AlNasar Aqua Craft

AlNasar Aqua Craft Please contact us on whats app for more details.

🤫🤫
01/05/2024

🤫🤫

03/07/2021
13/03/2020

Copy Pasted

*جپسم استعمال کرنے کے چند فوائد*

جپسم زمین میں کیوں ڈالی جاتی ہے... یہ ہر کسان کا سوال ہو سکتا ہے جیسے مختصر لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں.

1.ہماری زمین میں اگر کیلشیم اور سلفر کی کمی ہے تو اسے پورا کرنے کیلئے ہم جپسم کا استعمال کرتے ہیں.

*کیلشیم* کی اگر زمین میں کمی ہو جائے تو زمین کے اندر پودوں کو خوراک پہنچانے کا سلسلہ متاثر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پودوں کی گروتھ رک جاتی ہے.

*کیلشیم* پودوں کی جڑوں کی نشونما کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے اسے ڈالنا بہت اہم ہے.

2.اس کے ڈالنے سے ہماری زمین کے اوپر والے نمکیات یا Acidوغیراہ زمین کی نچلی تہہ میں چلے جاتے ہیں. جس سے پودوں کی جڑیں گہرائی تک بغیر کسی روکاوٹ جاتی ہیں اور زمین سے زیادہ سے زیادہ خوراک پودے تک پہنچاتی ہیں.

*واٹر واش* ایک عمل ہے جس میں زمین میں 18 انچ تک گہرا ہل چلا کر زمین میں جپسم اور سلفر مناسب مقدار میں ڈال کر پانی سے بھر دیا جاتا ہے جس سے تمام کلر وغیرہ جو زمین کی اوپر والی تہہ میں ہوتا ہے وہ زمین کی نچلی تہہ میں بہہ جاتا ہے اور زمین بہتر پیداوار دینے کے قابل ہو جاتی ہے.

3.جپسم کے استعمال سے زمین کا دوستانہ ماحول برقرار رہتا ہے جس سے پودے کی جڑیں,پانی,اور ہوا کی موومنٹ بہتر ہو جاتی ہے اور فصل بہتر ہو جاتی ہے.

4.جپسم زمین میں موجود فاسفورس جو مردہ حالت میں ہوتی ہے اسے زندہ کر کے پودوں کے حصول کیلئے ممکن بناتی ہے جس سے فاسفورس کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں.

*منجانب: پاکستان اخوت کسان*

تالاب بنانے سے پہلے۔فش فارم بنانے پر بہت سرمایہ لگتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ پیشگی پلاننگ کی جائے کہ آپ کی ضروریات کیا ہیں ...
29/02/2020

تالاب بنانے سے پہلے۔

فش فارم بنانے پر بہت سرمایہ لگتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ پیشگی پلاننگ کی جائے کہ آپ کی ضروریات کیا ہیں اور کس قسم کی اور کتنی مچھلیاں پالنا چاہتے ہیں۔ فارم کی لوکیشن کیسی ہے؟ کیا پانی اور مٹی مناسب ہیں؟ جو فش آپ پالنا چاہتے ہیں کیا اسکا سیڈ دستیاب ہے؟ تالاب بنانے اور چلانے پر کتنا سرمایہ چاہئے؟ یہ اور اسطرح کے دیگر سوالوں کے جواب جاننا ضروری ہیں۔ آئیے کچھ ایسی ہی چیزوں کواسٹڈی کرتے ہیں جن کو جاننا کامیاب فش کی جانب پہلا قدم ہے۔ آج تالاب بنانے کیلئے کچھ بنیادی معلومات آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔

جگہ کا انتخاب:
1- کیا اس جگہ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے؟
2- مٹی کیسی ہے؟ کیا اس مٹی میں پانی کھڑا رہ سکتا ہے؟ ریت یا پتھریلی زمین میں پانی روکنا مشکل ہے۔
مٹی کے یہ ٹیسٹ کروانے چاہئیں:
۔۔ سوائل ٹائیپ
۔۔ سوائل پی ایچ (6 سے 8.5)
۔۔ الیکٹرک کنڈکٹوٹی (100 سے 2000 uS/cm)
3- کیا یہ جگہ آپکی مچھلی اور فارم کیلئے محفوظ ہے؟
4- کیا اس جگہ ہر قسم کے موسمی حالات (جیسے برسات وغیرہ) میں آمدورفت ممکن ہے؟
5- ذاتی دیکھ بھال ضروری ہے۔ کیا آپ اس جگہ اپنا ٹائیم دے سکتے ہیں، اگر نہیں تو کوئی اورجگہ تلاش کریں یا کوئی اور بزنس کرلیں

