27/06/2026
*✍️اخذوتحریرکردہ:محمد ضیاء اللہ امانی*
(ماہرِ ٹیکس قوانین)
صدر سے منظوری کے بعد فنانس ایکٹ، یکم جولائی 2026 سے نافذالعمل ہے جسکا طائرانہ تجزیہ حاضر خدمت ہے.
اس ایکٹ کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، کسٹمز ایکٹ اور سیلز ٹیکس ایکٹ میں کئی اہم ترامیم کی گئی ہیں، لیکن چیدہ ترین ترامیم درج ذیل ہیں۔
🔘 حکومت نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس سلیبز پر نظر ثانی کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا ہے۔یہ ریلیف سالانہ بائیس لاکھ سے زیادہ تنخواہوں پر ملے گا. جبکہ سالانہ دس ملین سے زیادہ تنخواہ والے افراد پر عائد اضافی سرچارج بھی ختم کر دیا گیا ہے.
البتہ کاروباری افراد کی سالانہ آمدنی پر عائد ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی.
🔘 ایک سے زائد جائدادیں رکھنے والوں پر لگایا جانے والا سابقہ 7E ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے.
🔘 جائیداد کو بیچنے پر ایڈوانس ٹیکس 4.5٪ سے کم کر کے 2.75٪کردیا گیا ہے. (فائلرز کیلئے)
اور نان فائلرز پر 11.5٪ عائد ہو گا.
🔘 جبکہ جائیداد کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس ٪1.5 سے کم کر کے1.25٪ کردیا گیاہے.(فائلرز کیلئے)
اور نان فائلرز پر 10.5٪ سے 18.5٪ تک عائد ہو گا.
🔘 پراپرٹی کو خریدنے اور بیچنے کے حوالے سے پچھلے سال متعارف کروائی گئی لیٹ فائلر کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے.
🔘برآمدی آئی ٹی سروسز کو حاصل کم شرح ٹیکس کو 2029 تک بڑھا دیا گیا ہے
🔘ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیشنل ادائیگی پر لاگو 5٪ ٹیکس کم کر کے 0.5٪ کر دیا گیا ہے.
🔘 ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے بین الاقوامی اثاثہ جات پر لاگو کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے
🔘 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ٹک ٹاک، یوٹیوب وغیرہ) کی آمدنی پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گا
🔘 ایسی انشورنس پالیسی جسکا میچیورٹی کا وقت 7 سال سے کم ہو، اس پر اب ٹیکس عائد ہو گا. (10 سے 15 فیصد)
🔘 800 سے 1800 سی سی تک کی درآمد شدہ گاڑیوں پرکسٹم ڈیوٹی میں کافی کمی کی گئی ہے.
جبکہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے.
🔘 پنجاب اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے.
🔘 منرل واٹر پر عائد ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے.
🔘 جوتے، بیگز، آفٹر شیو، پاستا، میکرونی، کیچپ، پٹرولیم جیلی، کیڑےمار ادویات، باتھ روم کا سامان، جیم، جیلی وغیرہ اور دیگر کچھ اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کرنے سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے.
🔘 میگزین، سینیٹری پیڈز اور فیملی پلاننگ سے متعلق اشیاء پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے.
🔘 انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلقہ جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے.
🔘 پنجاب میں ریسٹورنٹ سروسز کے استعمال پر کارڈ کے زریعے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دی گئی ہے.