02/05/2026
قلات کے دوست ایک بچھڑے بھائی کو اپنوں سے ملانے میں مدد کریں
تصویر میں نظر آنے والا جوان موسی ہے۔ایک طرف بچپن کی تصویر ہے اور طرف موجودہ۔
سال 1990/91 میں قلات کے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے ایک شیلٹر میں جمع ہوا تھا۔اس وقت بچے کی عمر ڈھائی سے تین سال تھی۔ قلات شیلٹر سے پھر بچے کو کراچی کے شیلٹر منتقل کیا گیا تھا(کراچی اس لئے منتقل کرتے ہونگے شاید یہاں پرورش کی سہولیات اچھی ہونگیں)۔
بچہ یہاں جوان ہوا، شادی کی، بال بچے ہوئے۔
موسی نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے اپنوں سے ملنے کی جستجو میں ہے۔ شیلٹر میں اپنا ریکارڈ نکالتا ہے تو اسمیں بچپن کی ایک تصویر ملتی ہے جسمیں نام "لالا ولد مظہر جان" لکھا ہوتا ہے۔ اور ایک پرانا لیٹر ملا جو قلات کے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے مذکورہ شیلٹر کے نام لکھا گیا ہے اور بچہ انکو حوالے کرنے کا ذکر ہے ۔ اس لیٹر میں بھی بچے کا نام موسی ولد محمد دین لکھا ہے۔محمد دین نام بھی مشکل سے پڑھنے میں آرہا۔ قوم پشتو لکھا ہے۔
لکھنے کا انداز بہت مشکل ہے جو شاید متعلقہ فیلڈ کے لوگ پڑھ سکیں۔ آدھا لیٹر مٹا ہوا ہے اور آدھا بہت مشکل سے سمجھ میں آرہا۔
اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس پوسٹ کو خوب شئیر کریں۔
موسی کے خاندان تک اگر یہ پوسٹ پہنچے تو ایک دکھی اور مایوس انسان کی زندگی میں خوشیاں آسکتی ہیں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
30 April 2026