23/07/2026
ایبٹ آباد کے سیاسی نمائندوں تک عوام کی آواز پہنچے یا نہ پہنچے، لیکن اسسٹنٹ کمشنر (AC) ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر (DC) ایبٹ آباد نے عوامی مفاد کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
آج ارم باغ کا دورہ کیا گیا، ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا گیا، اور موقع پر ہی واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ہٹائی جائیں۔
امید ہے یہ کارروائی صرف ارم باغ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ایبٹ آباد میں بلاامتیاز جاری رہے گی، تاکہ عوام کو ان کا حق، صاف ماحول اور کھلی جگہیں واپس مل سکیں۔
قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہی ایک بہتر ایبٹ آباد کی ضمانت ہے۔