05/10/2026
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تب*اہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلس*طینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی۔
انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ کی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں جن میں رفح، خان یونس اور غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تب*اہی دیکھی جا سکتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ اب گوگل ارتھ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا، پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ گھروں، اسکولوں، جامعات، اسپتالوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جون تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر تب*اہی تو دکھا سکتی ہیں لیکن متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی تکلیف بیان نہیں کر سکتیں۔