The Daily Masai Karachi

The Daily Masai Karachi Media/News Company

11/08/2026
08/08/2026

کراچی کا سب سے بڑا جشن آزادی فیسٹیول کورنگی کراچی کیں جاری ،✅🇵🇰♥️🎤🎧

27/07/2026

معروف ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 😱

27/07/2026

نیا ناظم آباد سے اغواء ہونے والے ڈھائی سالہ آذان کے چچا نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے کو پولیس نے بازیاب نہیں کرایا بلکہ وہ ریکور ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھارو سے ایک دوست نے اطلاع دی کہ بچہ وہاں موجود ہے اور پولیس کے ساتھ پہنچنے کا کہا۔ ان کے مطابق راستے میں گھارو کے ایک ہوٹل مالک کی کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ دو افراد گزشتہ رات بچے کو ہوٹل پر چھوڑ گئے تھے اور اگر یہ آپ ہی کا بچہ ہے تو آکر اسے لے جائیں۔ چچا کے مطابق وہ پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

27/07/2026

مہاجر قومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے جلسے کے دوران میڈیا کے کیمرہ مینز کو کوریج کرنے سے روک دیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ میری کوئی کوریج نہیں ہوتی، میڈیا مالکان یہ کوریج بیچیں گے اور ایجنسیوں کو دیں گے۔ انہوں نے دوران جلسہ ولینٹیرز کو ہدایت کی کہ میڈیا کے تمام کیمروں کو بحفاظت وہاں سے ہٹا دیا جائے اور اس جلسے کی کوریج کرنے سے منع کردیا۔

27/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 96، یوسی 8 مہران ٹاؤن کے زیرِ اہتمام مردِ حُر، امامِ سیاست، صدرِ پاکستان محترم جناب آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ نہایت جوش و خروش، عقیدت اور والہانہ محبت کے ساتھ منائی گئی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سینئر نائب صدر شیراز وحید، جنرل سیکریٹری شرجیل رضوانی، نائب صدر ڈاکٹر طاہر خان اور سیکریٹری اطلاعات احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جبکہ ان کی درازیٔ عمر، بہترین صحت، کامیابی، ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

سالگرہ کی خوشی میں کارکنان اور جیالوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی ترانوں پر رقص کیا، ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور اپنے محبوب قائد سے والہانہ محبت، وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا، جس سے تقریب کا ماحول جشن میں تبدیل ہوگیا۔

اس موقع پر پی ایس 96 کے صدر ستار گبول، جنرل سیکریٹری علی بخش لانگاہ، سیکریٹری اطلاعات زیشان خٹک، یوسی عہدیداران، کارکنان اور جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی خدمت، جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی کے مشن کو مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔

27/07/2026

صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کے موقع پر ایک جملہ ،

Address

Karachi
79400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03452017393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Daily Masai Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share