Active filer

Active filer ActiveFiler Is Your Trusted Source for Personal and Business Tax Preparation.

‏پاکستان میں 56 ویزا ایجنسیاں گورنمنٹ نے بلیک لسٹ کر دی ہیں دی گئی لسٹ میں ان سب کے نام مینشن ہیں گورنمنٹ نے ان سب کے لا...
16/07/2024

‏پاکستان میں 56 ویزا ایجنسیاں گورنمنٹ نے بلیک لسٹ کر دی ہیں دی گئی لسٹ میں ان سب کے نام مینشن ہیں گورنمنٹ نے ان سب کے لائسن کینسل کر دیے ہیں اگر کسی نے ان کو کاغذات دیے ہوے ہیں تو واپس لے لیں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔

14/07/2024
پنجاب میں رجسٹری فیس شیڈول مالی سال 25-2024 ء
12/07/2024

پنجاب میں رجسٹری فیس شیڈول مالی سال 25-2024 ء

Revised Rates of WHT from 1/7/24 on National Saving Schemes
04/07/2024

Revised Rates of WHT from 1/7/24 on National Saving Schemes

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 7 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا. ڈیزل ...
04/07/2024

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 7 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا.
ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

موٹر وے ٹال ٹیکس میں اضافہ
04/07/2024

موٹر وے ٹال ٹیکس میں اضافہ

*گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا**پنجاب میں گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو...
04/07/2024

*گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا*

*پنجاب میں گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو ہو گا۔*

سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ موجودہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا،فنانس بل دستاویز کے مطابق گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر عائد ہوگا۔

ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد ہوگا، اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن کی پاور کے مطابق لیا جاتا تھا۔

2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا،ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔

ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت دوبارہ ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ، ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا
l FBR Income Tax Services

04/07/2024

*مالی گنجائش ہوئی تو پہلا ریلیف تنخواہ داروں کو دیں گے: وزیر خزانہ*
*اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور ملک پر بیرونی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے*

*پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو کہا ہے کہ معاشی صورت حال بہتر ہوئی تو پہلا ریلیف تنخواہ داروں کو دیں گے۔*

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’اس وقت میکرو استحکام بڑا چیلنج ہے۔ میکرو استحکام پر بہت باتیں ہو چکی ہیں۔ سمجھنا چاہیے کہ میکرو استحکام ہمیں کیوں چاہیے؟ مائیکرو سٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہو گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اضافی ٹیکس سے کافی لوگوں پر دباؤ بڑھا ہے، میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔‘

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ’تنخواہ دار طبقے پر اضافی بوجھ ہے اور جیسے ہی ہمیں مالیاتی سپیس ملے گی تو ہم اسے ریلیف فراہم کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھ رہا ہے، معاشی صورت حال بہتر ہوتے ہی ہم تنخواہ دار طبقے کو سب سے پہلے ریلیف دیں گے، نئی پنشن سکیم پر کل سے اطلاق ہو گا۔ جبکہ پیٹرول پر کل سے اضافی لیوی نہیں لگے گی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ایف بی آر نے ثابت کیا ہے کہ 30 فیصد پر نمو ہوسکتی ہے۔ اگلے تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے جا رہے ہیں جب کہ اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا امکان ہے۔

’زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر ہیں۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکی۔‘

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں اصلاحات کریں گے۔ مفتاح اسماعیل نے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا کہا تھا ریٹیلرز پر ٹیکس لگ جانا چاہیے تھا۔ جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس لگ جائے گا۔ کل تک 42 ہزار ریٹیلرز رجسٹر ہو گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پارلیمنٹ میں بھی کہا نان فائلر کی اختراع مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔ ہم نان فائلرز کی اختراع ملک سے باہر نکالیں گے۔ وزرا تنخواہ نہیں لے رہے۔ اپنے یوٹییلٹی بل بھی خود ادا کر رہے ہیں۔‘

وزیر خزانہ کے مطابق: ’تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا پلان ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’داسو ڈیم کے لیے عالمی بینک ایک ارب ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔ عالمی بینک نے داسو منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے، آئی ایف سی نے پی ٹی سی ایل کے لیے 40 کروڑ ڈالرز منظور کیے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’تعمیراتی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔ کسی چیز کا اعلان کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ جلد عملدرآمد بھی آپ سنیں گے۔ تمام بڑے ایریاز پر ہم کام کر رہے ہیں۔‘

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ’وزیراعظم کہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ خواہش بھی ہے کہ یہ آئی ایم ایف آخری پروگرام ہو۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’سیلز ٹیکس میں 750 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی۔ ایف بی آر میں جتنا انسانی عمل دخل کم ہو گا کرپشن کم ہو گی۔ ایف بی آر کا 9.3 کھرب کا ہدف پورا ہو جائے گا۔‘

انہوں نے کہا: ’یہی مقصد ہے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا کہ جتنے کم لوگ اس عمل میں شامل ہوں گے اتنی ہی کرپشن کم ہو گی۔ ایف بی آر حکام اور ٹیکس دہندہ گان دونوں چوری میں ملوث ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جو کام ہمارا کرنے کا ہے کہ لیکجز، کرپشن اورچوری کو کیسے بند کرنا ہے۔ اس معاملے پر ٹھوس اقدامات جا رہے ہیں جارہے ہیں۔ زراعت اور آئی ٹی گروتھ سیکٹرز ہیں، 70 روپے زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی ہے۔ 70 روپے پی ڈی ایل کا فوری اطلاق نہیں ہو رہا۔‘

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف کے بارے میں بہت باتیں ہوئی ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے۔ اس کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے، آئی ایم ایف پروگرام پر ہماری مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کو آگے لے کر جانا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو یہاں بھی زیادہ سے زیادہ لایا جائے، پنشن بجٹ کا حصہ نہیں تھا لیکن ای سی سی میں اس پر گفتگو ہوئی۔
l FBR Income Tax Services

پنجاب  حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا.ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئ...
04/07/2024

پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا.
ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ،

*پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے ۔*

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے ۔

*5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے ،5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کردیا، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ۔*

طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے مقرر

*پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر فیس 1500 سے 1800 اضافہ کیا گیا ہے۔*

Address

Kiyani Chamber Session Court
Gujranwala
50250

Telephone

+923296907596

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Active filer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Active filer:

Share