Khair khawa Fiundation

Khair khawa Fiundation this page is provide you information for social services to meet the needs of individuals

عید مبارکتہوار سب کے لیے یکساں خوشیاں منانے کا نام ہے،لیکن وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے تہوار منانے کے مواقع یکساں نہیں...
07/06/2025

عید مبارک
تہوار سب کے لیے یکساں خوشیاں منانے کا نام ہے،
لیکن وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے تہوار منانے کے مواقع یکساں نہیں رہنے دیئے۔
زیر نظر تصویر ہمارے معاشرے کے ہر محلے اور ہر گاوں کے ان گھرانوں کی عکاسی کرتی ہے جنہیں وسائل تک نہ رسائی ہے اور نہ ہی زکوات، خیرات اور صدقات اور نہ ہی قربانی کا گوشت،
کیونکہ وسائل تک رسائی کے لیے مافیاز کا حصہ بننا ضروری ہے اور زکوات، خیرات، صدقات بھکاری لے اڑتے ہیں یا مولوی اور سماجی ادارے لے جاتے ہیں جبکہ اجتماعی قربانی کے نام پر گوشت بھی یہی طبقہ کولڈ سٹوریج میں محفوظ کر کے بڑے ہوٹلز کو سالانہ ٹینڈر کے ذریعے فروخت کر دیا جاتا ہے۔

کمپاس بنانے کا طریقہ1. زمین پر 90 سینٹی میٹر کی چھڑی رکھیں اور ایک چھوٹی سی چٹان رکھیں جہاں سائے کی نوک گرتی ہے۔دس سے پن...
26/03/2025

کمپاس بنانے کا طریقہ
1. زمین پر 90 سینٹی میٹر کی چھڑی رکھیں اور ایک چھوٹی سی چٹان رکھیں جہاں سائے کی نوک گرتی ہے۔
دس سے پندرہ منٹ انتظار کریں اور دوسری چٹان کو اس مقام پر رکھیں جہاں سایہ کی نوک بھی حرکت کر چکی ہو۔
3. دو نکات کے درمیان ایک لکیر کھینچیں. یہ مشرق-مغرب کی لکیر ہے۔
اپنے بائیں پاؤں کی نوک کو پہلی چٹان پر اور اپنے دائیں پاؤں کی نوک کو دوسری چٹان پر رکھیں۔ اب آپ کا رخ شمال کی طرف ہو گا۔
زمین پر کہیں بھی، پہلا سایہ نشان مغرب ہے، اور دوسرا مشرق ہے

آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں زرعی انقلاب — کم پانی میں قیمتی فصلوں کی کاشت سے بڑا مالی فائدہ!آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقو...
16/01/2025

آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں زرعی انقلاب — کم پانی میں قیمتی فصلوں کی کاشت سے بڑا مالی فائدہ!

آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی زمین اپنی خوبصورتی اور قدرتی وسائل کی وجہ سے ہمیشہ سے مشہور رہی ہے، لیکن ان علاقوں میں زراعت کی صلاحیت کو ابھی تک بھرپور طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ خاص طور پر وہ علاقے جہاں پانی کی کمی ہے، وہاں لوگ اکثر اس چیلنج کی وجہ سے فصلوں کی کاشت سے کتراتے ہیں۔ لیکن اگر درست منصوبہ بندی کی جائے، تو یہی پہاڑی زمین مقامی لوگوں کے لیے بڑے مالی فوائد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

یہ سوال کہ “پہاڑی علاقوں میں کونسی قیمتی فصل کاشت ہو سکتی ہے؟” — اس کا جواب بہت دلچسپ ہے! کچھ خاص فصلیں اور پودے ایسے ہیں جو کم پانی میں بھی بہترین پیداوار دیتے ہیں اور عالمی منڈی میں بڑی قیمت رکھتے ہیں۔