پانی:
1- اگر پانی نہری ہے تو فش فارمنگ کیلئے موزون ہے اور عام حالات میں کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔۔
2- اگر بور کا پانی استعمال کرنا ہے تو اسے چیک کروانا ضروری ہے۔
بور کے پانی کیلئے یہ ٹیسٹ کروانے چاہئیں:
۔۔ الیکٹرک کنڈکٹوٹی (100 سے 2000 uS/cm)
۔۔ ٹوٹل الکلنٹی (50 سے 150 mg/l as CaCO)
۔۔ ٹوٹل ہارڈنیس (50 سے 150 mg/l as CaCO)
انکے علاوہ آئرن، مینگنیز اور فلورائیڈ کی مقدار جاننا بھی ضروری ہے۔
3- اگر لیبارٹری سے چیک کروانا ممکن نہیں تو ایسا پانی جو انسانوں یا مویشیوں کے پینے لائق ہے میٹھے پانی کی مچھلی کیلئے موزون ہے۔
4- اگر پانی زیادہ کھارا ہے تو سمندر کی مچھلی پال سکتے ہیں۔

ڈزائن:
شکل: مچھلی کیلئے تالاب کسی بھی شکل کا ہوسکتا ہے لیکن مستطیل مینیج کرنے میں آسان ہوتا ہے
سائز: تالاب کسی بھی سائز کے بنائے جاسکتے ہیں لیکن چھوٹا سائز بہتر ہے۔ سائز اتنا ہو کہ عام حالات یا کسی ایمرجنسی جیسے بیماری, پانی کی خرابی، دوائی کے استعمال، یا ہارویسٹ کرتے وقت مچھلی نکالنا آسان ہو۔ اکثر ملکوں میں ایک کنال سے لیکر دو ایکڑ تک کے تالاب عام ہیں، تاہم ان سے بڑے تالابوں کی بھی کمی نہیں۔
گہرائی: اتنی ہو کہ 5 سے 7 فٹ تک پانی کھڑا رہ سکے
سطح: تالاب اسطرح بنایا جائے کہ پانی بغیر پمپ کئے داخل اور نکل سکے۔ اگر دونوں میں سے ایک آپشن ہے تو بغیر پمپ کئے باہر نکلنا زیادہ بہتر آپشن ہے
تہہ: تالاب کی تہہ کو پانی کی نکاس والی سائیڈ پر تقریباً 2 فیصد سلوپ دینا چاہئے تاکہ پانی نکالتے وقت تالاب مکمل خالی کیا جاسکے
کلیکشن پٹ harvest sump: پانی کے نکاس والی سائیڈ پر کلیکشن پٹ (مچھلی پکڑنے کا جوہڑ) بنانا چاہئے تاکہ پانی نکالنے کے بعد مچھلی ایک جگہ جمع ہو سکے۔ یہ سیمینٹ، لکڑی یا پلاسٹک سے بنایا جاسکتا ہے
انلیٹ اور آئوٹ لیٹ: پانی نکلنے اور داخل ہونے والے اسٹرکچر ایسے ہوں کہ ان میں وائلڈ فش کو روکنے کیلئے جالیاں آسانی سے لگائی جاسکیں
مظبوط بند: بندوں کی اونچائی اور چوڑائی تالاب کی سائز سے مطابقت رکھتی ہو اور بندوں کی کٹائی روکنے کیلئے اندر کی جانب مناسب سلوپ ہو

