28/01/2026
محلہ شاہ سلیمان بلدیہ گکھڑ کی عدم توجہی کا شکار
چیف منسٹر پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم بھی صفائی کرنے سے انکاری
پچھلے تین ماہ سے محلہ شاہ سلیمان بلدیہ گکھڑ کی طرف سے عدم توجہی کا شکار ہے جس کی وجہ سے گلیوں میں ہر وقت نالیوں کا پانی کھڑا رہتا ہے اور صفائی والا عملہ لوگوں کی رہائشی جگہوں کی بجائے سڑکیں صاف کرنے پہ دن رات تعینات کر دیا گیا ہے۔ کہاں سڑکیں روز بہ روز صاف ستھری ہوتی جا رہی ہیں وہیں پہ گلی محلے گندگی اور تعفن کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ جبکہ اسی عملے کو ترتیب دے کے کچھ عملہ گلی محلوں کیلیے مختص کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔
صاف ستھرا پنجاب کے عملہ سے کئی بار نالیوں کی صفائی کا رونا رویا گیا لیکن وہ صاف انکاری ہیں کہ یہ ہمارا کام نہیں کیونکہ ہمیں صرف کوڑے دان اور گٹر صاف کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ یہ بلدیہ گکھڑ کے عملے کا کام ہے ۔ جبکہ بلدیہ گکھڑ کے عملے میں سے ہمارے محلے کی صفائی کے انچارج بنیامین سے کئی بار کہا گیا تو اس کا جواب ہر بار یہ ہی ہوتا ہے کہ ہمارے پاس عملہ نہ ہے نئی بھرتی ہو رہی ہے جب بھرتی ہو گی تو عملہ بھیج دیا جائے گا۔ مطلب اب ہم اہل محلہ نئی بھرتی کے انتظار میں رہیں اور اگر سال بھرتی نہ ہوئی تو پورا سال ہم اسی تعفن اور گندگی میں رہنے کیلیے مجبور ہوں گے۔
خدارا ہمارے علاقے کی نالیاں روزانہ کی بنیاد پہ صاف کروائے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں تا کہ ہم بھی صاف ستھرا پنجاب پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