Landscape Associates

Landscape Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Landscape Associates, Business service, Bahria Garden city, Islamabad.

Cotinus coggygria ( smoke tree)
04/07/2023

Cotinus coggygria ( smoke tree)

04/05/2023
Stone planter such a Unique idea
23/02/2022

Stone planter such a Unique idea

اس دنیا کا سب سے پہلا  "plant-based liquid egg" بنایا ہے ایک کینیڈین کمپنی Nabati نے۔ یہ پلانٹ بیس انڈے نعلمبدل ہوں گے م...
15/12/2021

اس دنیا کا سب سے پہلا "plant-based liquid egg" بنایا ہے ایک کینیڈین کمپنی Nabati نے۔ یہ پلانٹ بیس انڈے نعلمبدل ہوں گے مرغی کے انڈوں کے۔ یہ انڈے lupin اور pea پروٹین کی مدد سے بنائے گئے ہیں جن سے آپ روایتی آملیٹ یا سکریمبل انڈے بنا سکتے ہیں آپنے ناشتہ وغیرہ کے لئیے ۔ ان پلانٹس بیس انڈوں کے کافی مانگ ہے دنیا بھر کی منڈیوں میں اور ان کو بنانے کی غرض سے ان پر پچھلے دو سال سے کام ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک چائنیز فاسٹ فورڈ کمپنی Dicos نے ان پلانٹس بیس انڈوں کو آپنے menu کا بھی حصہ بنایا ہے جو اس کمپنی کے مختلف 500 ریسٹورنٹ میں بیچے جائیں گے۔ ان انڈوں کا ذائقہ روایتی انڈوں جیسا ہی ہو گا۔

اگر ہم ان انڈوں کا روایتی مرغی کے انڈوں سے مقابلہ کریں تو یہ پلانٹس بیس ایک انڈے کے اندر 90 کیلوریز ہوں گی اور یہ soy فری اور gluten فری بھی ہو گا اس کے اندر کولیسٹرول صفر ہو گا اس کے علاوہ ان کے اندر 6 گرام پروٹین 2 گرام فائبر اور وٹامن اے، ای riboflavin, niacin وٹامن B12 اور pantothenic ایسڈ ہوتا ہے جس کے مقابلے میں ایک مرغی کے انڈے میں 75 کیلوریز 7 گرام پروٹین 5 گرام فیٹ اور 6۔1 گرام saturated fat آئرن، وٹامنز، منریلز اور carotenoids ہوتے ہیں۔

نوٹ: اس سے پہلے والی پوسٹ کے اندر لگائی جانی والی تصویر سے بہت سے لوگ اس نئی ڈویلپمنٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع ہو گئے تھے لہذا میں نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے چونکہ وہ تصویر غلط نشاندہی کر رہی تھی اس نئی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے۔

 # **چمکتے درخت- مستقبل کے اسٹریٹ لیمپ**مستقبل کی سڑکوں کوا سٹریٹ لیمپ کے بجائے چمکتے درختوں سے روشن کیا جا سکتا ہے، اور...
17/11/2021

# **چمکتے درخت- مستقبل کے اسٹریٹ لیمپ**

مستقبل کی سڑکوں کوا سٹریٹ لیمپ کے بجائے چمکتے درختوں سے روشن کیا جا سکتا ہے، اور اسکا باعث ایک اچھوتی اور زبردست پیش رفت ہے جسکو بائیولومینسینٹ bioluminescent درخت کہتے ہیں۔ بائیو لو مینسیسنٹ ، دراصل ایک ایسا قدرتی مظہر ہے جس میں کسی جاندار کا جسم بالکل ایسے ایسے کم روشنی میں چمکتا ہے، جیسے کسی جگہ ہم نے ایک ہلکی طاقت کا ایل ای ڈی لگادیا ہو۔

ماہرین نے واٹر کریس پلانٹ watercress plant (ایک مخصوص آبی پودا، سمندری گھانس) کے پتوں میں خصوصی نینو پارٹیکلز لگائے جس کی وجہ سے تقریبا چار گھنٹوں تک ایک مدھم روشنی دیتا رہا اور اپنی روشنی پیدا کرنے کے لیے اسے توانائی کی کھپت کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔

یہ چمکتی ہوئی خاصیت، جسے بایولومینیسینس کہا جاتا ہے، لوسیفیریز Luciferase نامی ایک قدرتی انزائم کے کیمیائی عمل سے پیدا ہوتا ہے جو بجلی کی ضرورت کے بغیر روشنی پیدا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے سب سے پہلے کچھ چمکنے والے بیکٹیریا کے ڈی این اے سے یہ مخصوص جین کو نکالا اور پھر ان ذرات کو پودوں کے ڈی این اے میں شامل کیا۔اس کی وجہ سے پودوں نے ایسے چمکنے والے پروٹین بنانے کا عمل شروع کیا جو انکے جسم میں روشنی پیدا کرتے تھے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان پودوں کے پتے مدھم روشنی میں چمک رہے تھے۔

ایک ڈچ ڈیزائنر سٹریٹ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے ، تاریک درختوں میں چمک پیدا کرنے کے لیے سائنسدانوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ایسا کرنے کے لیے وہ پودوں کے ڈی این اے کو چمکدار سمندری زندگی کے ڈی این اے سے کراس کراکر اور اس کو ملا کرکے بنانے کے کام پر لگا ہوا ہے۔ اس پراجیکٹ کے لیےڈویلپرز کا ایک گروپ کچھ مخصوص چکمنے والی جیلی فش اور جگنوؤں میں پائے جانے والے خصوصی انزائم میں سے چمک والے ڈی این ا ے کے جینز لے رہا ہے اور اسکی مدد سے بایولومینسنٹ درخت بنا نے میں استعمال کروارہا ہے۔

یہ درخت انرجی نیوٹرل ہوتے ہوئے ممکنہ طور پر سڑکوں اور شاہراوں کو اسٹریٹ لیمپ کی طرح رات کے وقت روشن کر سکتے ہیں۔

مزید تفضیل دیکھنے کے لیے اس لنک کا مطالعہ کیجئے

تحریر و تحقیق: حمیر یوسف

Leaf Art
04/11/2021

Leaf Art

Black hellebore or Christmas rose ( poisonous plant used in medications )
28/10/2021

Black hellebore or Christmas rose ( poisonous plant used in medications )

یہ کوہ ہمالیہ پہاڑوں میں موجود   ہے پھولوں کی۔ اسے 1980 میں ہندوستان کی گورنمنٹ نے "پھولوں کی وادی" کے   کا درجہ دیا۔ سن...
11/10/2021

یہ کوہ ہمالیہ پہاڑوں میں موجود ہے پھولوں کی۔
اسے 1980 میں ہندوستان کی گورنمنٹ نے "پھولوں کی وادی" کے کا درجہ دیا۔ سن 2002 میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اسے World Heritage Site کا درجہ دیا۔

یہ ایک خوبصورت اور پھولوں سے لدہ ہوا علاقہ ہے بائیو ڈئیورسٹی کے حوالے سے جس کے اندر بہت سے ایسے جانور اور پرندے رہتے ہیں جن کی نسلیں تقریباً نایاب یا بہت تھوڑی ہیں باقی دنیا کے اندر۔

Ravenala madagascariensis
11/10/2021

Ravenala madagascariensis

Address

Bahria Garden City
Islamabad
46220

Telephone

+923129822403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Landscape Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share