فارم کی پلاننگ:
اگر آپ فش فارم میں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو جتنے رقبہ پر آپ فارم بنانا چاہتے ہیں اسکا نقشہ بنائیے۔ کچھ تالاب چھوٹے رکھیں اور کچھ بڑے۔ چھوٹی اور بڑی مچھلیوں کی اپنی اپنی ضروریات ہوتی ہیں۔ اورمچھلیوں کی مختلف اقسام کی ضروریات بھی مختلف ہوتی ہیں۔ ان کے علاوہ پونگ یا فش سیڈ کے کئی مرحلے ہوتے ہیں اور تالاب ان کی سائز کے حساب سے بنائے جاتے ہیں۔ نرسری کسی بھی فش فارم کی کامیابی میں اہم ہے لہٰذا اسے بھی اپنی پلاننگ میں شامل رکھیں۔ تمام تالابوں کے پانی کی سپلائی اور نکاس کی بھی پلاننگ کریں۔

ایک کامیاب فارمر کیلئے اور بھی کئی باتیں ہیں جنہیں جاننا ضروری ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ کچھ مزید معلومات آپ تک پنہچائوں۔written by Aslam Jaewar

26/02/2020
20/02/2020

تالابوں کی نکاسی کا نظام:
کسی بھی نظام کی بہتر طریقے سے فعالیت کے لیے اس نظام میں نکاسی کے موزؤوں نظام کا ہونا بہت ضروری ہے وگرنہ مسائل سے سامنا لازمی ہو جاتا ہے۔ ماضی حال میں جب سے فش فارمز میں اِن پُٹس کا اضافہ ہونا گوبر، مرغی کی بیٹھوں، کھادوں اور مچھلی کی خوراک کی صورت میں شروع ہوا ہے تو مچھلی پال حضرات کو مچھلی کی اموات اور بیماریوں کی صورت میں مسائل در پیش آئے ہیں جس کہ ضمن میں وقتی طور پر کسان مختلف قسم کے کیمکلز سے مدد لیتے ہیں۔ اور عموماً پانی کی تبدیلی کو یقینی بھی بناتے ہیں۔ مگر بعض کسان بھائی موزؤوں نکاسی آب کے نظام کہ نہ ہونے سے نقصان کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس چیز سے نمٹنے کے لیے آج میں دنیا میں تیزی سے مشہور ہونے والے نظام کو پیش کر رہا پوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس نظام کے کئی نام ہیں جیسا کہ بنیادی نکاسی آب کا نظام، شرمپ پِٹس، شرمپ ٹوائلٹس وغیرہ،،،
اس نظام کے تحت آپ اپنے تالاب کے کل رقبہ کے چھ فی صد رقبہ پر پچیس سے تیس فی صد ڈھلوان اندرونی طرف رکھتے ہوئے کھڈا کھودیں گے اور پھر اس کھڈّے میں نکاسی کے حساب سے تجویز کردہ سائز کے مطابق موگا قائم کر دیں گے اور وہاں پر اخراج کے لیے آؤٹ پُٹ پائپ فٹ کر دیں جس کی مدد سے آپ نامیاتی فاسد مادوں کو جو کہ اِن پُٹس کی وجہ سے پیدا ہوں گے انہیں باآسانی اور احسن انداز سے خارج کر سکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نظام کو اپنا لینے سے میرا ماننا ہے کہ پانی کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنا آپ بھائیوں کے لیے آسان ہو جائے گا اور آپکی فارمنگ میں بہتری آسکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا میں یہ نظام شرمپ فارمرز میں بہت مقبول ہوا ہے۔ اس سے شرمپ فارمز میں بیماریوں کے خطرات کم ہوئے ہیں اور فارمز کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیز اس نظام کے تحت کشش ثقل اور الیکڑک پمپ دونوں طریقہ سے نامیاتی فاسد مادہ جات کا اخراج ممکن ہے۔ اس سسٹم کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ کیمکلز کے استعمال میں کمی آسکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نظام کو کیسے بنانا ہے؟ اس ضمن میں اس پوسٹ کیساتھ چند تصاویر چسپاں کر رہا ہوں جس سے آپ سب کو کافی مدد مل جائے گی۔۔۔۔۔
وہ لوگ جو مچھلی کی ہیچریز کیساتھ جڑے ہیں ان کو سرکلر ٹینکس کے استعمال کی وجہ سے شرمپ ٹوائلٹس کے طریقہ کو سمجھنا اور وضع کرنا قدرے آسان ثابت ہوگا۔

اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

Address

Qadirabad Colony
Gujranwala
52100

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 13:00
14:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+923453808038

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlNasar Aqua Craft posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AlNasar Aqua Craft:

Share