12/02/2026
ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری احسان ظفر سدھو کی نومنتخب صدر پریس کلب لالہ موسیٰ محمد شہزاد دلبر،وائس چیئر مین و چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن محمد بلال احمد سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد،ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری احسان ظفر سدھو،پی آر او مہر غلام فرید کے ہمراہ جب دفتر پریس کلب پہنچے تو محمد شہزاددلبر،محمد بلال احمد،مہر محمد افضل،رانا مہتاب اسلم،ندیم اللہ بٹ سمیت دیگر صحافیوں نے استقبال کیا،پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری احسان ظفر سدھو نے پریس کلب لالہ موسیٰ کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون معاشرے میں بہتری،امن و امان اور عوامی مسائل کے حل کے لئے نہایت اہم ہے