Stamp Vendor & legal Consultant

Stamp Vendor & legal Consultant Stamp vendor & legal Consultant's brought to you a great service to provide legal stamp paper's used

15/04/2021

Today we will discuss on AFFIDAVIT (بیان حلفی) and using purpose of affidavit.that is Given Below:--
Affidavit ya bian e halfi بیان حلفی
دوستوں یہ ایک ایسا ضروری دستاویز ہے جو کہ ہماری روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اورتقریباً ہرڈیپارٹمنٹ /محکمہ میں اسکا استمال ضروری ہے ۔آئیے اب ہم یہ جانتے ہیں کہ اس دستاویز کے کیا فوائد ہیں اور اسکا استمال کہاں ہوتا ہے نیز اس کے فوائد کیا ہیں۔
بیان حلفی کیا ہوتاہے؟
جواب:۔بیان حلفی ایک تحریری قسم ہوتی ہے جو کوئی بھی شخص کسی بھی مقصد کے لیے کسی بھی کورٹ ،تھانہ ،عدالت میں تحریری بیان دینے کے لیے استعمال کیا جاتا سکتا ہے۔
بیان حلفی کے فوائد.:.
دوستوں یہ دستاویز آپ دوران کاروبار اپنے کسی بھی مخالف فریق سے لے سکتے ہیں ۔اسکے علاوہ اگر آپ کسی مکان میں کرایہ داری پر رہائش پذیز ہیں اور آپ کرایہ کے مکان پر اپنے نام میٹر بجلی /کنکشن لگوانا چاہتے ہیں تو آپ اپنے مالک مکان سے یہ بیان حلفی حاصل کرسکتے ہیں /یامالک مکان آپ کویہ لکھ کردےگا کہ اسے کرایہ دارکے نام پر میٹر بجلی لگوانے پر کوئی اعتراض نہ ہے۔
اسکے علاوہ آپ اس دستاویز کو چھوٹی رقم کے قرض کے حصول کے لئے بھی حاصل سکتے ہیں عموماً یہ بیان حلفی بینک اور محکمہ والے درخواست گذارسے حاصل کرتے ہیں۔
اسکے علاوہ اگر آپ کی کسی سے کوئی لڑائی جھگڑا ہوگیاہو اور بعدمیں صلح ہوگئی ہوتو آپ آئیند کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے فریق ثانی سے بیان حلفی لے سکتے ہیں کہ اگر آئندہ کوئی لڑائی جھگڑاکرینگے تو اس صورت میں رقم تعدادی۔۔۔۔۔مثال کے طور پر پانچ لاکھ روپے(500000Rs:)۔۔ ۔ یاکوئی بھی جائز رقم آپ اپنی حیثیت کے مطابق جرمانہ/ہرجانہ رکھ سکتے ہیں۔
بیان حلفی کا عدالت میں استعمال:.
بیان حلفی کا عدالت میں استعمال بہت زیادہ ہے ۔بیان حلفی کا استعمال ہر قسم کادعویٰ دائر کرتے وقت آپ کو درخواست کے ساتھ بیان حلفی لگانا پڑتا ہے۔اگر اس کو دعویٰ کے ساتھ شامل نہ کیا جائے گا تو آپ کا دعویٰ/مقدمہ عدالت میں دائر نہ ہوگا جب تک آپ اس دعویٰ/مقدمہ کےساتھ بیان حلفی نہ لگائیں۔اسکے علاوہ غیر حاضری کی صورت میں معافی نامہ کے لیے ۔
کورٹ میں کن مقدمات میں بیان حلفی پیش کیا جاسکتاہے؟
1۔کورٹ میرج کے سلسلہ/پروسس میں 2۔دوسری شادی کی صورت میں 3۔ ایف ۔آئی۔آر /یا پولیس مقدمات /کیس کے لیے
4۔فیملی کورٹ مقدمات کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ
اب سوال یہ ہے کہ بیان حلفی کس اسٹامپ پر لکھا جائے اور کیسے لکھا جائے۔؟
عام حالات میں بیان حلفی کو ذاتی اور محکمہ جات میں استعمال کرنے کے لیئے پچاس روپے(50روپے)مالیت کے اسٹامپ پرلکھا جاتا ہے اور اسکی اوتھ کمشنر سے ویری فکیشن کروائی جاتی ہے جس طرح باقی عدلیہ کے کاغذات ویری فائیڈ کروائے جاتے ہیں۔
اسٹامپ خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اسٹامپ پیپر اسی شخص کے شناختی کارڈ پر اسی شخص سے جاری کروایا کر حاصل کیا جائے جس سے حلف نامہ لینادرکارہوصرف اسی صورت میں یہ دستاویز آپ کے لیئے فائدہ مندہوگی۔جب یہ حلف نامہ دینے والے شخص کی طرف سے لکھا گیاہو۔
اگر بیان حلفی کسی دیگر شخص کے نام اور شناختی کارڈ پر خریداگیاہوتو اس صورت میں آپ کاکوئی فائدہ نہ ہوگا۔
بیان حلفی کواوتھ کمشنر سے اٹسٹ /تصدیق ہونا اورلکھا ہواہونانہایت ضروری ہے۔
اسکے علاوہ بیان حلفی کا استعمال میٹربجلی کاکنکشن لگوانے ،گیس کامیٹر لگوانے،ہربینک میں نیااکاونٹ کھلواتے وقت ۔۔۔۔۔
مزید کسی بھی قسم کی قانونی امدادحاصل کرنے کے لیے آپ ہم سے کمنٹ باکس میں رابطہ کرسکتے ہیں نیز بلاگ پر دئیے گئے نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کو ہماراکانٹنٹ پسند آیاہو تو بلاک پیج لائک اور فلو ضرورکیجئے ۔شکریہ!

18/03/2021

Address

MOHALLAH SHAEEFABAD SATELLITE TOWN JHANG
Jhang Sadar
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Stamp Vendor & legal Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Stamp Vendor & legal Consultant:

Share