MFS Zone

MFS Zone This page you will learn how to Earn through Metaforce and meet the virtual reality through metaverse.

25/08/2024

Easy business reality 🤔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ ایک بار ٹائم نکال کر یہ تحریر لازمی پڑھیں ۔ آپ اور آپ کے کافی دوست فراڈ اور وقت کی بربادی سے بچ جائیں گے ۔
ایزی بزنس یا آسان روزگار کا آئیڈیا آج سے کئی سال پہلے ایک پونزی نام کے شخص نے متعارف کروایا ۔ اس کے بارے میں مکمل معلومات آپ کو میری پروفائل پہ الگ سے مل جائے گی ۔
سب سے پہلے آپ کو ایک مثال دیتا ہوں کہ ایزی بزنس کیا ہے ۔
آپ کبھی کسی مہنگی سوسائٹی ، بحریہ ٹاؤن یا ڈی ایح اے کی طرف جائیں تو انٹری گیٹ کے ساتھ کچھ لوگ مختلف قسم کی اشیاء بیچنے والے ملیں گے ۔ جن میں کچھ فروٹ والے ، کچھ سبزی والے اور کچھ کھلونے بیچ رہے ہوتے ہیں ۔ وہیں کسی کونے میں ایک ایسا شخص بھی ملے گا جو ایسی چیز لے کر بیٹھا ہوتا ہے جو کوئی نہیں خریدتا ۔ مثلاً کوئی ماچس کی چند ڈبیاں لے کر بیٹھا ہوتا ہے یا مسواک یا کچھ چھوٹی چھوٹی سی کتابیں ۔
اصل میں انکا مقصد کچھ بیچنا نہیں ہوتا بلکہ وہ آپ سے کہیں گے کہ میں غریب آدمی ہوں ۔ یا تو یہ چیز خرید لیں یا پھر میری کچھ مدد کر دیں تاکہ میں اپنا گھر چلا سکوں ۔ ہر بندہ یہی سوچتا ہے کہ اس نے ماچس کیا کرنی ہے یونہی اسکو کچھ دے دیتا ہوں ۔ اس طرح وہ روز یہی کام کرتا ہے اور لوگوں کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اپنا نظام چلاتا ہے ۔ اسے کہتے ہیں ایزی بزنس ۔ کیونکہ اگر اس نے ماچس بیچنی ہوتی تو اسکے پاس کافی زیادہ ما چسیں ہوتیں ۔ ہمارے ملک میں ہر کوئی ایزی بزنس کرنا چاہتا ہے ۔ محنت سے کام کر کے پیسہ کمانے والے بہت کم لوگ ہیں ۔ اس وجہ سے پاکستان میں فقیروں (مانگنے والوں) کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ کیونکہ کوئی انویسٹمنٹ نہیں کرنا پڑتی ، لوگ بنا محنت کے اپنے آپ کو مظلوم دکھاتے اور پیسہ کماتے ہیں ۔ اس کے برعکس چائنا میں بازو کٹے ، ٹانگ کٹے لوگ مزدوری کرتے نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ وہ لوگ ایزی بزنس کے چکر میں نہیں پڑتے ۔
اب ہم بات کرتے ہیں ایسے فارمولے کی جس کی تعلیم کچھ لوگ دے کر ہماری عوام کو یا تو لوٹ رہے ہیں یا نکما بنا رہے ہیں ۔ آج جس سے بھی آن لائن بزنس کی بات کریں تو ایزی بزنس اور فری ارننگ والے بہت سے لوگ سامنے آجاتے ہیں ۔
ان میں کچھ مشہور بزنس کی تفصیل درج ذیل میں شئیر کی جا رہی ہے ۔
1👈 ان میں سر فہرست آر و آئی بزنس ماڈل ہے ۔
اس میں آئے روز لوگوں کا پیسہ لوٹا جاتا ہے ۔ کوئی کہتا ہے سولر کے پراجیکٹ میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں ، کوئی پراپرٹی میں ، کوئی سٹاک مارکیٹ میں ، کوئی پولٹری کے بزنس تو کوئی کہتا ہے ہم آپکے پیسے سے ٹریڈنگ کر کے آپکو پرافٹ دیں گے ۔ اسکے بعد آپکو تھوڑی سی انویسٹمنٹ پر کچھ پرافٹ بھی دیا جاتا ہے جسے پروف کے طور پر دکھا کر لوگوں سے بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ کروائی جاتی ہے ۔ جب تک انویسٹمنٹ ہوتی رہتی ہے یہ سسٹم چلتا رہتا ہے اور جب انویسٹمنٹ بند ہوتی ہے تو ویبسائٹ بند ، چور رفو چکر ۔ وجہ کیا ہے 🤔 ۔ ایزی بزنس کا لالچ ۔
2👈 دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ کا ڈرامہ بہت چل رہا ہے ۔ اس میں پیڈ سگنلز ، فری سگنلز ، فیوچر ٹریڈنگ اور سپاٹ ٹریڈنگ عام ہیں ۔
اس میں بھی دو طرح سے لوٹا جاتا ہے ۔
پہلے نمبر پر فیک ٹریڈنگ ویبسائٹ آتی ہیں جہاں آپ نے انویسٹمنٹ کرنا ہوتی ہے ، فیک ٹریڈنگ بھی ہوتی ہے اور ریفرل بونس بھی ہوتے ہیں ۔ یہ بالکل آر و آئی والا ماڈل ہی ہوتا ہے ۔ جب تک انویسٹمنٹ آتی رہتی ہے ویبسائٹ چلتی ہے ۔ اسکی مثال آج کل چلنے والی ہوپ ایپ ہے جو ٹیلیگرام پہ ساری ایکٹیویٹی کر رہی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ اس پر پیسہ لگا بھی رہے ہیں ۔
دوسری قسم آکٹا ایف ایکس یا فاریکس ٹریڈنگ ایپلیکیشنز کی ہے ۔ جہاں ٹریڈنگ تو ہوتی ہے ۔ لوگ پیسہ کماتے بھی ہیں نقصان بھی کرواتے ہیں ۔ بڑے بڑے ایکسپرٹ بھی اپنے اکاؤنٹ واش کروا کر دور رہے ہیں ۔ باقاعدہ کورسز بھی بیچے جارہے ہیں ، فری کورسز بھی کروائے جاتے ہیں ۔ یہ دراصل جوے کی ایک شکل ہے ۔ جن لوگوں نے کچھ کمایا ہوتا ہے وہ تو آگے سے جھگڑا بھی کرتے ہیں اور دلیل دیتے ہیں کہ جوا نہیں ہے ، رسک تو ہر کاروبار میں ہوتا ہے ۔ بہرحال یہ سارا نقصان صرف اس لیے ہوتا ہے کہ لوگ ایزی بزنس چاہتے ہیں ۔
3👈 تیسرے نمبر پر اسائنمنٹ ورک کا بہت شور چل رہا ہے ۔ یہاں آپ اسائنمنٹ کے نام سے لوٹا جا رہا ہے ۔ ایسے سسٹم میں دو طرح کے طریقے بتائے جاتے ہیں ۔ ایک تو آپ اسائنمنٹ لکھ کر پیسہ کما سکتے ھیں یا لوگوں کو جوائن کروا کے ۔ اسائنمنٹ نام کوئی بھی بزنس اب پوری دنیا میں نہیں ہے ۔ آپ کے پاس ایک ہی آپشن بچ جاتی ہے کہ اپنا پیسہ پورا کرنا ہے تو لوگوں کو جوائن کروائیں ۔
ریفرل سسٹم میں اور بھی بہت سی ویبسائٹ ہیں جہاں پر تھوڑی سی انویسٹمنٹ پر آپ کو ایزی بزنس آفر کیا جاتا ہے ۔ آپ کو آفر کیا جاتا ہے کہ صرف 850 روپے ہی تو ہیں ۔ اور آپ نے اپنے لیفٹ رائٹ یعنی دائیں بائیں صرف دو لوگوں کو جوائن کروانا ہے اور آپکی ارننگ سٹارٹ ہو جائے گی ۔ لوگ بیچارے غربت سے تنگ ہیں ۔ یہ تو رقم بھی چھوٹی سی ہے ۔ ہر بندہ آسانی سے کر سکتا ہے اور وہ بھی دو لوگوں کو لگاتا ہے پھر دو لوگ چار لوگوں کو اور اس طرح اپنا جوتا اپنا سر والا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ وجہ صرف یہی ہے کہ ایزی بزنس چاہتے ہیں آپ ۔ اور بھی بہت سے ڈرامے چل رہے ہیں ایزی بزنس کے نام پر ۔ ہر ایک پر لکھنا بہت مشکل ہے ۔ لہذا کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اسکے بارےمیں ، ارننگ میکانزم کے بارے میں لازمی تحقیق کریں ۔ یا کسی سے مشورہ لازمی کریں ۔ ہمارے پاس بھی بہت سے لوگ آتے ہیں ۔ اب ہم بھی فورساج یا ایزی بزنس والوں کی طرح جھوٹ بولیں تو لاکھوں کروڑوں کما سکتے ھیں ۔ لیکن حرام حلال کی تمیز نے باندھ رکھا ہے ۔ لہذا جو سچ بول کر کماتے ہیں اسی پہ الحمدللہ کہہ کر اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
مشورہ کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
03097645515
اللّہ تعالیٰ ہمیں محنت کرنے ، حلال کمانے اور حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب ۔

