Mayo Sweets Bekers & Nimko

Mayo Sweets Bekers & Nimko mayo sweets & bekers in karachi juaher

New sweets box
03/02/2020

New sweets box

29/01/2020
19/09/2019
پاکستان کلبھوشن کو پھانسی کیوں نہیں دیتا ؟؟ پاکستان ڈرپوک ہےپاکستان نے ابھینندن کو رہا کیوں کیا ؟؟ ۔ پاکستان بزدل ہے ۔ پ...
07/09/2019

پاکستان کلبھوشن کو پھانسی کیوں نہیں دیتا ؟؟ پاکستان ڈرپوک ہے
پاکستان نے ابھینندن کو رہا کیوں کیا ؟؟ ۔ پاکستان بزدل ہے ۔
پاکستان کشمیر میں انڈیا پر حملہ کیوں نہیں کرتا ؟؟ پاک فوج ڈرتی ہے
پاکستان امریکہ سے انصاف کروائے گا کشمیر کا ؟؟ پاکستان بیوقوف ہے
پاکستان نے کلبھوشن کو کونسلر رسائی بھی دیدی ۔ سب یہودی ایجنٹ ہیں
یہاں احتجاج وہاں احتجاج۔ کیا کشمیر احتجاج اور جلسے جلوسوں سے آذاد ہو گا ؟؟ ؟؟ عوام کو پھدو بنا رکھا ہے امریکی غلاموں نے
لڑو ۔ مارو ۔ حملہ کر دو ۔ قبضے کر لو ۔ بزدل ہو۔ ڈرپوک ہو وغیرہ وغیرہ

