22/08/2025
سب کو ہرانے کی خواہش چھوڑ دیں۔ اپنے آس پاس لوگوں کے ساتھ جُڑنا سیکھیں۔
کچھ لوگ دوسروں کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ میں یوں گم ہوجاتے ہیں کہ اسی پُل کو جلانے لگ جاتے ہیں جس کو کراس کئے بغیر انہیں ترقی نہیں مل سکتی۔
میرے پاس ایک ڈیٹا اینالسٹ آیا۔ ذہین، محنتی، کمال کا ٹیلنٹ۔ لیکن اس کا ایک مسئلہ تھا۔ وہ سب کو اپنا مخالف سمجھتا تھا۔
کسی کا آئیڈیا اچھا لگے تو اُس میں خامی ڈھونڈ لیتا۔کسی کو کریڈٹ ملنے لگتا تو فوراً یاد دلاتا کہ اصل کام تو اُس نے کیا ہے۔
پیپر پر وہ شاندار لگ رہا تھا۔ لیکن سچ یہ تھا کہ وہ آہستہ آہستہ اُنہی لوگوں کا اعتماد کھو رہا تھا جو اُس کے لئے دروازے کھول سکتے تھے۔
ایک دن اُس نے مجھ سے کہا۔ “میں سب سے بہتر پرفارم کر رہا ہوں، پھر بھی پروموشن نہیں مل رہی۔”
میں نے کہا۔ “تم جنگیں جیت رہے ہو… لیکن دوست ہارتے جا رہے ہو۔ اور کارپوریٹ لائف میں یہ دوست، یہ ساتھی جنگوں سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔”
کڑوا سچ یہی ہے کہ آپ کا کیرئیر اکیلے کھیلنے والا کھیل نہیں۔ یہ تو ٹیم سپورٹ ہے۔ اور اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات تو یہ ہوگی کہ آپ کمرے کے سب سے ذہین شخص بن جائیں، لیکن لوگ آپ کو اُس کمرے میں دیکھنا ہی نہ چاہیں۔
تو بس پھر آپ کا کیریئر وہیں رک جائے گا۔
جو لوگ اپنے کیرئر میں تیزی سے گرو کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کب خود کو آگے کرنا ہے، لائم لائٹ میں آنا ہے اور کب دوسروں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، انہیں نمایاں کرنا ہے۔
میں نے دیکھا ہے کہ ترقی پانے والے لوگ اپنے آس پاس ایسے رشتوں کا ایسا نیٹ ورک بناتے ہیں کہ جب موقع آتا ہے تو وہ لوگ جن کے ہاتھ میں ان کی ترقی اور کامیابی کی کنجی ہوتی ہے، وہ بے ساختہ کہہ اٹھتے ہیں،
“یہی وہ شخص ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔”
آپ کو تھوڑا چیلنج کروں؟
تو یہ ہے آپ کا چیلنج!
اس ہفتے، اپنے آفس میں، فیملی میں، دوستوں میں، دوسروں کو پیچھے دھکیلنے کی بجائے، کسی کو آگے بڑھنے میں مدد کریں۔
کیونکہ آج جو پُل آپ بنائیں گے، کل آپ اُسی پُل کو پار کر کے اپنے کیرئیر میں پروموشن اور زندگی میں کامیابی پائیں گے۔