Karachi Water & Sewerage Corporation

Karachi Water & Sewerage Corporation کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن | بہتر پانی اور سیوریج کی خدمات کے لیے کوشاں | حقیقی اپ ڈیٹس، شفافیت، حل | شکایت کے لیے: 1334

Stay connected with Karachi Water & Sewerage Corporation whenever you need us. 💧📞 Call 1334, available 24/7📱 Register th...
24/08/2026

Stay connected with Karachi Water & Sewerage Corporation whenever you need us. 💧

📞 Call 1334, available 24/7

📱 Register through the KW&SC Unified App

🏢 Visit a Consumer Care Centre

📧 Or email us at [email protected]

Your convenience, our priority.

21 سال بعد گارڈن پمپنگ اسٹیشن بحال، پانی کی فراہمی شروع 🚰کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری!میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپور...
24/08/2026

21 سال بعد گارڈن پمپنگ اسٹیشن بحال، پانی کی فراہمی شروع 🚰

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری!
میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہارون آباد گٹر باغیچہ میں گارڈن واٹر پمپنگ اسٹیشن کی مکمل بحالی کے بعد افتتاح کردیا۔

📍 21 سال سے غیر فعال پمپنگ اسٹیشن دوبارہ آپریشنل
💧 پانی کی فراہمی شروع ہوگئی
💰 بحالی پر 3 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار روپے لاگت آئی
⚙️ 125 ہارس پاور کے دو موٹرز کی ری وائنڈنگ، نئے موٹر کنٹرول بورڈز اور ضروری کیبلز کی تنصیب مکمل
👥 تقریباً 3 لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا

بحالی کے بعد 24 انچ قطر کی لائن کے ذریعے نشتر روڈ، گارڈن، گھاس منڈی، گھانچی پاڑہ، رنچھوڑ لائن، رامسوامی، مرزا آدم خان روڈ، دھوبی گھاٹ، لیاری اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اسی طرح 18 انچ قطر کی لائن کے ذریعے عثمان آباد، بادشاہی روڈ، عظیم پلازہ اور ملحقہ علاقوں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا۔

گارڈن پمپنگ اسٹیشن کی بحالی سے گارڈن، سولجر بازار، لیاری اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی فراہمی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

22/08/2026

شکایت کا فوری ازالہ، پانی کی فراہمی بحال 💧

نیو کراچی ٹاؤن کے سیکٹر 5 C/3 میں پانی کی طویل عدم دستیابی سے متعلق جناب مسّرور ہاشمی اور علاقہ مکینوں کی جانب سے محتسبِ اعلیٰ کو شکایت موصول ہونے پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) نے فوری کارروائی کی۔

متاثرہ علاقے میں تقریباً 350 فٹ طویل، 4 انچ قطر کی پائپ لائن کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر دیا گیا۔

✅ شکایت موصول ہوئی
✅ فوری کارروائی عمل میں لائی گئی
✅ پائپ لائن کی تبدیلی کا کام مکمل
✅ شہریوں کی شکایت کا ازالہ

KW&SC — شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری ترجیح ہے۔

سیوریج لائنوں کی بحالی کا کام مکمل 🚧کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) نے جناح ٹاؤن، بہادر آباد میں متاثرہ 18 اور ...
22/08/2026

سیوریج لائنوں کی بحالی کا کام مکمل 🚧

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) نے جناح ٹاؤن، بہادر آباد میں متاثرہ 18 اور 12 انچ قطر کی سیوریج لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا۔

🔹 بہادر شاہ ظفر روڈ، بہادر آباد، یوسی 7 میں متاثرہ حصوں کو نئی سیوریج لائنوں سے تبدیل کردیا گیا۔

🔹 بحالی کا کام جمعہ کی رات 12 بجے شروع ہوا اور مسلسل 8 گھنٹے کی محنت کے بعد ہفتہ کی صبح 8 بجے مکمل کرلیا گیا۔

🔹 سیوریج نکاسی آب کے نظام کو معمول پر لانے کے لیے متعلقہ افسران اور عملہ کام کی تکمیل تک موقع پر موجود رہا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن شہریوں کو بہتر اور مؤثر سیوریج سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

💻 Building Digital Capacity at KW&SCThe Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC) is strengthening the digital capabi...
20/08/2026

💻 Building Digital Capacity at KW&SC

The Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC) is strengthening the digital capabilities of its workforce through a 2–3 month IT Skills & Digital Capacity Building Training Program.

