Haripur Chamber of Commerce & Industry

Haripur Chamber of Commerce & Industry The Chamber is recognized by the Ministry of Commerce & Securities & Exchange Commiss

Haripur Chamber of Commerce & Industry since its establishment in 1993 is playing pivotal role for flourishing and development of Commerce & Industry in the Hazara Zone.

PRESS CLIPPING 17-09-2026
17/09/2026

PRESS CLIPPING 17-09-2026

ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام آسان تاجر ٹیکس سکیم کے حوالے سے آگاہی سیشن کا...
16/09/2026

ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام آسان تاجر ٹیکس سکیم کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا چیف کمشنر ہزارہ زون محمد جاوید بدر اور کمشنر محمد اصف نے آسان تاجر ٹیکس سکیم، رجسٹریشن، فکسڈ ٹیکس، ٹیکس ایڈجسمنٹ کے متعلق بریفنگ دی تاجر برادری ذیادہ سے ذیادہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں تاکہ حکومت کو ریونیو ملے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تعاون سے آسان تاجر ٹیکس سکیم کے حوالے سے چیمبر آفس میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف کمشنر آر ٹی او ایبٹ محمد جاوید بدر، کمشنر محمد آصف، ڈپٹی کمشنر ہری پور عمر خالد تھے اس موقع پر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ملک عمیر خالد، نائب صدر عبد الباسط، سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان، ملک محمد نذیر ایگزیکٹو باڈی و ممبران چیمبر نے کثیر تعداد میں شرکت کی چیف کمشنر ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد محمد جاوید بدر نے کہا کہ آسان تاجر ٹیکس سکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 20 کروڈ تک سالانہ سیل والے دکاندار اس سکیم کے اہل ہیں جو کہ سالانہ 25 ہزار فیکسڈ اور ٹرن اوور پر ایک فیصد ادا کریں گے جس کے بعد ود ہولڈنگ ایجنڈ بننے کی ذمہ داری ختم، عمومی آڈٹ سے تحفظ اور اہل دکانداروں کو پی او ایس اور ڈیجیٹل انوائسنگ کی ضرورت نہیں ہو گی اس سکیم میں شامل ہونے والے دکانداروں کو سپیشل بار کوڈ پلیٹ دکان کے باہر نصب ہو گی اور کوئی بھی ایف بی آر اہلکار دکان میں داخل نہیں ہو گا انھوں نے بتایا کہ اس سیکم میں شامل ہونے والے افراد ایک صفحہ کی ریٹرن خود فائل کر سکتے ہیں یہ سکیم مکمل طور پر اختیاری سکیم ہے چاہیے تو یہ خصوصی ٹیکس سکیم اپنائیں یا معمول کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اس موقع پر شرکاء میں سوال و جواب کا خصوصی سیشن کیا گیا جس میں ایف بی آر حکام نے تسلی بخش جواب دئیے.

دعوت نامہآسان تاجر ٹیکس اسکیم — آگاہی سیشنمحترم تاجر برادری و معزز ممبران ہری پور چیمبر آف کامرس،السلام علیکم!ہری پور چی...
15/09/2026

دعوت نامہ

آسان تاجر ٹیکس اسکیم — آگاہی سیشن

محترم تاجر برادری و معزز ممبران ہری پور چیمبر آف کامرس،
السلام علیکم!

ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (HCCI) کے زیرِ اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے تعاون سے آسان تاجر ٹیکس اسکیم کے حوالے سے ایک اہم آگاہی سیشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

مہمانِ خصوصی

جناب محمد آصف صاحب
کمشنر، ہزارہ زون-I، FBR

اہم موضوعات

- آسان تاجر ٹیکس اسکیم اور رجسٹریشن کا طریقہ کار
- فکسڈ ٹیکس اور دستیاب سہولیات
- ٹیکس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر مراعات
- موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عملی مظاہرہ
- سوال و جواب کا خصوصی سیشن

📅 تاریخ: 16 ستمبر 2026، بروز بدھ
⏰ وقت: دوپہر 2:00 بجے
📍 مقام: مین ہال، ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

تاجر برادری سے بھرپور شرکت کی خصوصی درخواست ہے۔

منجانب:
صدر و ایگزیکٹو ممبران
ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو باڈی انتخابات  کے سلسلے میں DGTO کی ہدایات کے مطابق از سر نو الیکشن کمیشن ک...
14/09/2026

ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
ایگزیکٹو باڈی انتخابات کے سلسلے میں DGTO کی ہدایات کے مطابق از سر نو الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تکمیل کے بعد امیدواروں کی حتمی تفصیل درج ذیل ہے:
کارپوریٹ کلاس:
کارپوریٹ کلاس سے مجموعی طور پر 14 امیدواروں نے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کروائے ہیں۔ جو تمام بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔
کارپوریٹ کلاس میں خواتین کے لیے مختص نشست خالی رہے گی کیونکہ اس نشست کے لیے کوئی امیدوار دستیاب نہیں ہے۔
ایسوسی ایٹ کلاس:
ایسوسی ایٹ کلاس سے مجموعی طور پر 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
24 امیدواروں میں سے 14 نشستوں کے انتخاب کے لیے باقاعدہ پولنگ کے ذریعے 28 ستمبرکیا جائے گا۔
جبکہ ایسوسی ایٹ میں سے ایک نشست خواتین کے لیے مختص ہے۔ جس کے لیے صرف ایک خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، مذکورہ خاتون مخصوص نشست پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگی ہیں۔
الیکشن کمیشن ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری.

" ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے لئے خوشخبری""صدر چیمبر ملک عمیر خالد کی کاوش سے خان برادران نے ہری پو...
14/09/2026

" ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے لئے خوشخبری"

"صدر چیمبر ملک عمیر خالد کی کاوش سے خان برادران نے ہری پور چیمبر کے لئے سولر سسٹم فراہم کر دیا"
چیمبر عہدیداران و ممبران نے خان برادران یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا
ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمیر خالد کی خصوصی کاوش سے خان برادران راہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دفتر کے لئے 8KV سولر سسٹم فراہم کر دیا ہے جس کی مالیت 10 لاکھ سے زائد بنتی ہے خان برادران کی جانب سے فراہم کیا گیا سولر سسٹم صدر چیمبر ملک عمیر خالد کی نگرانی میں نصب کر دیا گیا ہے جس کا آئندہ چند روز میں باضابط افتتاح کیا جائے گا
اس حوالے سے صدر چیمبر ملک عمیر خالد نے خان برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خان برادران نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا ہے یہ اقدام تاجر برادری کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے اس سے نہ صرف دفتر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ممبران کو بہتر سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی چیمبر عہدیداران و ممبران نے سولر سسٹم کی فراہمی پر خان برادران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمیر خالد کی کاوش کو سراہا.

ہری پور() ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں نئے الیکشن کمشن کی تقرری، محمد طارق الیکشن کمشن...
12/09/2026

ہری پور() ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں نئے الیکشن کمشن کی تقرری، محمد طارق الیکشن کمشنر، محمد شریف اور ذیشان طارق ممبران مقرر، نیا الیکشن کمشن سکروٹنی سے آگے کے عمل کو مکمل کر کے 28 ستمبر کو الیکشن کا انعقاد کریں گے تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر ملک عمیر خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر عبد الباسط اور ایگزیکٹو باڈی ممبران عمار حیدر، محمد فیاض، شیخ ذوالفقار انور، محمد طیب، عنایت اللہ، مفتی حفیظ الرحمن، عثمان وحید، یاسر محمود، شیخ محمد الیاس، شہباز محمود، ملک سعید اختر، محمد یوسف عابد، ساجد محبوب اور حسن طارق نے شرکت کی اجلاس میں وزارت تجارت کے ماتحت ادارہ ڈائریکٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کے فیصلہ پر انتخابات 2026 کے انعقاد کے لئے نئے الیکشن کمشن کے تقرر کے لئے 4 نام محمد طارق، محمد شریف، ذیشان طارق، سجاد اشرف پیش کیے گئے ممبران نے ووٹنگ کے ذریعے 3 ممبران کا انتخاب کیا جن میں محمد طارق الیکشن کمشنر، محمد شریف اور ذیشان طارق کو ممبران الیکشن کمشن مقرر کیا گیا اجلاس میں ڈی جی ٹی او کی ہدایت کے مطابق نئے انتخابی شیڈول کے نفاذ کی منظوری کی گئی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ ازسر نو تشکیل شدہ الیکشن کمشن اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبدارانہ، اور شفاف انداز میں انجام دے گا اور اس سلسلہ میں قابل اطلاق قوانین و قواعد، ایچ سی سی آئی کے میمورینڈم و آرٹیکل آف ایسوسی ایشن، ڈی جی ٹی او کی ہدایات اور منظور شدہ انتخابی شیڈول کی مکمل پابندی کرے گا

ہری پور() ڈی جی ٹی او نے ہری پور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے لئے قائم الیکشن کمیشن تحلیل کر دیا سکروٹنی سے آگے کے مرحل...
11/09/2026

