Success Message

Success Message Success Message – Interviews, podcasts, and motivational secrets from successful and professional people to inspire and empower you!

14/03/2026

‏ایک عرب شیخ دبئی کے ایک پرتعیش ریستوراں میں بیٹھا دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا کہ ایک خستہ حال بے گھر آدمی اندر داخل ہوا اور اس کے برابر میں بیٹھ گیا۔ اس آدمی نے کہا، "میرے پاس ایک سنہری لائٹر ہے۔ تم اسے خریدنا چاہو گے، لیکن میں تمہیں پہلے ہی خبردار کر دوں کہ اس کی قیمت دس لاکھ ڈالر ہے۔"
​عرب ہنسا اور بولا، "بوڑھے آدمی، کیا تمہارا دماغ چل گیا ہے؟ دس لاکھ ڈالر؟ یہ لائٹر تو ایک ڈالر کے لائق بھی نہیں ہے!"
​وہ بے گھر شخص خاموشی سے سنہری لائٹر جلاتا ہے۔ اچانک، ایک جن باہر نکلتا ہے اور کہتا ہے، "جناب، آپ کی کیا خواہش ہے؟"
​پورا ریستوراں خاموش ہو جاتا ہے جب وہ آدمی جن سے کہتا ہے، "میرے لیے چینی والی چائے کا ایک کپ لاؤ۔" جن تالی بجاتا ہے اور—پھک!—آگ کے ایک شعلے کے ساتھ، ٹرے میں رکھی چائے کا گلاس، چینی اور چمچ کے ساتھ حاضر ہو جاتا ہے۔
​عرب اپنی آنکھیں ملتا ہے، جو کچھ اس نے دیکھا اسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے، اس نے لائٹر پکڑا اور اس آدمی کے نام دس لاکھ ڈالر کا چیک لکھ دیا۔
​"اتنی جلدی نہیں،" بے گھر آدمی نے کہا۔ "مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ یہ چیک اصلی ہے؟" چنانچہ وہ دونوں عرب کے بینک گئے اور چیک کیش کروایا۔ رقم کی تصدیق ہونے کے بعد، انہوں نے مصافحہ کیا اور اپنے اپنے راستے پر چل دیے۔
​عرب جوش و خروش میں اپنے محل کی طرف بھاگا۔ اپنی بڑی میز پر بیٹھ کر اس نے سنہری لائٹر جلایا۔ یقیناً، جن دوبارہ حاضر ہوا۔ "جناب، آپ کی کیا خواہش ہے؟"
​عرب مسکرایا اور بولا، "سب سے پہلے، مجھے وہ دس لاکھ ڈالر واپس چاہیے جو میں نے تمہارے لیے ادا کیے ہیں۔ پھر مجھے ایک نئی سپر یاٹ (بڑی کشتی) چاہیے، میرا اپنا 'لیئر' پرائیویٹ جیٹ، گیراج میں تازہ ترین ماڈل کی رولز رائس، اور ان سب کی ایرانی میزائلوں سے حفاظت کے لیے ایک ناقابلِ شکست 'آئرن ڈوم' (دفاعی نظام) چاہیے۔"
​جن شرمندہ سا نظر آیا اور بولا، "معذرت خواہ ہوں جناب... میں صرف چائے یا کافی پیش کر سکتا ہوں۔ کیا آپ اس میں چینی لینا پسند کریں گے؟"
​عربوں کے ساتھ امریکہ نے یہی کیا ہے

05/03/2026
ہیلو ٹرمپ۔اوپر والے کا دیا سب کچھ ہے، میزائل ہیں، ہتھیار ہیں، جہاز ہیں بس ایک دشمن کی کمی ہے۔۔۔ کیا تو بنے گا؟؟
04/03/2026

ہیلو ٹرمپ۔
اوپر والے کا دیا سب کچھ ہے، میزائل ہیں، ہتھیار ہیں، جہاز ہیں بس ایک دشمن کی کمی ہے۔۔۔ کیا تو بنے گا؟؟

پاکستان سب کا بڑا بھائی اور باپ ہے کوئی شک نہیں 🦾کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ بے پر UAE، قطر، ترکیہ اور فرانس سمیت دنیا بھر ...
02/03/2026

پاکستان سب کا بڑا بھائی اور باپ ہے کوئی شک نہیں 🦾
کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ بے پر UAE، قطر، ترکیہ اور فرانس سمیت دنیا بھر کی ائیر لائنز کے طیارے کھڑے دیکھ کر دل جھوم اُٹھا ہے 🔥❤️
اگر آپ کی فوج مضبوط نہیں اور آپ کے پاس ائیر فورس اور ایٹم بم نہیں تو آپ کسی وقت بھی کچلے جائیں گے 😂

