STM Business Network

میں اکثر لوگوں کے گھر دیکھ کر سوچتا ہوں کہ اگر اس کا ڈیزائن ، ڈرائینگ ، پلین ، ایلیویشن ، نقشہ اچھا ہوتا تو یہ گھر اسی م...
12/04/2025

میں اکثر لوگوں کے گھر دیکھ کر سوچتا ہوں کہ اگر اس کا ڈیزائن ، ڈرائینگ ، پلین ، ایلیویشن ، نقشہ اچھا ہوتا تو یہ گھر اسی میٹیریل اور قیمت میں مزید خوبصورت ، وسیع ہوادار ، جاذب نظر اور قیمتی ہوسکتا تھا اور کم جگہ پر بھی بہت اچھی طرح مینیج کیا جاسکتا تھا ۔
لیکن بھولے لوگ صرف چند پیسے بچانے کی خاطر لاکھوں ، کروڑوں کا گھر ناتجربہ کار افراد سے نقشہ بنوا کر اپنا سیتاناس کر لیتے ہیں ۔ یہ گڑ بڑ عام انسان کو تو نظر نہیں آتی لیکن جسے تعمیر ، ڈیزائن اور Look کا ذرا بھی آئیڈیا اور تجربہ ہو وہ خرابی کو فوراً پکڑ لیتا ہے ۔
اس لیے نقشہ ایسا بنوائیں جو کئی دہائیوں تک آپ کے مکان کو آپ کے لیے پرسکون بنائے رکھے ۔
اکثر لوگ جب گھر بنانے کا ارادہ کرتے ہیں تو زیادہ توجہ اینٹ، سیمنٹ اور بجٹ پر دیتے ہیں، جبکہ مکان کی خوبصورتی ، پائیداری اور ویلیو کا آغاز ہی اس کے نقشے سے ہوتا ہے۔ ایک ناقص نقشہ پورے گھر کی بنیاد ہلا کر رکھ دیتا ہے ، اس کی قیمت کم کر دیتا ہے ۔ کئی لوگ سستے اور ناتجربہ کار افراد سے نقشہ بنوا کر بعد میں سالوں تک پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔
نقشہ صرف کاغذ پر لائنیں کھینچنے کا کام نہیں ، یہ ایک آرٹ ، فن اور انجنئرنگ ہے ۔ اگر آپ کے پاس جگہ کم ہے تب بھی ایک ماہر آپ کے گھر کو کشادہ، روشن، اور آرام دہ بنا سکتا ہے۔ پاکستان کے موسم کو دیکھتے ہوئے مکان کے نقشے میں کھڑکیوں، روشندانوں اور وینٹی لیشن کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ گرمیوں میں ہوا کا گزر ممکن ہو اور سردیوں میں دھوپ سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
جب گھر مکمل ہوجایے تو ہر چیز اپنی جگہ پر فٹ نظر آئے ۔ کمرے کشادہ محسوس ہوں، صحن چھوٹے ہونے کے باوجود کھلے لگیں، اور کاریڈور یا سیڑھیاں ایسی ہوں جو چلنے پھرنے میں آسانی دیں، یہ سب صرف ایک اچھے نقشے کی دین ہے۔ اس کے برعکس جب نقشہ غلط یا بغیر سوچے سمجھے صرف محلے کے مستری کی خدمات لے کر بنوایا جائے تو نہ صرف جگہ ضائع ہوتی ہے بلکہ بارش کے پانی، سیوریج، ہوا اور دھوپ کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔
میرا مشورہ یہی ہے کہ گھر بنوانے سے پہلے کسی تجربہ کار اور رجسٹرڈ کمپنی ، آرکیٹکٹ سے رہنمائی ضرور لیں۔ آج کل فیشن کے ساتھ ساتھ سہولت کو بھی دیکھنا ضروری ہے۔ زمین کے ہر انچ کا بہترین استعمال ہونا چاہیے۔
یاد رکھیں، مکان بنانا زندگی میں ایک بار ہوتا ہے، اس لیے کسی بھی جگہ سمجھوتہ نہ کریں ۔

اے انفس و آفاق میں پیدا تری آیات حق یہ ہے کہ ہے زندہ و پایندہ تری ذات میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے ہر دم متغیر...
01/05/2024

