23/08/2025
*بنگلادیش نے 1971ء کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط 5 سال کے لیے ختم کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دی ہے اور اب بنگلادیش اور پاکستان کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی۔ دوسری جانب محمد یونس کےسیکریٹری شفیق الاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے موجود ہیں۔*