محترمان گرامی
آپ آجکل ایسے جملے بکثرت سنتے ہوں گے میں ان کا شافی جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں ۔ یقین جانیے ایسے جملے اور گفتگو چھٹی ساتویں جماعت فیل پان سگريٹ کی دوکان والا ۔ چائے کے کھوکھے والا اور نُورا نائی جیسے لوگ پھیلاتے ہیں چند پڑھے لکھے ان پڑھ بھی اس کیٹگری میں آتے ہیں ۔ یہ لوگ ساری عمر میں کبھی اپنے صوبے سے بھی باہر نہیں نکلے ہوتے لیکن ڈسکشن قطب شمالی سے قطب جنوبی تک کے سبھی مسائل پر کرتے ہیں ۔ بلکہ ٹانگ اڑانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں ۔یہ امر باعث حیرت نہیں بلکہ باعث شرم ہے
تو پیارے بچو
پاکستان سب کچھ کر سکتا ہے ۔ انڈیا سے لڑ بھی سکتا ہے ۔ کلبھوشن کو پھانسی بھی دے سکتا ہے ۔ مار بھی سکتا ہے مرنے سے ڈرتا بھی نہیں ۔ لیکن فی الحال ایسا کرنا جان بوجھ کر خود کشی کرنے کے مترادف ہے ۔ کیونکہ عسکری جنگ بھارت سے لڑی جا سکتی ہے ۔ اگر بھارت اور امریکہ اور اسرائیل اکٹھے مل کر آپ پر چڑھ دوڑیں تو آپ کیا کریں گے ؟؟ اور باقی دنیا آپ کو ہی دہشت گرد قرار دے کر آپکو معاشی اور اقتصادی اور دفاعی پابندیوں میں کَس کر جکڑ دے اور ہاتھ پاؤں باندھ دے تو آپ کس کس سے لڑ لیں گے ؟؟؟
سجنو ۔
موجودہ دور پراپیگنڈہ جنگ کا ہے ۔ جو ملک جتنا زیادہ شور مچاتا ہے جتنا ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے جتنا زیادہ واویلا کرتا ہے دنیا اسی کو سچا مان لیتی ہے ۔ اور اس کے دشمن کو دہشت گرد تصور کر کے اس کے راستے بند کرتی جاتی ہے ۔ اور عالم اسلام سے تو ویسے بھی ہر مذہب کو خار ہے
انڈیا نے اور انڈین میڈیا نے پچھلے کئی سالوں میں درپردہ سفارت کاری سے اور زرائع ابلاغ سے پوری دنیا کو باور کروا دیا کہ پاکستان ایک دہشت گرد سٹیٹ ہے ۔ پاکستان کے اندر خوفناک دہشتگردی کروائی گئی ۔ دنیا کو بتا گیا کہ پاکستان دہشت گرد پیدا بھی کرتا ہے اور ان کی پرورش بھی کرتا ہے اور دہشتگردی کی تربیت بھی دیتا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ بھی کرتا ہے ۔ پاکستان کا وجود پوری دنیا کیلیے اور دنیا کے امن کیلیے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ بس پھر پوری دنیا آپکو ٹیڑھی نظروں سے دیکھنا شروع ہو گئی ۔ آپ پر پابندیاں لگنے لگیں ۔ سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچا جانے لگا ۔دوست ممالک سے بھی تعلقات سرد مہری کا شکار ہونے لگے ۔ آپ تنہا ہوتے گئے ۔
انڈیا کے اس گھناونے وار کا مقابلہ آپ کی حکومتوں نے کرنا تھا آپ کے میڈیا نے کرنا تھا لیکن نہ ابلیسی حکومت نے پراپیگنڈے کی جنگ میں انڈیا کا مقابلہ کیا اور نہ ہی ابلیس کے باپ میں جرآت پیدا ہوئی بلکہ ایک نے تو پورے پانچ سال آپکے ملک کا وزیر خارجہ ہی نہیں رکھا اور انڈیا کو بھر پور موقع دیا کہ وہ جیسے چاہے پوری دنیا کو گمراہ کرتا پھرے ۔ اور آپکا میڈیا اپنی ملی غیرت کو بیچ کر ان شیطان حکمرانوں کے قصیدے پڑھنے میں مشغول رہا ۔ سلام ہے ان ایک یا دو چینلوں کو جنہوں نے اس پر فتن دور میں حکمرانوں اور انڈیا کے خلاف بغاوت کا علم بلند رکھا ۔
تب
پوری دنیا آپ کو دہشت گرد ریاست سمجھ کر بیٹھ گئی۔ اور عالمی بساط کے شاطر کھلاڑیوں نے کھل کر کھیلنا چاہا
پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں ڈالا اور بلیک لسٹ کی تلوار سر پر لٹکا دی۔
