The Crochet Kitten

The Crochet Kitten Your go to place for all your crochet needs

06/03/2023

‏پاکستان میں اردو کی ایک کتاب KG میں بچوں کو پڑھائی جاتی ھے، جس میں "ڈ" سے ڈاکٹر بتایا گیا ھے
حیرت ھے کہ نصاب تیار کرنے والوں کو حرف "ڈ" سے اردو کا کوئی لفظ ھی نہ مل سکا اور "ڈ" سے ڈاکٹر (جو کہ اردو زبان کا لفظ ھی نہیں ھے) پر گزارہ کر لیا گیا
اب سوشل میڈیا پر "ڈھول" پیٹ کر‏اس بات کا "ڈھنڈورا" کرنا پڑ رہا ھے کہ "ڈ" کے الفاظ "ڈالنا" کوئی اتنا مشکل امر بھی نہیں ھے
اگر آپ کی ناراضی کا "ڈر" نہ ھوتو "ڈ" کو ذرا "ڈھونڈنا" شروع کریں
*"ڈانٹ ڈپٹ" سے کام نہ چلے تو "ڈنڈا" بھی قدرت کا ایک تحفہ ھے۔ "ڈ" سے "ڈھول" نہ پیٹیں، "ڈگڈگی" نہ بجائیں، الفاظ کا "ڈھیر"
‏اکھٹا نہ کریں تو بھی اردو کے کنویں سے ایک آدھ "ڈول" ھی کافی ھوگا۔
"ڈبہ" سے "ڈبیا" تک، "ڈراؤنے" قوانین سے لے کر تعلیم کے "ڈاکوؤں" تک، امیروں کے "ڈیروں" سے لے کر غریب کی "ڈیوڑھی" تک اور پھولوں کی "ڈالی" سے لے کر سانپ کے "ڈسنے" تک "ڈ" ہر جگہ دستیاب ھے

‏سوچا "ڈبڈباتی" آنکھوں سے یہ "ڈاک"، بغیر کسی "ڈاکیہ" اور "ڈاک خانے" کے آپ تک پہنچا دوں کہ لفظوں کی مالا شاید نصاب کی کوتاہیوں کی "ڈھال" ثابت ھو"
منقول
صرف تصویر دیکھ کر پوسٹ پڑھنے والوں سے "ڈھیٹ" معذرت

Something is cooking up 🤭😊🙈😍😍
18/08/2020

Something is cooking up 🤭😊🙈😍😍

12/08/2020

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Crochet Kitten posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category