی، مہنگا موبائل، گھر کے لیے ایپلائنس یا بزنس کے لیے سامان تو سب سے بڑی غل...
22/02/2026

اگر آپ کوئی بڑی خریداری کرنا چاہتے ہیں جیسے گاڑی، مہنگا موبائل، گھر کے لیے ایپلائنس یا بزنس کے لیے سامان تو سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ جذبات میں آ کر خرید لیں، جبکہ کامیاب لوگ پہلے پلان بناتے ہیں اور پھر پیسے خرچ کرتے ہیں کیونکہ بڑی خریداری ہمیشہ اسٹریٹجی مانگتی ہے۔

سب سے پہلے اس چیز کی اصل قیمت واضح کریں اور ساتھ اضافی اخراجات بھی شامل کریں جیسے ٹیکس، ڈیلیوری، انسٹالیشن یا مینٹیننس تاکہ آپ کو مکمل اندازہ ہو کہ اصل میں کتنی رقم درکار ہے۔

ایک واضح ٹائم لائن طے کریں کہ آپ کتنے مہینوں میں یہ رقم جمع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ڈیڈ لائن کے بغیر بچت اکثر سست ہو جاتی ہے اور مقصد دور لگنے لگتا ہے۔

اب اپنی مطلوبہ رقم کو مہینوں پر تقسیم کریں تاکہ آپ کو پتا چل جائے کہ ہر ماہ کتنی بچت ضروری ہے اور یہی آپ کا ہدف ہوگا۔

اگر آپ کمپاؤنڈ گروتھ یا منافع کے ذریعے رقم بڑھانا چاہتے ہیں تو یہ بنیادی فارمولا سمجھیں:

اس فارمولے میں A آپ کی فائنل رقم ہے، P ابتدائی سرمایہ، r منافع کی شرح، n سال میں منافع لگنے کی تعداد اور t وقت ہے، یعنی اگر آپ پیسے کو منافع والے آپشن میں لگاتے ہیں تو وقت کے ساتھ آپ کی بچت تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔

اپنے ماہانہ بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کم کریں اور اس مخصوص خریداری کے لیے الگ سیونگ اکاؤنٹ رکھیں تاکہ رقم دوسری جگہ خرچ نہ ہو جائے۔

اگر چیز فوری ضروری نہیں تو قسطوں کے بجائے کیش میں خریدنے کا پلان بنائیں کیونکہ قسطیں اکثر اضافی مارک اپ کی وجہ سے اصل قیمت بڑھا دیتی ہیں۔

ایمرجنسی فنڈ کو کبھی استعمال نہ کریں کیونکہ بڑی خریداری کے چکر میں سیکیورٹی ختم کرنا مالی دباؤ پیدا کر سکتا ہے۔

آخر میں خریدنے سے پہلے خود سے پوچھیں کہ کیا یہ چیز واقعی ضرورت ہے یا صرف وقتی خواہش کیونکہ صحیح فیصلہ ہی آپ کو مالی مضبوطی دیتا ہے۔





















ایف بی آر کا خودکار نظام متعارف – کاروباری طبقے کے لیے بڑی سہولت.اسلام آباد: FBR نے غیر رجسٹرڈ خریداروں کے خلاف سیلز ریٹ...
22/02/2026

ایف بی آر کا خودکار نظام متعارف – کاروباری طبقے کے لیے بڑی سہولت.

اسلام آباد: FBR نے غیر رجسٹرڈ خریداروں کے خلاف سیلز ریٹرن کی ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کو باقاعدہ طور پر خودکار نظام میں شامل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے 17 فروری 2025 کو جاری کیے گئے ایک سرکاری خط کے ذریعے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو (LTOs، MTO، CTOs، RTOs) کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق غیر رجسٹرڈ خریداروں کو کی گئی سپلائی کی واپسی کی صورت میں کریڈٹ نوٹ کے ذریعے سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت Section 9 of the Sales Tax Act, 1990 اور Rule 20 of the Sales Tax Rules, 2006 کے تحت پہلے سے موجود تھی، تاہم خودکار نظام میں بعض پابندیوں کے باعث یہ سہولت محدود کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں جعلی کریڈٹ نوٹس کے ذریعے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے غلط استعمال کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد اس سہولت کو محدود کر دیا گیا تھا۔ ٹیکس دہندگان کو ہر کیس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو سے منظوری لینا پڑتی تھی، جس کے بعد معاملہ بورڈ کو بھیجا جاتا تھا۔ اس عمل سے کاروباری طبقہ شدید تاخیر اور کیش فلو مسائل کا شکار ہو رہا تھا۔