22/02/2026

نیچے نمبر کاپی کرو پھر سٹار کو کاٹ دو پھر کمنٹ میں پیسٹ کرو اور كمال دیکھو
@[*152067074914:4]

21/02/2026

انا اللہ واناالیہ راجعون
شاعرِ ختم نبوت سید سلمان گیلانی صاحب انتقال فرما گئے۔

05/02/2026

Construction

05/02/2026

Construction

04/02/2026

پہلے تو یہ سمجھتے ہیں کہ اس ہولناک معاملے کا آغاز کب ہوا؟؟

‏اور اس سے بھی پہلے یہ یہ سمجھتے ہیں کہ جیفری ایپسٹین کون تھا اور یہ امیر کیسے ہوا ؟

‏ایپسٹین نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسکول ٹیچر کے طور پر کیا ، لیکن جلد ہی وہ وال اسٹریٹ (Wall Street) کی مالیاتی دنیا میں گھس گیا۔

‏اس کا سب سے بڑا کلائنٹ لیسلی ویزنر (L Brands کا مالک) تھا ، جس نے ایپسٹین کو اپنی دولت سنبھالنے کے لیے غیر معمولی اختیارات دیے۔

‏کئی بڑے تجزیہ کاروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایپسٹین کی اصل دولت "معلومات" تھی۔یہ شخص طاقتور لوگوں کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث کرتا جن کی ویڈیوز وہ خفیہ طور پر ریکارڈ کر لیتا تھا ، اور یہی وہ "سرمایہ" تھا جس کے زور پر وہ بڑے لوگوں تک پہنچا اور انہیں اپنی مٹھی میں رکھا۔

‏ ایپسٹن جیفری کا ٹرمپ سے تعلق کب سے تھا ؟

‏2002 میں ٹرمپ نے نیویارک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا : میں جیفری کو 15 سال سے جانتا ہوں ، وہ ایک زبردست انسان ہے۔
‏اس کے ساتھ وقت گزارنا بہت دلچسپ ہوتا ہے۔
‏یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ خوبصورت عورتیں پسند کرتا ہے ، جن میں اکثر کم عمر ہوتی ہیں۔

‏ (یہ بیان اب ٹرمپ کے لیے ایک بوجھ بن چکا ہے)۔

‏اگرچہ بعد میں ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کا ایپسٹین سے جھگڑا ہو گیا تھا اور انہوں نے اسے اپنے 'مار-اے-لاگو' کلب سے نکال دیا تھا لیکن جو ریکارڈز ہیں ، واضح بتاتے ہیں کہ وہ کئی بار ایک دوسرے کی نجی پارٹیوں میں شریک رہے۔

‏ایپسٹین کے پاس اپنا ایک نجی طیارہ تھا جسے میڈیا نے "Lo**ta Express" کا نام دیا ، اس طیارے کے لاگ بکس (Log Books) میں دنیا کے طاقتور ترین لوگوں کے نام درج ہیں جو ایپسٹین کے نجی جزیرے "Little St. James" پر جاتے تھے۔

‏اس پورے کیس میں ایک عورت کا ذکر بہت ضروری ہے ، جس کا نام غیسلین میکسویل (Ghislaine Maxwell) ہے۔

‏یہ عورت برطانوی میڈیا ٹائیکون رابرٹ میکسویل کی بیٹی تھی۔

‏اور اسی نے ایبسٹین کے لیے بڑے بڑے لوگوں (جیسے شہزادہ اینڈریو اور بل کلنٹن) کے دروازے کھولے۔

‏عدالتی دستاویزات اور متاثرہ خواتین کے بیانات کے مطابق غیسلین کے ذمہ یہ کام تھے ، وہ اسکولوں اور غریب علاقوں سے بچیوں کو ڈھونڈتی تھی اور انہیں "مساج" یا "ماڈلنگ" کا جھانسہ دے کر ایبسٹین کے پاس لاتی تھی۔
‏ وہ معصوم لڑکیوں کا اعتماد جیتتی اور پھر انہیں ایبسٹین کی جنسی ہوس کے لیے تیار کرتی۔ متاثرہ لڑکیوں نے بیانات دیے ہیں کہ غیسلین خود ان مظالم کے وقت وہاں موجود ہوتی تھی یا نگرانی کرتی تھی۔

‏وہ ایبسٹین کی پرائیویٹ لائف اور اس کے جزیرے پر آنے والے مہمانوں کی تفصیلات اور ویڈیوز سنبھالنے میں اس کی مدد کرتی تھی۔

‏ اس کیس کی اہم ترین گواہ ورجینیا جوفرے نے حلفیہ بیان دیا کہ غیسلین میکسویل نے ہی اسے 17 سال کی عمر میں ایبسٹین کو بیچا اور اسے مجبور کیا کہ وہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کے ساتھ تعلقات استوار کرے۔

