04/12/2022
اُس نے دل کا حال بتانا چھوڑ دیا
ہم نے بھی گہرائی میں جانا چھوڑ دیا
جب اس کو دوری کا احساس نہیں
ہم نے بھی احساس دلانا چھوڑ دیا
میں نے کہا راستے ہیں دشوار بہت
اُس نے تب سے ساتھ نبھانا چھوڑ دیا
جب یہ کہا کہ کرنا یاد دعاوں میں
اُس نے دعا میں ہاتھ اٹھانا چھوڑ دیا