نیا طریقہ کار
ایف بی آر نے اب IRIS سسٹم میں باقاعدہ انٹرفیس فراہم کر دیا ہے جس کے تحت:
کمشنر ان لینڈ ریونیو براہ راست درخواست کی جانچ اور منظوری دے سکیں گے
کیس کو بورڈ کو ریفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
خودکار نظام کے تحت فوری پراسیسنگ ممکن ہوگی
کاروباری طبقے کے لیے اثرات.

ٹیکس ماہرین کے مطابق اس اقدام سے:
سیلز ریٹرن کی ایڈجسٹمنٹ کا عمل تیز ہوگا
ورکنگ کیپیٹل میں بہتری آئے گی
غیر ضروری بیوروکریسی میں کمی ہوگی
قانونی شفافیت برقرار رہے گی.

"یہ پیش رفت کاروباری سہولت اور ریونیو تحفظ کے درمیان متوازن حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم ٹیکس دہندگان کو چاہیے کہ کریڈٹ نوٹس مکمل دستاویزی ثبوت کے ساتھ جاری کریں اور IRIS میں درست اندراج کو یقینی بنائیں۔"
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے خاص طور پر وہ کمپنیاں مستفید ہوں گی جو ریٹیل یا اوپن مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ خریداروں کو سپلائی کرتی ہیں۔

ایف بی آر نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا 14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن م...
19/02/2026

ایف بی آر نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا

14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلز یقینی بنانے کا حکم جاری

ہوٹلز ، ریستوران ، گیسٹ ہاوس ، میرج ہالز ، مارکیز ، ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

جہاں ایئر کنڈیشنر کی سہولت نہیں ، انہیں پی او ایس سے چھوٹ ہوگی نوٹیفکیشن

شہر میں چلنے والی گاڑیوں کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

کوریئر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

بیوٹی پارلرز ، مساج سنٹرز اور پیڈی کیور سنٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ نوٹیفکیشن

ڈینٹسٹ ، فزیوتھراپسٹ ، پلاسٹک اور ہیئر سرجنز اور ویٹرنری ڈاکٹرز کو پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

میڈیکل لیب ، ایکسرے ، سی ٹی ، ایم آر آئی اسکین سنٹر پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ نوٹیفکیشن

500 روپے فیس لینے والے اسپتالوں کو چھوٹ ہوگی نوٹیفکیشن

ہیلتھ کلبز ، جمز ، سوئمنگ پولز ، ملٹی پرپز کلبس پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

لاہور جمخانہ ، اسلام آباد کلب ، کراچی جمخانہ ، رائل پام لاہور ، چناب کلب میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن

سول اور نان سول پولو کلب میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

چارٹڈ اکاؤنٹنٹس ، کاسٹ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس ، کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

ریٹیلرز ، مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے لیے بھی آن لائن انٹیگریشن لازمی قرار نوٹیفکیشن

فارن ایکسچینج ڈیلرز اور کرنسی ایکسچینج کمپنیز کے لیے پوائنٹ آف سیلز لگانے کی شرط نوٹیفکیشن

پرائیویٹ اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹیوں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز کی شرط نوٹیفکیشن

ایک ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے اداروں کو چھوٹ ہوگی نوٹیفکیشن

مجوزہ قانون کے لیے 7 روز میں سفارشات جمع کرائی جا سکتی ہیں
مزید معلومات کے لئے آپ رابطہ کر سکتے ہیں
محمد نعمان ایوب
ٹیکس کنسلٹنٹ
0321-6493560