‏ پولیس کو تحقیقات کے دوران ایبسٹین کی ایک ڈائری ملی جس میں سینکڑوں طاقتور لوگوں کے فون نمبر اور نجی معلومات درج تھیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس ڈائری کو ترتیب دینے میں غیسلین کا بڑا ہاتھ تھا۔

‏ جولائی 2020 میں اسے گرفتار کیا گیا اور 2021 میں امریکی عدالت نے اسے سیکس ٹریفکنگ (S*x Trafficking) اور دیگر سنگین جرائم میں جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی۔

‏ وہ اس وقت فلوریڈا کی ایک فیڈرل جیل میں اپنی سزا کاٹ رہی۔

‏آپ اس کی سزا اور تحقیقات کی تفصیلات بی بی سی یا الجزیرہ کی ان رپورٹس میں دیکھ سکتے ہیں:
‏BBC: Ghislaine Maxwell sentenced to 20 years
‏Al Jazeera: The rise and fall of Ghislaine Maxwell

‏جب یہ تحقیقات جاری تھیں تب ایک ڈیل ہوئی ۔

‏ڈیل کیا تھی؟

‏2008 میں جب فلوریڈا میں ایپسٹین پر درجنوں بچیوں کے ریپ کے الزامات تھے ، تو اس وقت کے وفاقی پراسیکیوٹر الیکزینڈر اکوسٹا نے ایپسٹین کے ساتھ ایک انتہائی نرم "نان پراسیکیوشن ایگریمنٹ" (Non-prosecution Agreement) سائن کیا۔

‏ اس ڈیل کے نتیجے میں ایپسٹین عمر قید سے بچ گیا اور اسے صرف 13 ماہ کی معمولی سزا ہوئی ، وہ بھی اس شرط پر کہ وہ دن میں کام کے لیے جیل سے باہر جا سکتا تھا۔
‏پھر جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے تو انہوں نے اسی الیکزینڈر اکوسٹا کو امریکہ کا وزیرِ محنت (Labor Secretary) مقرر کر دیا۔
‏اور یہ وہ کڑی ہے جو ثابت کرتی ہے کہ طاقتور حلقوں نے ایک دوسرے کو بچانے کے لیے کس طرح عہدوں کی بندر بانٹ کی۔
‏ (تاہم ، 2019 میں جب ایپسٹین دوبارہ گرفتار ہوا اور پرانی ڈیل پر احتجاج ہوا تو اکوسٹا کو استعفیٰ دینا پڑا)۔

‏اب یہ سمجھیئے کہ اس ہولناک معاملے کا آغاز کب ہوا ؟

‏2005 میں کہ جب فلوریڈا کی پولیس کو ایک چودہ سالہ لڑکی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایپسٹین اپنے گھر پر کم عمر لڑکیوں کو "مساج" کے بہانے بلاتا اور ان کا جنسی استحصال کرتا تھا۔
‏اس وقت ایپسٹین نے ایک "پلی بارگین" (Plea Deal) کی ، جس کے تحت اسے صرف 13 ماہ کی معمولی سزا ہوئی اور وہ دن میں اپنے کام پر بھی جا سکتا تھا۔

‏ اس معاہدے نے بڑے سوالات کھڑے کیے کہ آخر اسے اتنی رعایت کیوں دی گئی؟

‏کئی سالوں کی خاموشی کے بعد ، 2019 میں نیویارک ٹائمز اور دیگر اخبارات کی رپورٹنگ نے اس کیس کو دوبارہ زندہ کیا۔
‏جولائی 2019 میں ایپسٹین کو پیرس سے واپسی پر گرفتار کیا گیا ۔

‏ اس بار الزامات "سیکس ٹریفکنگ" (S*x Trafficking) اور ایک منظم نیٹ ورک چلانے کے تھے۔

‏اگست 2019 میں مقدمے کی سماعت کے دوران ، ایپسٹین جیل میں مردہ پایا گیا۔ حکام نے اسے خودکشی قرار دیا لیکن اس پر اب بھی کئی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

‏ہم جس فائل کا ذکر کر ہے ہیں یہ دراصل ان ہزاروں صفحات پر مشتمل عدالتی دستاویزات کا ایک حصہ ہے جو 2024 کے آغاز میں عدالت کے حکم پر پبلک کی گئیں۔

03/02/2026

خدایا! ماں کو اتنی عمر ضرور دے
کہ وہ ان ساری خوشیوں کو دیکھ سکے
جو اس نے اپنی اولاد کے لیے مانگی تھیں۔

02/02/2026

ادھار واپس لینے کا ایک ایسا انمول طریقہ کار تجویز کریں جس میں تعلقات خراب ہونے کی نوبت نہ آئے 🥲

Address

Street 35-B Sec I-9/4
Islamabad
04483

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Success Message posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share