24/05/2026
*کبھی کبھی دل ایسے خاموش ہو جاتا ہے جیسے اندر کوئی ہلکی سی بارش ہو رہی ہو…باہر سب نارمل، مگر اندر عجیب سا بوجھ*۔ 🌧️
💖ایسے وقت میں اپنے دل کو ڈانٹیں نہیں… اسے تھوڑا سہارا دیں۔
*وضو کریں، دو منٹ کے لیے بس آسمان کی طرف دیکھ کر یہ کہیں*:
🤲“یا اللہ… میرا دل آپ کے حوالے۔”
اور ایک بات؟
🌺*ہر اداسی گناہ کی علامت نہیں ہوتی…*
*کبھی یہ دل کا تھک جانا بھی ہوتا ہے۔*
👈گھر، ذمہ داریاں، لوگوں کی باتیں، اپنی توقعات…
*ہاؤس وائف کا دل بھی آخر دل ہی ہوتا ہے،وہ بھی اداس ہو جاتا ہے.. یہ پریشر ککر نہیں کہ سیٹی دے کر بھاپ نکال لے۔*
آج اپنے لیے ایک چھوٹا سا کام کریں:
🔅پانی پیئیں
🔅کچھ ہلکا سا کھائیں
🔅ذکر کر لیں
*👈اور خود کو یہ نہ کہیں کہ “میں کچھ نہیں کر رہی”*
✨*کیونکہ جو عورت پورا گھر سنبھالتی ہے… وہ “کچھ” نہیں، بہت کچھ کر رہی ہوتی ہے۔*
🌸 *“اللہ اُس دل کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا جو خاموشی میں بھی اُسے یاد کرتا ہے۔”*.. کچھ نہیں کر پا رہیں تو... *اللہ کو یاد کر لیں دعا اور ذکر کے ذریعے*