Baloch Lawyer Associate

Baloch Lawyer Associate Baloch Lawyers Associates An Law firm for Providing the Legal services to customer's on their needs

31/05/2026
شہید پروفیسر صبا دشتیاری بلوچیءِ زبانءِ دیمروئ جہدء سہریں سلام
31/05/2026

شہید پروفیسر صبا دشتیاری بلوچیءِ زبانءِ دیمروئ جہدء سہریں سلام

31/05/2026
31/05/2026

شہید صبا دشتیاری پریس کلب کراچی میں

23/03/2025
23/03/2025

کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر بدترین تشدد، گرفتاریوں اور تین بلوچ نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کرکے شہید کرنا بدترین فسطائیت ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کو فالفور بازیاب کیا جائے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بلوچ نوجوانوں کی اغوا نما گرفتاری کے بعد جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت ریاست کی جانب سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ نہتے پرامن مظاہرین پر بے دریغ گولیوں کا استعمال کرکے تین بلوچ نوجوانوں کو شہید کرنا اور سینکڑوں مظاہرین کی گرفتاریوں کے بعد جبری گمشدگیاں ناقابل برداشت اور عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی کھل عام خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان بھر سے سینکڑوں بلوچ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا جن میں ایک ہی قمبرانی فیملی کے آٹھ سے زائد نوجوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاسی قبرستان میں ریاستی ادارے تیرہ سے زائد افراد کی لاشیں بغیر کسی شناخت رات کی تاریکی میں دفنا کر چلے گئے۔ انسانی حقوق کی ان سنگین پامالیوں کے خلاف لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی کارکنان نے پرامن آواز اٹھانے کی کوشش کی جس کی پاداش میں ریاستی اداروں نے بی وائی سی کے مرکزی راہنما بیبگر بلوچ کو بھائی ڈاکٹر حمل سمیت لاپتہ کیا جو کہ ابھی تک منظرعام پر نہیں لائے گئے۔ اس کے ساتھ بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر الیاس بلوچ کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنا گیا۔ انسانی حقوق کے کارکن اور لاپتہ افراد کے لواحقین سعیدہ بلوچ کو بہن سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ بھر میں پولیس چھاپوں اور جبری گمشدگیوں کا قہرام برپا گیا گیا ہے۔

بی وائی سی کی جانب سے ان تمام جبر و ظلم کے خلاف کل کوئٹہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پر ریاستی فورسز نے دھاوا بول کر بلوچ عوام پر سیدھی گولیاں چلائی اور قتل عام کیا۔ گولیاں لگنے سے تین بلوچ نوجوان شہید ہوئے ، بیس سے زائد زخمی ہوئے، سینکڑوں کی تعداد میں گرفتار کیے گئے جن کا ابھی تک کوئی معلومات نہیں دیا جارہا ہے۔ شہدا کے لواحقین اور بی وائی سی کی جانب سے لاشوں کے ساتھ رات بھر سریاب برما ہوٹل کے مقام پر دھرنا دیا گیا۔ لیکن ریاست نے اپنی پرتشدانہ سوچ پر عمل پیرا ہوکر بلوچ نسل کشی کی تمام حدیں پار کی۔ صبح سحری کے وقت ریاستی فورسز نے احتجاجی دھرنے پر بندوق بردار نفری کے ساتھ حملہ کیا۔ لاشوں کو گھسیٹا گیا، لواحقین پر بدترین تشدد کیا گیا اور کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھ بی وائی کے مرکزی آرگنائز اور انسانی حقوق کے نامور کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اغوا کیا گیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ریاستی فورسز نے اغوا نما گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا یے جس کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف پرامن جدوجہد کررہی ہیں۔ اس وقت کوئٹہ بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بند ہونے کے سبب شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں میڈیا سے اوجھل ہیں۔ ہم ریاستی اداروں سے کہنا چاہتے ہیں کہ طاقت کی زور پر آپ بلوچستان کے آوازوں کو دبا نہیں سکتے بلکہ یہ مزید توانا ہوکر شدت کے ساتھ ابھریں گے۔ پرامن سیاسی کارکنان پر کریک ڈاون اور سیاسی راہوں کو بند کرنے سے بلوچستان میں آپ کی طاقت برقرار نہیں رہ سکتی ہے۔ خطے بھر کے تمام مظلوم اقوام، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جبری گمشدگی کا نوٹس کے کر ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کےلیے آگئے آئیں اور بلوچستان بھر میں جاری ریاستی مظالم پر لب کشائی کرکے اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

20/03/2025

BSC Punjab - Baloch Students Council

20/03/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما بیبگر بلوچ اور ان کے بھائی ڈاکٹر حمل بلوچ کی جبری گمشدگی اور جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین سعیدہ فیصل اور دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف کے خلاف آج سریاب روڈ، بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

ہم کوئٹہ کے باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کریں اور احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

وقت: سہ پہر 3 بجے

تاریخ: جمعرات، 20 مارچ

مقام: سریاب روڈ، بالمقابل بلوچستان یونیورسٹی

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923212869868

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Lawyer Associate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share