11/04/2026
از: عتیق الرحمٰن راز
ایران ہو اگر عالمِ مشرق کا جنیوا
شاید کرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے
— اقبالؒ
ہمارے جسم دور ہیں لیکن ہماری روحیں ایران میں ہیں۔ ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
جو بھی اس وقت تفرقہ بازی کر رہا ہے وہ دین کے مکمل مفہوم سے نا آشنا ہے۔ وہ دشمن کی سازش کا شکار ہو چکا ہے، وہ مانے یا نہ مانے۔ اسلام کی مغلوبی کی واحد وجہ ایسے سطحی ذہن شدت پسند ہیں جو دین کے مکمل مفہوم سے نا آشنا ہیں۔
وہ شعوری یا لاشعوری طور پر دشمن کی صفوں میں بیٹھ گئے ہیں۔ جن اندھوں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔
اس وقت دین کے کل مفہوم کے ساتھ واحد ملک ایران ہے جہاں اسلام بطور نظام نافذ ہے، اور یہی واحد قوت ہے جو دشمن کے لیے ناقابلِ تسخیر ہو چکی ہے۔ اسی لیے دشمن بوکھلا گیا ہے، بالکل ایسے ہی جیسے موسیٰؑ کے لشکر کے پیچھے فرعون بوکھلا گیا تھا اور سارا لشکر لے کر چڑھ دوڑا تھا، لیکن اسے خبر نہیں تھی کہ وہ غرق ہو گا۔
بالکل ایسے ہی، ان شاء اللہ، دشمن غرق ہوں گے اور وہ اپنے ساتھ منافقین کو بھی لے ڈوبیں گے۔ ایران سرخرو ہو گا، ان شاء اللہ۔
ہماری تمام ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں اور ہم کسی شیعہ سنی منافرت کو نہیں مانتے، بلکہ اسے جہلاء کا پروپیگنڈا سمجھتے ہیں جس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اللہ امت کو اتحاد دے۔ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور ذلت کی موت سے بچا کر عزت اور شہادت سے ہمکنار فرمائے۔
وطن کی فکر کر ناداں، مصیبت آنے والی ہے
تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں
— عتیق الرحمٰن راز