19/08/2026
مکئی کو کب اور کتنی زنک درکار ہوتی ہے؟
مکئی کی ضرورت سے زیادہ زمین کی ساخت اور زمین میں زنک کی کمی بیشی اہم ہوتی ہے۔۔۔۔
سخت کلراٹھی زمین میں زیادہ زنک کا استعمال کرنا چاہیے۔۔۔
میرا زمین میں فصل اور زمین کی کمی بیشی مطابق زنک استعمال کرنا چاہیے۔۔۔۔
میرا زمین میں مکئی کو 4 کلو زنک کافی ہوتا ہے۔۔۔
بھاری اور کلراٹھی زمین میں 6 کلو زنک کا استعمال کرنا چاہیے۔۔۔
میرا زمین میں زنک سلفیٹ اور چلیٹیڈ ایجنٹ کوٹنگ زنک استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔
بھاری اور کلراٹھی زمین میں زنک سلفیٹ زیادہ بہتر ہے۔۔۔۔
زنک سلفیٹ ہمیشہ پاوڈر شکل میں استعمال کرنا چاہیے۔۔۔
چلیٹیڈ ایجنٹ کوٹنگ زنک دانےدار شکل میں اتا ہے اور اسے فلڈ اور کیرا دونوں طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔
زنک خواہ زنک سلفیٹ ہو یا چلیٹیڈ ایجنٹ کوٹنگ ہمیشہ یوریا کے ساتھ مکس کر کے فلڈ کرنا چاہیے۔۔۔۔
مکئی کو زنک دو اقساط میں دینا چاہئے۔۔۔
پہلی اپلیکیشن
پہلی یوریا کے ساتھ
دوسری اپلیکیشن
تیسری یوریا کے ساتھ۔۔
فاسفورس کے استعمال کے 14 دن بعد زنک استعمال کرنا چاہیے۔۔۔
زنک کے استعمال کے 7 دن بعد فاسفورس استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
مکئی میں زنک کی ضرورت فولئیر سے پوری نہیں ہو سکتی۔۔۔۔
زبردست یوریا یا زنک یوریا میں صرف نائٹروجن کی افادیت میں اضافہ کے لئے زنک شامل کی جاتی ہے کیونکہ ایسی یوریا میں نائٹروجن کا تناسب کم ہوتا ہے یہ کھادیں زمین یا فصل کی زنک کی ضرورت پوری نہیں کرتیں۔۔۔
#مکئ #سائلج