ہوٹل، ریسٹورنٹس اور بیوٹی پالر کے لیے اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اندر Q R CODE کو نمایاں جگہ پر آویزاں...
12/02/2026

ہوٹل، ریسٹورنٹس اور بیوٹی پالر کے لیے اب ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اندر Q R CODE کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرے اور اس سے وصولیاں کریں نقد کیش کی اب حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے معیشت کو اب ڈیجٹل بنایا جا رہا ہے

مزید معلومات کے لئے آپ رابطہ کر سکتے ہیں
محمد نعمان ایوب
ٹیکس کنسلٹنٹ
آڈیٹر
گوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن
0321-6493560

ایف بی آر کی جانب سے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں اہم ترمیم۔اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہانہ سیلز ٹی...
11/02/2026

ایف بی آر کی جانب سے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں اہم ترمیم۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن کے اینیکسچر C میں ایک نئی شق “Buyer Verification Status” متعارف کرا دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیلز ٹیکس نظام میں شفافیت کو فروغ دینا، خریداروں کے ڈیٹا کی مؤثر تصدیق کو یقینی بنانا اور قانونی تقاضوں کی بہتر تعمیل کو ممکن بنانا ہے۔ نئی شق کے تحت ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرتے وقت یہ تصدیق کرنا ہوگی کہ ان کے ظاہر کردہ خریدار ایف بی آر کے سسٹم میں فعال (Active) اور تصدیق شدہ (Verified) ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس تبدیلی سے جعلی یا غیر فعال رجسٹریشن نمبرز کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ان پٹ ٹیکس کلیمز کی درستگی میں بہتری آئے گی۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ ریٹرن جمع کرانے سے قبل خریداروں کی تفصیلات اور سیلز ٹیکس اسٹیٹس کا بغور جائزہ لیں تاکہ کسی بھی تضاد، جرمانے یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
یہ اقدام سیلز ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور ڈیجیٹل نگرانی کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

31/01/2026

Sports Gala 2026
On Saturday, 31st January 2026, a colorful Sports Gala was successfully organized, featuring cricket along with various other sports activities.
Special appreciation was extended to Chairman Sports Committee Mr. Muhammad Naeem Ayyub for organizing a successful and memorable Sports Gala.
The event was honored by the presence of the Chief Guests:
Mr. Imran Ali, Advocate (Acting President) and Mr. Muhammad Asif Janjua (General Secretary).
Senior leader Respected Mr. Abid Hafeez Abid also graced the occasion with his participation. A large number of players took part with great enthusiasm, adding energy and spirit to the event.
At the end of the gala, trophies and cash prizes were distributed among the players.
Gujranwala Tax Bar Association Zindabad!

Regards
Muhammad Numan Ayoub
Auditor
Gujranwala Tax Bar Association

*FBR********PRESS RELEASE*******ALL FIELD FORMATIONS OF FBR TO REMAIN OPEN ON SATURDAY*******Islamabad; 28 January, 2026...
29/01/2026

*FBR*
******
*PRESS RELEASE*
*****
*ALL FIELD FORMATIONS OF FBR TO REMAIN OPEN ON SATURDAY*
*****
*Islamabad; 28 January, 2026*

For facilitation of the taxpayers, FBR has directed that all Large Taxpayers’ Offices (LTOs), Medium Taxpayers’ Offices (MTOs), Corporate Tax Offices (CTOs) and Regional Tax Offices (RTOs) shall remain open on Saturday, the 31st January, 2026. These offices will observe 31st January, 2026 as normal working day for collection of duties and taxes.
*****

*ایف بی آر*
****
*پریس ریلیز*
*****
*ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ کے روز کھلے رہیں گے*
****
*اسلام آباد 28 جنوری 2026؛*

ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھے ہوئے ایف بی آر نے ھدایت جاری کی ہے کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (LTOs)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (MTOs)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (CTOs)اور علاقائی ٹیکس دفاتر (RTOs) ہفتہ، 31 جنوری 2026 کو کھلے رہیں گے۔
یہ دفاتر 31 جنوری 2026 کو محصولات، ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے

*****

Address

E-2 First Floor Trust Plaza Model Town
Gujranwala

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share