ہری پور() ڈی جی ٹی او نے ہری پور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے لئے قائم الیکشن کمیشن تحلیل کر دیا سکروٹنی سے آگے کے مرحلے کو ری شیڈول کر دیا انتخابات اب 22 کے بجائے 28 ستمبر کو ہوں گے

وزارتِ تجارت کے ماتحت ادارہ 'ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز' (DGTO) کے ریگولیٹر بلال خان پاشا نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن برائے ایگزیکٹو کمیٹی (ٹرم 2026-2028) کے خلاف دائر اپیلوں پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ریگولیٹر نے چیمبر کے انتخابات کو مینیج کرنے والے الیکشن کمیشن پر امیدواروں کے اعتراضات کی وجہ سے فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے اور 31 اگست سے 7 ستمبر 2026 کے درمیان ہونے والی تمام اسکروٹنی فیصلوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ہری پور چیمبر آف کامرس کے دو حریف پینلز کے امیدواروں اویس اقبال، جواد طارق جنجوعہ، محمد آصف اور عبدالقیوم نے امیدواروں کی اہلیت اور کاروباری ساکھ پر اعتراضات کے خلاف ڈی جی ٹی او فورم پر قانونی اپیلیں دائر کی تھیں۔ کیس کی سماعت کے دوران یہ قرار دیا کہ چیمبر اف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے نوٹیفائیڈ الیکشن کمیشن و اراکین نے جو فیصلے دیئے ان کو متنازع کر دیا ہے جسکی وجہ سے ریگولیٹر نے الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا ہے۔

ریگولیٹر نے ہری پور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کو درج ذیل ہنگامی احکامات جاری کیے ہیں تاکہ قانونی ڈیڈ لائن 30 ستمبر 2026 تک انتخابات شفاف طریقے سے مکمل ہو سکیں۔ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی 48 گھنٹوں کے اندر 13 ستمبر 2026 تک ایک نیا، غیر جانبدار اور آزاد 3 رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دے۔

ڈی جی ٹی او کے ریگولیٹر کے آرڈر کے مطابق نیا الیکشن کمیشن 14 ستمبر 2026 سے چارج سنبھال کر تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی اور ان پر اعتراضات کی نئے سرے سے شفاف جانچ پڑتال کرے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے لیے پولنگ 28 ستمبر 2026 کو ہوگی۔ چیمبر کے نئے عہدیداران (صدر، سینئر نائب صدر، اور نائب صدر) کے حتمی نتائج کا اعلان 29 ستمبر اور 30 ستمبر 2026 کو سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں منعقد کی جائے گی۔ڈی جی ٹی او نے واضح کیا ہے کہ اس حکم نامے کی تعمیل میں کسی بھی قسم کی سستی یا انحراف کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

*Press Release* Peshawar: Aun Ali Syed, Vice President of the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (...
10/09/2026

*Press Release*

Peshawar: Aun Ali Syed, Vice President of the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI), held a cordial and productive meeting with the Hon. Shirley Ayorkor Botchwey, Secretary-General of the Commonwealth, at Marlborough House, London.

The interaction focused on strengthening Pakistan’s economic engagement with Commonwealth member states through enhanced trade, investment, business-to-business cooperation and regional connectivity. The Commonwealth comprises 56 independent member countries, representing diverse economies and significant opportunities for international commercial collaboration.

Aun Ali Syed highlighted the important role of Pakistan’s private sector in promoting sustainable economic growth and expressed FPCCI’s commitment to developing stronger institutional and commercial linkages across the Commonwealth.

The meeting was also attended by Mr. Chandi Raj Dhakal, President of the SAARC Chamber of Commerce and Industry; Khawaja Shahzeb Akram, Former Senior Vice President FPCCI; and other distinguished business leaders and dignitaries.

The interaction provided a valuable platform to strengthen relations between Pakistan, Commonwealth nations and the South Asian region while exploring new avenues for trade, investment and shared prosperity.

ضلعی اوور سائٹ کمیٹی کی ماہانہ  میٹنگ کے سلسلے میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لا اینڈ آرڈر افیئرز کمیٹی کے چ...
10/09/2026

ضلعی اوور سائٹ کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کے سلسلے میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لا اینڈ آرڈر افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ملک سعید اختر نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جیل انتظامیہ سے ملاقات کی اور قیدیوں سے بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر ملک سعید اختر نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور فلاح و بہبود کے لیے جیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جیل کے انتظامی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

06/09/2026

Address

Dak Khana Road, Circular Road (West)
Haripur
22620

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur Chamber of Commerce & Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haripur Chamber of Commerce & Industry:

Shortcuts

Share