انڈیا کشمیر پر صحیح معنوں میں قابض ہو گیا ۔ امریکہ اور اسرائیل تیار ہو کر بیٹھ گئے کہ پاکستان زرا سا بھی حملہ کرے تو پوری دنیا کو دکھا کر اس پر بھارت کے ساتھ ملکر چڑھ دوڑیں ۔ کیونکہ دنیا کے ابلاغ پر یہ سب چھائے ہوئے ہیں
تو کیا پاکستان انڈیا پر حملہ کر دے ؟؟ جنونی پاکستانیوں کی بات مان کر تقریباً 40 ملکوں کی فوج کو آپ پر حملے کی دعوت دے دے ؟؟؟
اب حل کیا تھا
پاکستان عسکری محاذ پر فرنٹ فٹ کھیلنے کا رسک نہیں لے سکتا ۔ ابھی ہم offensive نہیں کھیلیں گے اس محاذ پر ہمیں defencive پوزیشن پر رہنا ہو گا کیونکہ 40 ملکوں کی فوج ۔ یاد ہے نا ؟؟
اب پاکستان کے بہترین دماغوں کے پاس ایک آپشن تھا کہ سفارتکاری اور پراپیگنڈے کے محاذ پر کھل کر کھیلیں انڈیا کا اس جنگ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں اور منہ توڑ جواب دیں اور پوری دنیا کے سامنے انڈیا کو ننگا کر دیں ۔ مودی کو فاشسٹ اور ہٹلر اور میسولینی دوم ثابت کر دیں ۔ پوری دنیا کو کشمیر کی صحیح صورتحال بتائیں اور چیخ چیخ کر بتائیں ۔ انڈیا کو صحیح معنوں میں بدنام کریں ۔ اور گندا بچہ bad baby ثابت کری ۔
جو کہ محب وطن سر توڑ کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور کامیابیاں بھی حاصل کر رہے ہیں ۔ میرے وطن کے بیٹے انڈیا سے اسکا دیرینہ اور طاقتور دوست روس چھین چکے ہیں ۔ امریکی صدر کو بھر پور استعمال کر رہے ہیں ۔ سلامتی کونسل کو 50 سال بعد اجلاس بلانے پر مجبور کر چکے ہیں ۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ تک مسئلہ کشمیر لے گئے ہیں ۔ اور انڈیا کیخلاف رائے عامہ ہموار کر چکے ہیں ۔ الحمدللہ
بیلیو
اب سفارتی اور پراپیگنڈے کے محاذ پر تو ہم انڈیا کا جارحانہ مقابلہ کر رہے ہیں ۔
1 ۔ بس اس جنگ کو زرا فیصلہ کن مرحلہ میں پہنچ لینے دیں
2 یہ جو FATF کی بلیک والی تلوار پاکستان کے سر پر لٹک رہی ہے اگلے ماہ ان شاءاللہ یہ ہٹ جانے دیں
3 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بھی شائید ایک مہینے تک ہے اس میں ہمارے وزیراعظم کا خطاب بہت اہمیت کا حامل ہو گا اور رائے عامہ ہموار کرنے کیلیے بہت اہم ہو گا یہ اجلاس بس دیکھ لیجیے
4 کرتار پور کوریڈور کو کھلنے دیجیے ۔ کیونکہ اس سے سکھ کمیونٹی انڈیا پر پریشر بڑھائے گی ۔ اور انڈیا مزید کمزور ہو گا اور بیک فٹ پر جانے پر مجبور ہو گا
پھر ان شاءاللہ ہم اس پوزیشن پر ہوں گے کہ دنیا ہم کو good baby سمجھے گی ۔ اور انڈیا کا ساتھ نہیں دے گی ۔ یا کم از کم ہمارے کسی جارحانہ اقدام پر ہمیں بلیم نہیں کرے گی ۔ امریکہ اور اسرائیل اپنی اوقات میں رہنے پر مجبور ہوں گے ۔ تب ہم کھل کر کھلیں گے عسکری محاذ پر ۔
یہاں آپ 27 فروری کو ضرور یاد رکھیے ۔ تاکہ آپکو یقین رہے کہ ہم کر سکتے اور ان شاءاللہ کر کے بھی دکھائیں گے ۔ کیونکہ پاکستان اللہ کریم کے رازوں میں سے ایک راز ہے ۔ اس کی تخلیق ایک کرشمہ اور تحفہ ء خداوندی ہے ۔ جو اس کی بےقدری کرے گا اس کا برا چاہے گا وہ ہاتھ تڑوا بیٹھے گا ان شاءاللہ
بس آپ خاطر جمع رکھیے اللہ کریم سے دعا کیجیے اور جو پاکستان کیلیے کچھ بھی بہتر کر رہے ہیں انکا ساتھ دیجیے ان کی طاقت بنیے ان پر بوجھ مت بنیے ۔ آنے والا عنقرب وقت میرے پاکستان کا ہے اور کشمیریوں کا ہے ۔
اللہ کریم میری ارض پاکستان اور عوام پاکستان اور محافظین پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین

ہمارے گمنام ہیرو ز آئ یس آئ زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد
14/03/2019

ہمارے گمنام ہیرو ز
آئ یس آئ زندہ آباد
پاکستان پائندہ آباد

بھیڑیا بھیڑیا ﻭﺍﺣﺪ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔.  ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﻭﺍﺣﺪ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ کا ﻏﻼﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ ...
04/03/2019

بھیڑیا

بھیڑیا ﻭﺍﺣﺪ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔. ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﻭﺍﺣﺪ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ کا ﻏﻼﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﺷﯿﺮ ﺳﻤﯿﺖ ﮨﺮ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮐﻮ ﻏﻼﻡ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﻭﺍﺣﺪ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮬﮯ ﺟﻮ ﺍﺗﻨﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ تیز اور پھرتیلی ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺟﻦ ﮐﺎ ﺗﻌﺎﻗﺐ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﮭﺮﺗﯽ ﺳﮯ ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﺭ ﮈﺍﻟﮯ۔

ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﻣٌﺮﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﺍﻭﺭ یہی ﺟﻨﮕﻞ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮬﯽ ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﻣﺤﺮﻡ ﻣﺆﻧﺚ ﭘﺮ ﺟﮭﺎﻧﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﺎﻗﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮐﮧ ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻦ ﮐﻮ ﺷﮩﻮﺕ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺗﮏ نہیں۔

ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﺷﺮﯾﮏ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﻭﻓﺎﺩﺍﺭ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺆﻧﺚ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﻗﺎﺋﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﺆﻧﺚ بھیڑیا ﺑﮭﯽ ﺑﮭﯿﮍیئے ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﻓﺎﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﺗﯽ ﮬﮯ۔

ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻧﺘﺎ ﮬﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﭖ ﺍﯾﮏ ﮬﯽ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔ ﺟﻮﮌﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺗﯿﻦ ﻣﺎﮦ ﮐﮭﮍﺍ بطورِ ماتم ﺍﻓﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ۔

ﺑﮭﯿﮍیئے ﮐﻮ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ "ﺍﺑﻦ ﺍﻟﺒﺎﺭ" ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ، ﯾﻌﻨﯽ 'ﻧﯿﮏ ﺑﯿﭩﺎ' اس لیئے ﮐﮧ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺟﺐ اس کے ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮬﻮﺟﺎﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﺗﻮ یہ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮬﮯ۔

ﺑﮭﯿﮍیئے ﮐﯽ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺻﻔﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎﺩﺭﯼ، ﻭﻓﺎﺩﺍﺭﯼ، ﺧﻮﺩﺩﺍﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺳﮯ حسنٍ ﺳﻠﻮﮎ مشہور ﮬﯿﮟ. ﺑﮭﯿﮍﺋﮯ ﺟﺐ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﮕﮧ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ بطورٍ کارواں ﻣﯿﮟ کچھ یوں ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ؛

1 - ﺳﺐ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﺑﮭﯿﮍیئے ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.

2 - ﺩﻭﺳﺮﮮ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺟﻮ ﺑﻮﮌﮬﮯ، ﺑﯿﻤﺎﺭ ﺑﮭﯿﮍﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ بطورِ ابتدائی طبی امداد ‏(ﻓﺮﺳﭧ ﺍﯾﮉ) ﺗﻌﺎﻭﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔

3 - ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ، ﺩﺷﻤﻦ ﮐﮯ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﺎ ﺩﻓﺎﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ (ہنگامی دستہ) ﭼﺎﮎ ﻭ ﭼﻮﺑﻨﺪ ﺑﮭﯿﮍیئے ﮨﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ.

4 - ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻗﯽ ﻋﺎﻡ ﺑﮭﯿﮍیئے ﮨﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔

5 - ﺳﺐ ﮐﮯ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯿﮍﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺴﺘﻌﺪ ﻗﺎﺋﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﺟﻮ ﺳﺐ ﮐﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﮐﺮﺭﮬﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﮈﯾﻮﭨﯽ ﺳﮯ ﻏﺎﻓﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮬﺮ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺩﺷﻤﻦ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ‏"ﺍﻟﻒ" ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﮐﯿﻼ 'ﮬﺰﺍﺭ' ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﮨﮯ۔

ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ ﺟﻮ ہمارے لیئے ﺑﺎﻋﺚ ﻋﺒﺮﺕ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺑﮭﯿﮍیئے ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﺎ بہترﯾﻦ ﺧﯿﺮﺧﻮﺍﮦ ﻗﺎﺋﺪ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍسی لیئے ﺗﺮﮎ اﻭر ﻣﻨﮕﻮﻝ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺗﺮﮎ ﻭ ﻣﻨﮕﻮﻝ ﮐﺎ 'ﻗﻮﻣﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ' بھی ﮨﮯ ..!!!

