26/04/2026
ہمت مرداں مدد خدا.
راولپنڈی کے اکرم کی کامیابی کی کہانی!
ایک دن مجھے واٹس ایپ پر کسی بندے کا میسج موصول ہوا.
اسلام وعلیکم ،ثاقب بھائی میرا نام اکرم ہے اور پنڈی کارہائشی ہوں. میں آپ سے تفصیل سے بات کرناچاہتا ہوں تو کیا میں اپ کو کال کر سکتا ہوں. بندہ لب و لہجے سے ان پڑھ لگ راہا تھا.
لیکن اس نے اعلی اخلاق کا مظاہرہ کیا اور مجھے ڈائریکٹ کال کرنے کے بجائے میسج کر کے مجھ سے پوچھا اور مجھ سے کال کرنے کی اجازت مانگی. میں نے اپنی زندگی میں ایک چیز اکثر نوٹ کی ہے کہ کئی لوگ ان پڑھ ہونے کے باوجود انتہا کے سلجھے ہوئے اور با اخلاق ہوتے ہیں.
خیر اس وقت ظہر کی نماز اور کھانے کا ٹائم تھا.
میں نے اکرم سے معذرت کی اور اس سے رات کو گھر جا کر کال کرنے کا وعدہ کیا. کیونکہ دن میں اکثر شیڈیول کافی بزی ہوتا ہے
رات تقریبا نو بجے میں نے اکرم کو کال کی.دعا سلام اور حال احوال کے بعد اکرم نے بتایا کہ اس نے یوٹیوب پہ میری کوئی ویڈیو دیکھی اور وہاں سے میرا واٹس ایپ نمبر لے کر مجھ سے رابطہ کیا ہے. اکرم نے بتایا کہ اس کے 3 بچے ہیں اور مالی حالات خراب ہیں اور اس کے پاس کوئی خاص سرمایہ بھی نہیں ہے مگر وہ لنڈے کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے .
خیر میں نے اکرم کے اس فیصلے کی تعریف کی کیونکہ لنڈے کا کاروبار ایک ایسا کاروبار ہے کہ جس کو اپ کم سرمائے سے بھی سٹارٹ کر سکتے ہیں اور اس کام میں نقصان کا اندیشہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور اس میں پرافٹ مارجن بھی زیادہ ہوتا ہے. مگر شرط یہ ہے کہ آپ بلا کے محنتی ہوں اور آپ کے پیچھے دعا کرنے والے ہاتھ ہوں.
خیر قصہ مختصر میں نے اسے بتایا کہ ہمارے پاس مختلف اقسام کے بنڈل دستیاب ہیں، جن میں بچوں، مردوں اور خواتین کے ملبوسات اور بوٹ چپل کے علاوہ گھروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کے بنڈلز بھی شامل ہیں جو کہ دبئی ،چائینہ ،جاپان ،کوریا،یورپ اور امریکہ سے امپورٹ کیئے جاتے ہیں.اور یہ بنڈل 40 کلو 80 کلو اور 100 کلو کے وزن میں دستیاب ہیں .
چونکہ 80 کلو اور 100 کلو والے بنڈل وزن کے حساب سے قیمت میں زیادہ ہوتے ہیں اور اکرم کا بجٹ بھی کم تھا تو اس حساب سے پھر میں نے اسےکراچی زون کے پیک شدہ 45 کلو کے بنڈل خریدنے کا مشورہ دیا جو کہ کم وزن کے حساب سے تھوڑا کم قیمت ہوتے ہیں اور پھر باہمی صلاح مشورے کے بعد میں نے زون کے پیک شدہ 45 کلو والے چند بنڈل اکرم کو ٹرک اڈے سے بلٹی کروائے. بنڈلز اور بلٹی کا سارا خرچہ تقریبا 50 ہزار روپے آیا.
یہ اکرم کا پہلا تجربہ تھا، اور وہ تھوڑا ڈرا ہوا تھا مگر میں نے اسے حوصلہ دیا اور کہا کہ یار اللہ پاک کا نام لے کر اور اللہ رب العزت پر توکل کر کے آپ کام سٹارٹ کرو انشاءاللہ، اللہ پاک آپ کو نفع دے گا.
میں نے اکرم کو مشورہ دیا کہ کوئی دکان کرائے پر لینے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے شہر میں جو ہفتے کے مختلف ایام میں بازار لگتے ہیں ان بازاروں میں جگہ حاصل کرو اور ان بازاروں میں آپ جا کے سٹال لگاؤ اور جس دن بازار نہ ہو اس دن آپ کسی چوک میں مین جگہ پہ کوئی ٹھیلا ،ریڑی یا کوئی سٹال وغیرہ لگا لو .
اکرم نے اپنے شہر میں لگنے والے مختلف بازاروں، جیسے جمعہ بازار، ہفتہ بازار ،اتوار بازار اور منگل بازار میں جگہ حاصل کی اور وہاں پر یہ ملبوسات اور کچھ گھریلو استعمال کی چیزیں فروخت کرنا شروع کیں۔
اور اب جس دن کوئی بازار نہیں ہوتا اس دن اکرم چوک میں اپنے اسٹال پر چیزیں فروخت کرتا ہے
آج، اکرم ماشاءاللہ مہینے کے 50 سے 80 ہزار آرام سے کما لیتا ہے.
اور میں آخر میں یہی کہوں گا کہ "ہمت مرداں مدد خدا" .
کمنت میں اپنی قیمتی آرا سے ضرور آگاہ کریں. جزاک اللہ
Muhammed saqib
WhatsApp 0321 35 00 135
Shershah Landa Bazar Karachi