゚viralシfypシ゚ ゚

نکل آؤ اس دنیا سے ، زمانہ بدل گیا ہے ، Networking کرنی ہے تو خود کو اپ گریڈ کرو ، ڈایناسور مت بنو، چیزیں بدلتی ہیں اور ب...
24/08/2024

نکل آؤ اس دنیا سے ، زمانہ بدل گیا ہے ، Networking کرنی ہے تو خود کو اپ گریڈ کرو ، ڈایناسور مت بنو، چیزیں بدلتی ہیں اور بہت تیزی سے بدلتی ہیں ، اس لیے اب 850 کی خاطر صرف بندے جوڑنے والے کام سے نکل آؤ ، networking کے طریقہ کو بدلو ،نیٹ ورکر بنو لیکن جدید دور کو مد نظر رکھتے ہووے !

*Join Metaforce and understand the concept of Metaverse*

*Only For MetaForce*

*Join our group to stay updated with the latest news and updates from our team. Be the first to know about our projects, events, and important announcements*.

Connect with like-minded individuals and engage in meaningful discussions."

https://chat.whatsapp.com/BH50WrJg4ZeGmkYro1EmtA

Address

Shadbad Colony Near Sugar Mills Toba Road Jhang

35200

Telephone

+923097645515

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MFS Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MFS Zone:

  • Want your business to be the top-listed Business?

Share