میں نے پوچھا، اعظم چاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہونگے، مجھے پکوڑے چاہئیں،  آپ کو اڈوانس کتنے پیسے ...
23/05/2018

میں نے پوچھا،
اعظم چاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہونگے، مجھے پکوڑے چاہئیں، آپ کو اڈوانس کتنے پیسے دے جاوں؟
چاچا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔
"کتنے پیسے دے سکتے ہو"
مجھے ایسے لگا، جیسے چاچا جی نے میری توہین کی ہے،
مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،
میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور چاچا جی کے سامنے رکھ دئیے،
چاچا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،
وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو،
کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا،
میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے کہ اسے دے سکتا ، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔
میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔
وہ کون ہے آپکی ؟؟
میرے منہ سے بے اختیار سوال نکلا ۔ چاچا جی تپ گئے،
وہ میری ماں ہے ، بیٹی ہے اور بہن ہے ۔ تم پیسے والے کیا جانو، رشتے کیا ہوتے ہیں، جنہیں انسانیت کی پہچان نہیں رہی انہیں رشتوں کا بھرم کیسے ہو گا؟
پچھلے تین گھنٹے سے کھڑی ہے، نہ مانگ رہی ہے اور نہ کوئی دے رہا ہے۔
تم لوگ بھوکا رہنے کو روزہ سمجھتے ہو اور پیٹ بھرے رشتےداروں کو افطار کرا کے سمجھتے ہو ثواب کما لیا۔
"اگر روزہ رکھ کے بھی احساس نہیں جاگا تو یہ روزہ نہیں، صرف بھوک ہے بھوک"
میں بوجھل قدموں سے اس بڑھیا کی طرف جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا، اپنے ایمان کا وزن کر رہا تھا، یہ میرے ہاتھ میں پیسے میرے نہیں تھے غریب پکوڑے والے کے تھے، میرے پیسے تو رشتوں کو استوار کر رہے تھے۔
چاچا جی کے پیسے اللہ کی رضا کو حاصل کرنے جا رہے تھے۔
میں سوچ رہا تھا کہ اس بڑھیا میں ماں، بہن اور بیٹی مجھے کیوں دکھائی نہیں دی؟
اے کاش میں بھی چاچا جی کی آنکھ سے دیکھتا.
اے کاش تمام صاحبان حیثیت بھی اسی آنکھ کے مالک ہوتے،
اسی #کاش، کے ساتھ بیشمار تمنائیں میرا پیچھا کر رہی تھیں۔

اس پوسٹ کو جتنا ممکن ہو سکے پورے سوشل میڈیا پر پھیلا دیں ۔۔ گروپس میں شئیر کریں اپنی پروفائلز پر شئیر کریں۔۔ اگر عدلیہ ک...
09/05/2018

اس پوسٹ کو جتنا ممکن ہو سکے پورے سوشل میڈیا پر پھیلا دیں ۔۔ گروپس میں شئیر کریں اپنی پروفائلز پر شئیر کریں۔۔ اگر عدلیہ کی طرف سے یہ تاریخی فیصلہ آیا ہے تو اسکو سپورٹ کرنا ہماری دینی فریضہ ہے ۔۔ لبرلز سیکولز بتا دیں کہ ہم جسٹس شوکت اور عدلیہ کے ساتھ ہیں۔۔۔

Address

Juaher Block 3 Near Kamran Churangi
Karachi

Telephone

+923464985830

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mayo Sweets Bekers & Nimko posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mayo Sweets Bekers & Nimko:

Share

Category