The comprehensive training covers key areas including:

🔹 E-Filing & Digital Record Management
🔹 Basic IT Skills & Computer Operations
🔹 Microsoft Office & Official Communication
🔹 Advanced Excel & Data Analysis for Utility Operations
🔹 Digital Reporting & Office Automation
🔹 Artificial Intelligence (AI) & Emerging Technologies

The programme is aimed at improving efficiency, data-driven decision-making, digital reporting and automation of routine processes—helping build a modern, digitally enabled KW&SC.

Through continuous capacity building, KW&SC is investing in its people to deliver smarter, faster and more efficient services.

One app. Multiple essential services. Make your KW&SC experience simpler, faster, and more convenient with the KW&SC Uni...
19/08/2026

One app. Multiple essential services.

Make your KW&SC experience simpler, faster, and more convenient with the KW&SC Unified App.

From water tanker booking & tracking to complaint registration, bill viewing, real-time updates, notifications, and reminders access essential KW&SC services anytime, anywhere.

🌐 Available in English, Urdu & Sindh
📲 Download the KW&SC Unified App today.

19/08/2026

پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 🚨

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سیکیورٹی اور ہائیڈرنٹ انفورسمنٹ سیل نے مراد میمن گوٹھ اور داؤد بروہی گوٹھ میں پانی چوری، غیر قانونی ہائیڈرنٹس، غیر قانونی سب سوائل بورنگ کنکشنز اور ٹینکر فلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

🔹 3 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشنز منقطع
🔹 غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور سب سوائل بورنگ کنکشنز کے ذریعے غیر قانونی ٹینکر فلنگ کا انکشاف
🔹 غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے پمپس، جنریٹرز، بیٹریاں، کیبلز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا
🔹 پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

KW&SC کی جانب سے پانی چوری، غیر قانونی ہائیڈرنٹس، غیر مجاز سب سوائل بورنگ اور غیر قانونی ٹینکر فلنگ کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

💧 کراچی کے آبی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔ پانی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1334 پر دیں۔

17/08/2026

آپ کی خدمت، ہر وقت! 💧
1334 کسٹمر ہیلپ لائن** کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) اور شہریوں کے درمیان رابطے کا مرکزی ذریعہ ہے۔ یہ سروس -24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن دستیاب ہے، جہاں آپ شکایات درج کرا سکتے ہیں، معلومات حاصل کر سکتے ہیں، رہنمائی لے سکتے ہیں اور تمام ضروری کسٹمر سروسز ایک ہی پلیٹ فارم سے حاصل کر سکتے ہیں۔

#کراچی

KW&SC's water and sewerage tariff is revised every year in line with CPI, as required under the KW&SC Act. For FY 2026–2...
17/08/2026

KW&SC's water and sewerage tariff is revised every year in line with CPI, as required under the KW&SC Act. For FY 2026–27, that adjustment is 7.05%.
For most residential plots (up to 120 sq. yards), the increase stays under Rs. 30 a month.

79واں جشنِ آزادی — پاکستان زندہ باد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریبکراچی واٹر اینڈ سیور...
14/08/2026

79واں جشنِ آزادی — پاکستان زندہ باد

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی نے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔

پرچم کشائی کے بعد ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے تحریکِ آزادی کے رہنماؤں، قائدِ اعظم محمد علی جناح اور وطنِ عزیز کے لیے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او احمد علی صدیقی نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ جشنِ آزادی صرف خوشی منانے کا دن نہیں بلکہ قومی فرائض اور ذمہ داریوں کی تجدید کا موقع بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود شہریوں کو بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے والے واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ شہریوں کو بلا تعطل بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور ہم قومی جذبے، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ کراچی کے شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے تمام اہلِ وطن، بالخصوص کراچی کے شہریوں اور اپنے افسران و ملازمین کو 79ویں جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد۔

پاکستان زندہ باد!

Address

9th Mile, Karsaz, Shahra-e-Faisal
Karachi
75400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 05:00

Telephone

+922199230317

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Water & Sewerage Corporation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Water & Sewerage Corporation:

Shortcuts

Share