08/09/2023
اردو شاعری ہم سب پر ہمیشہ مختلف انداز میں اثرانداز ہوتی ہے ہر شخص اس کو مختلف پیرائے میں لیتا ہے اور جو بات مجھے بہت زیادہ حیران کرتی وہ یہ ہے کہ شاعر چاہے صدیوں پرانا ہو اس کے مسائل اور ہمارے مسائل آج بھی مطابقت رکھتے ہیں۔ غم دوراں ہو یا غم جاناں دونوں ہی ہمارے لیے کبھی کبھی وبالِ جان بن جاتے ہیں لیکن وہ کیا کہتے ہیں نا کہ غم کے سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
اردو شاعری کی ایک معمولی قاری اور طالبعلم ہونے کی حیثیت سے مجھے ہر اس شخص سے پیار ہے جو اپنے آنسو اور
مسکراہٹیں شعر کے ذریعے ہم تک پہنچاتا ہے شاعری کی زبان میرے نزدیک سب سے معتبر زبان ہے🖤
اپنا کوئی بھی پسندیدہ شعر نیچے کمنٹ کریں اور ہمیں بھی کچھ اچھی شاعری سے مستفید ہونے کا موقع دیں🌻🫶