30/03/2020
معزز ڈیلر ز،
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔ اس مشکل وقت میں ، ہم سروسز کے معیار اور صارف کے تجربے کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں ، ہم ٹیسٹنگ کے لئے کچھ وقتی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ جیسے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہو جائینگے، تبدیلیوں کو حتمی شکل دے کر آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ آپ کو بلا تعطل سروسز کی فراہمی جاری رکھنے کی ہماری کوششوں میں ہم آپ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ شکریہ!