1. زعفران (Saffron) — دنیا کا سب سے مہنگا مسالا

زعفران کی کاشت آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
• زعفران کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔
• اس کی کاشت کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، اور سرد پہاڑی علاقے اس کی نشوونما کے لیے نہایت موزوں ہیں۔
• باغ، راولاکوٹ، اور مظفرآباد کے کچھ حصے زعفران کی کاشت کے لیے مثالی ہیں۔

2. اخروٹ (Walnuts) — طویل مدتی سرمایہ کاری

آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقے اخروٹ کی کاشت کے لیے بہت موزوں ہیں۔
• اخروٹ کا درخت ایک بار لگانے کے بعد سالہا سال پیداوار دیتا ہے۔
• عالمی منڈی میں معیاری اخروٹ کی بہت زیادہ طلب ہے۔
• یہ درخت کم پانی میں بھی زندہ رہتا ہے اور بہترین پھل دیتا ہے۔

3. جڑی بوٹیاں (Medicinal Herbs) — قدرتی خزانہ

آزاد کشمیر کے پہاڑ دواؤں کی جڑی بوٹیوں کے لیے زرخیز ہیں، جو فارماسیوٹیکل کمپنیاں مہنگے داموں خریدتی ہیں۔
• اسپغول، کلونجی، جنگلی لہسن، اور موڑینگا جیسے پودے آسانی سے کاشت کیے جا سکتے ہیں۔
• یہ جڑی بوٹیاں کم پانی میں بھی اگتی ہیں اور عالمی منڈی میں بہت قیمتی سمجھی جاتی ہیں۔

4. شہد کی پیداوار (Beekeeping) — قدرتی اور قیمتی کاروبار

پہاڑی علاقوں میں قدرتی پھولوں کی بہتات کی وجہ سے شہد کی پیداوار ممکن ہے۔
• پہاڑی شہد اپنی اعلیٰ معیار اور ذائقے کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہے۔
• شہد کی پیداوار کم سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کی جا سکتی ہے، اور یہ ایک مسلسل آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

5. لیونڈر (Lavender) — خوشبو اور کاسمیٹکس کی صنعت کا خزانہ

لیونڈر کا پودا کم پانی میں بھی پھلتا پھولتا ہے اور اس سے قیمتی تیل نکالا جاتا ہے جو خوشبو سازی اور کاسمیٹکس کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے۔
• لیونڈر کی کاشت سے مقامی کسان عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

قیمتی فصلوں کی فہرست اور منافع

فصل/پودا پانی کی ضرورت منافع موزوں علاقے
زعفران کم بہت زیادہ باغ، راولاکوٹ
اخروٹ کم طویل مدتی مظفرآباد، نیلم
جڑی بوٹیاں کم زیادہ پہاڑی علاقے
شہد کی پیداوار کم بہت زیادہ تمام علاقے
لیونڈر کم زیادہ پہاڑی علاقے

آخری بات: زرعی خودکفالت کی طرف قدم بڑھائیں

آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں قیمتی فصلوں کی کاشت سے مقامی لوگوں کی زندگی میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ جہاں پانی کی کمی ایک چیلنج ہے، وہاں کم پانی میں اگنے والی فصلوں پر توجہ دینے سے نہ صرف معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ عالمی منڈیوں تک بھی رسائی ممکن ہے۔

جو لوگ یہ راستہ اختیار کریں گے، وہ نہ صرف اپنی زندگی بدلیں گے بلکہ آزاد کشمیر کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی زمین کے وسائل کو سمجھیں اور زرعی خودکفالت کی طرف قدم بڑھائیں۔

یہی ترقی کی راہ ہے!

