30/05/2026
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن "ISS" میں نماز کیسے پڑھی جاتی ہے؟ ایک مسلمان خلاباز جب زمین سے 420 کلومیـٹر اوپر خلا میں تیر رہا ہے اور نماز کا وقت ہوتا ہے۔، تو نماز کیسے پڑھیں گے ؟ قبلہ کس سمت ہے؟ہم جانتے ہیں کہ خلا میں کشش ثقل نہیں ہے جب کشش ثقل نہیں ہوگا تو سجدہ کیسے کریں گے؟ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل اسپیـس اسٹیشن ISS ہر 90 منٹ میں ایک بار زمین کا چکر لگاتا ہے۔۔ تو آپ دن اور راتوں کو کیسے گنتے ہیں؟ خلا میں نماز کیسے پڑھیں گے ؟ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں صرف غیر مسلم نہیں جاتے،، بلکہ مسلمان سائنس دانوں اور ماہر فلکیات بھی جاتے ہیں تو وہ فـرض نماز کیسے پڑھتے ہیں ؟
آج سے 21 سال پہلے یعنی سال 2007 میں جب ملائیشیا مسلمان خلاباز شیخ رشید مسزفر انٹرنیشـنل اسپـیس اسٹیشن پر پہلی بار جا رہے تھے اور وہ جس ماہ میں ISS پر جا رہے تھے، وہ مسلمانوں کی مقدس مہینہ رمضان المبارک تھا رہنمائی کے لیے بتاتا چلوں کہ شیخ رشید رمضان کے دوران خلا میں جانے والے پہلے مسلمان تھے ملائیشیا کے مذہبی حکام نے پہلے ہی ایک خصـــــوصی ہدایت نامہ تیار کر رکھا تھا۔۔۔۔ اس پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اسلامی رسومات کی انجام دہی کی ہدایت مکمل تفصـــــیل لکھی تھی اس ہدایت نامے میں واضح کہا گیا ہے کہ قبـلہ کی سمــت کا تعین کرنے کے لیے زمین کے قریب ترین مقام کو اســـتعمال کیا جا سکتا ہے اور نماز مکمل طور پر درست نہ ہونے کے باوجود بھی ادا کی جائے گی، سجدے کی صورت میں سر کو تھوڑا سا آگے کی طـــــــرف جھکانا چاہیے۔ کشش ثقل کی عدم موجودگی میں اہم چیز نیت ہے۔ روزے کی صورت میں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ اس وقت ناسا انٹرنیـشنل اسپیس اسٹیشن کس ملک کے اوپر ہے۔۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہاں سورج آپ کو ایک دن یعنی 24 گھنٹے میں 16 مرتبہ طلوع غروب ہوتے دیکھ سکتے ہیں وہاں دن صرف 90 منٹ کا ہوتا ہے اسکے بعد رات شروع ہوتی ہے۔
چونکہ آئی ایس ایس ہر 90 منٹ میں زمین کا چکر لگاتا ہے، اسلیے اس نے ہر طلوع آفتاب اور غروب آفـتاب کی پیروی کرنے کے بجائے لانچ سائٹ کے نماز کے اوقات کے مطابق دن میں معمول کے مطابق پانچ بار نماز ادا کی۔ زیرو گریویٹی میں اس نے تیرنے سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو بیلٹ سے باندھ لیا،،،،،،،،،، اور اس نے مکہ مکرمہ کی سمت کا سامنا جتنا ممکن ہو سکے کیا۔۔۔ چونکہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی رفتار بندوق کی گولی سے زیادہ ہے اس وجہ سے بہت جلد سمت بدلتے ہیں۔ لیکن ان کو پتا چلتا تھا کہ مکہ اور آئی ایس ایس کس سمت میں ہے، تو ان حساب سے نماز ادا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔ کہ "نماز کھڑے ہوکر ادا کرو، اگر طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر ادا کرو، اور اگر اس پر بھی قدرت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر ادا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
تحریر Tehsin Ullah Khan