اے انفس و آفاق میں پیدا تری آیات

حق یہ ہے کہ ہے زندہ و پایندہ تری ذات

میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے

ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات

محرم نہیں فطرت کے سرود ازلی سے

بینائے کواکب ہو کہ دانائے نباتات

آج آنکھ نے دیکھا تو وہ عالم ہوا ثابت

میں جس کو سمجھتا تھا کلیسا کے خرافات

ہم بند شب و روز میں جکڑے ہوئے بندے

تو خالق اعصار و نگارندۂ آنات

اک بات اگر مجھ کو اجازت ہو تو پوچھوں

حل کر نہ سکے جس کو حکیموں کے مقالات

جب تک میں جیا خیمۂ افلاک کے نیچے

کانٹے کی طرح دل میں کھٹکتی رہی یہ بات

گفتار کے اسلوب پہ قابو نہیں رہتا

جب روح کے اندر متلاطم ہوں خیالات

وہ کون سا آدم ہے کہ تو جس کا ہے معبود

وہ آدم خاکی کہ جو ہے زیر سماوات

مشرق کے خداوند سفیدان فرنگی

مغرب کے خداوند درخشندہ فلزات

یورپ میں بہت روشنئ علم و ہنر ہے

حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات

رعنائی تعمیر میں رونق میں صفا میں

گرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں بنکوں کی عمارات

ظاہر میں تجارت ہے حقیقت میں جوا ہے

سود ایک کا لاکھوں کے لیے مرگ مفاجات

یہ علم یہ حکمت یہ تدبر یہ حکومت

پیتے ہیں لہو دیتے ہیں تعلیم مساوات

بیکاری و عریانی و مے خواری و افلاس

کیا کم ہیں فرنگی مدنیت کی فتوحات

وہ قوم کہ فیضان سماوی سے ہو محروم

حد اس کے کمالات کی ہے برق و بخارات

ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت

احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

آثار تو کچھ کچھ نظر آتے ہیں کہ آخر

تدبیر کو تقدیر کے شاطر نے کیا مات

مے خانہ کی بنیاد میں آیا ہے تزلزل

بیٹھے ہیں اسی فکر میں پیران خرابات

چہروں پہ جو سرخی نظر آتی ہے سر شام

یا غازہ ہے یا ساغر و مینا کی کرامات

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں

ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ

دنیا ہے تری منتظر روز مکافات

ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کا پیچ ورک اور Divider پہ پینٹ کا کام ۔۔۔۔
24/03/2024

ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کا پیچ ورک اور Divider پہ پینٹ کا کام ۔۔۔۔

24/01/2021
خواب ہے اور انہیں پانے کی عظمت بھی ہے علم ہے ضبط ہے اور جذبۂ محنت بھی ہے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیدیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیش...
23/01/2021

خواب ہے اور انہیں پانے کی عظمت بھی ہے

علم ہے ضبط ہے اور جذبۂ محنت بھی ہے

راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیدیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں سی ڈی آر کی واپسی اور نئے ٹینڈر کے حوالے سے وزٹ

بروز جمعرات 14 جنوری 2021
15/01/2021

بروز جمعرات 14 جنوری 2021

13 جنوری 2021 بروز بدھ
13/01/2021

13 جنوری 2021 بروز بدھ

12 جنوری 2021 بروز منگل
12/01/2021

12 جنوری 2021 بروز منگل

11 جنوری 2021 بروز پیر
11/01/2021

11 جنوری 2021 بروز پیر

10 جنوری 2021 بروز اتوار
11/01/2021

10 جنوری 2021 بروز اتوار

صفائی سے پہلے نالے کی حالت29 دسمبر 2020
01/01/2021

صفائی سے پہلے نالے کی حالت
29 دسمبر 2020

Address

272/7A, Model Town
Gujranwala

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:30
Tuesday 07:00 - 20:30
Wednesday 07:00 - 20:30
Thursday 07:00 - 20:30
Friday 05:00 - 20:30
Saturday 07:00 - 20:30
Sunday 07:00 - 20:30

Telephone

+923333210786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when STM Business Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to STM Business Network:

Share