تحریر سردار علی شاہنواز خان

*سکول میں استانی نے بچوں سے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعام کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کو نئے جوتے ...
05/01/2025

*سکول میں استانی نے بچوں سے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعام کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کو نئے جوتے ملیں گے....*
ٹیسٹ ہوا سب نے یکساں نمبرات حاصل کیے اب ایک جوڑا سب کو دینا نا ممکن تھا اس لیے استانی نے کہا کہ چلیں قرعہ اندازی کرتے ہیں جس کا بھی نام نکل آیا اس کو یہ نئے جوتے دیں گے اور قرعہ اندازی کے لیے سب کو کاغذ پر اپنا نام لکھنے اور ڈبے میں ڈالنے کا کہا گیا۔

استانی نے ڈبے میں موجود کاغذ کے ٹکڑوں کو مکس کیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوجائیں اور پھر سب کے سامنے ایک اٹھایا جوں ہی کھلا تو اس پر لکھا تھا وفا عبد الکریم سب نے تالیاں بجائی وہ اشکبار آنکھوں سے اٹھی اور اپنا انعام وصول کیا۔ کیوں کہ وہ پٹھے پرانے کپڑوں اور جوتے سے تنگ آگئی تھی۔ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اور ماں لاچار تھی اس لیے جوتوں کا یہ انعام اس کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔

جب استانی گھر گئی تو روتی ہوئی یہ کہانی اپنے شوہر کو سنائی جس پر اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ رونے کی وجہ دریافت کی تو استانی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی کہ مجھے رونا وفا عبد الکریم کے جوتوں سے زیادہ دیگر بچوں کی احساس اور اپنی بے حسی پر آتا ہے۔ جب میں نے ڈبے میں موجود دیگر کاغذ کے ٹکڑوں کو چیک کیا تو سب نے ایک ہی نام لکھ دیا تھا “وفا عبد الکریم” ان معصوم بچوں کو وفا عبد الکریم کے چہرے پر موجود لاچاری کے درد اور کرب محسوس ہوتا تھا لیکن ہمیں نہیں جس کا مجھے افسوس ہے۔

میرے ایک استاد بتایا کرتے تھے کہ بچوں کے اندر احساس پیدا کرنا اور عملا سخاوت کا درس دینا سب سے بہترین تربیت ہے۔ ہمارے کئی اسلاف کے بارے میں کتابوں میں موجود ہے کہ وہ خیرات، صدقات اور زکوات اپنے ہاتھوں سے نہیں دیتے بلکہ بچوں کو دے کر ان سے تقسیم کرواتے تھے اس سے بچوں میں بھی ایثار ، ہمدردی و رواداری کا احساس پیدا ہوتا تھا .

بہت سے لوگ سعودی عرب کو ایک بنجر اور صحرائی خطہ سمجھتے ہیں لیکن یہ تصویر رجال المع نامی ایک گاؤں کی ہے۔ اس گاؤں کو دیکھ ...
29/12/2024

بہت سے لوگ سعودی عرب کو ایک بنجر اور صحرائی خطہ سمجھتے ہیں لیکن یہ تصویر رجال المع نامی ایک گاؤں کی ہے۔ اس گاؤں کو دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگ رہا ہے کہ یہ ایک صحرائی خطے میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں ابھا ،حمیس مشیت ،تبوک ، طریف جیسے علاقے بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔

20/12/2024
19/10/2024

اللہ کی مخلوقات کے لیے آسانیاں پیدا کیجئے۔

03/10/2024

اللہ کی مخلوق سے محبت اور خدمت ہی اصل عبادت ھے ۔ جس کو اس عبادت کی عادت ہو جائے وہ انسانیت کی معراج پا لیتا ہے۔

ہمدان ایران کا ایریل ویو ہمدان کا یہ نقشہ 3 ہزار سال پہلے بنایا گیا تھا جس میں آج تک کوئی میجر تبدیلی نہیں کی گئی
19/09/2024

ہمدان ایران کا ایریل ویو
ہمدان کا یہ نقشہ 3 ہزار سال پہلے بنایا گیا تھا
جس میں آج تک کوئی میجر تبدیلی نہیں کی گئی

Address

Islamabad

Telephone

+923470005325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khair khawa Fiundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khair khawa Fiundation:

Share